دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

فی الایضاح ان کانت موقوفہ فی الشط وھی علی قرار الارض فصلی قائما جاز لانھا اذا استقرت علی الارض فحکمھا حکم الارض فان کات مربوطۃ ویمکنہ الخروج لم تجز الصلٰوۃ فیھا ،  لانہا اذا لم تستقم فھی کالدابۃ انتھی بخلاف مااذا استقرت فانھا حنیئذ کالسریر [1]                          

ایضاح میں ہے اگر وہ کشتی کنارے پر کھڑی ہے اور زمین پر برقرار ہے تو نماز کھڑے ہو کر ادا کرے تونماز جائز ہے کیونکہ اب زمین پر قرار پکڑنے کی وجہ سے زمین کے حکم میں ہی ہے ، اور اگر کشتی باندھی ہوئی تھی اور اس سے نکلنا ممکن تھا تو اب اس پر نماز نہ ہوگی کیونکہ جب وہ مستقر نہیں تو وہ چارپایہ کے حکم میں ہے بخلاف اس صورت کے جب وہ مستقر ہے تواس وقت وہ چار پائی کی طرح ہوتی ہے ۔ (ت)

اسی صورت میں اگر جبرًا نہ اترنے دیتے ہوں پنجگانہ پڑھیں اور اترنے کے بعد سب کا اعادہ کریں لان المانع من جھۃ العباد ( کیونکہ رکاوٹ بندوں کی طرف سے ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ١٣٩٦ :  از کاٹھیا واڑ ضلع  راجکوٹ شہر پور  بندرپنج  ہسٹری مسئولہ  سید غلام محمد صاحب قادری رضوی امام مسجد میٹھی   ٥رمضان ١٣٣٩ھ

امام العلماء المحققین مقدام الفضلاء المدققین حضرت سیدنا مخدومنا ومولٰنا ومولوی حاجی قاری احمد رضا خاں صاحب قبلہ قادری برکاتی مدظلہ ودام فیضہ ، کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ یہاں ملك کاٹھیا واڑ میں اکثر مقامات پر یہ رواج ہے کہ جمعہ کے روز خطبہ میں سلطان المسلمین کے واسطے دعا مانگی جاتی ہے تو خطیب بروقت دُعا مانگنے کے منبر پر سے ایك سیڑھی نیچے اترتاہے اور بعد دُعا مانگ کر ایك سیڑھی اوپر چڑھتا ہے اور بعض مقامات پر اس طرح نہیں کیا جاتا ہے یعنی خطیب ایك سیڑیھی نیچے اترتا تو زید اس سے اعتراض کرتا ہے اور کہتا ہے کہ سلطان کے لئے دعامانگنے کے وقت ایك سیڑھی اترنا چاہئے ، عرض یہ ہے کہ یہ فعل کیسا ہے؟

الجواب :

خطیب کا ایك سیڑھی نیچے آنا اور پھر اوپر جانا بعض علمانے بمجبوری ایك مصلحت شرعی کے لئے رکھاتھا جس کاذکر مکتوبات شیخ مجدد اور تفصیل ہمارے فتاوٰی  میں ہے ، یہاں وہ مجبوری نہیں ، نہ سلاطین کے نام کے ساتھ مبالغہ امیز ، غلط الفاظ ملانے کی حاجت ، لہذا یہ فعل عبث محض ہے ، ردالمحتار میں اس کا بدعت ہونا نقل کیا ، وھو تعالٰی  اعلم

مسئلہ١٣٩٧ :      از بھوساول ضلع خاندیس محلہ ستارہ مسئولہ حافظ ایس محبوب صاحب                   ٧رمضان ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ جمعہ کی نماز باجماعت کس وقت سے لے کر اور کب تك اداکرسکتے ہیں ؟ بینوا توجروا

الجواب :

جمعہ اور ظہر کا ایك وقت ہے زوال شمس کے بعد اذانِ اول ہوپھر سنتیں پھر اذانِ ثانی پھر خطبہ پھر نماز ، یہ اس کا اول وقت ہے اور ایسے وقت اذان وخطبہ ونماز ہوں کہ سایہ دو مثل ہونے سے پہلے اخیر سنتیں ہوجائیں یہ اس کا آخر وقت ہے۔ واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ١٣٩٨ : از جے پور بیرون اجمیری دروازہ کوٹھی عبدالواجد علی خاں مسئولہ حامد حسن قادری ١٧ رمضان١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ خطبہ جمعہ میں بعد جلسہ استراحت درمیانی ، کس قدر خطبہ پڑھنا چاہئے اور اس میں کیا کیا مضامین ہوں ، کیا صرف چند کلماتِ حمد اور ایك آیت قرآنی سے خطبہ ثانیہ پورا ہوجائے گا ، اور کیا نعتِ حضور سرورِ عالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   و درود شریف وذکر خلفائے کبار و اہلبیت کرام رضوان اﷲ تعالٰی  اعلیہم اجمعین ودعابرائے مومنین کے تر ك سے کچھ نقصان نہ ہوگا؟ بینوا توجروا

الجواب :

خطبہ ثانیہ پورا ہونا بایں معنی کہ فرض ادا ہوجائے ، یہ تو پہلے ہی خطبہ سے حاصل ہوگیا مگر بلاضرورت سنتِ متوارثہ قدیمہ دائمہ کو چھوڑنا ا ور مسلمانوں کی تنفیر کا باعث ہونا اور اپنے اوپر فتح بابِ غیبت کرنا اور ارشاد اقدس بشروا والاتنفروا ( خوشخبری دو ، نفرت نہ دلاؤ ، ۔ ت) کی مخالفت کرنا دیندار عاقل کا کام نہیں ، نعتِ اقدس سے دعا برائے مومنین تك جتنی باتیں سوال میں مذکور ہیں سب محمود ومعمول وماثور ہیں انھیں ضرور بجا لانا چاہئے۔ واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ١٣٩٩ :       از شاہجہان پور محلہ خلیل مسئولہ امیر خاں مختار عامر                         ٢شوال١٣٣٩ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ا س مسئلہ میں کہ شاہجہان پور میں ایك مسجد ہے اس میں یہ قرار پایا کہ اول ہر وقت یہاں تك کہ جمعہ کی نماز قادیانی پڑھیں ، بعد کو اہلسنت مع خطبہ جمعہ کے ، توحضور فرمائے کہ ہماری نماز ہوگی یا نہیں ؟ پہلے قادیانی خطبہ پڑھ چکے ہم دوبارہ پڑھ سکتے ہیں یا نہیں ؟ بینوا توجروا

الجواب : نہ قادیانیوں کی نماز ہے نہ ان کا خطبہ ، خطبہ کہ وہ مسلمان ہی نہیں ، اہلسنت اپنی اذان کہہ کر اسی مسجد میں اپنی خطبہ پڑھیں اپنی جماعت کریں یہی اذان وخطبہ وجماعت شرعًا معتبر ہوں گے ، اور اس سے پہلے جو کچھ قادیانی کر گئے باطل ومردود محض تھا ۔ وھوتعالٰی  اعلم

مسئلہ١٤٠٠ :      از جگندل ضلع چوبیس پرگنہ نیا بازار نئی مسجد مسئولہ عبدالستار ہاشمی          ٦ شوال ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جمعہ کے خطبہ اولٰی  کے بجائے وعظ وپند عوام کو احکامِ شرعیہ بتانے اور سمجھانے کے لئے جائز ہے یانہیں یا قطعی حرام ہے؟ اردو کلام کرنا اندر خطبہ کے یا خطبوں کا ترجمہ یا آیات واحادیث جو خطبوں میں ہیں ان کا ترجمہ کرنا درست ہے یانہیں ؟ بینواتوجروا

الجواب :

 



[1]    فتح القدير باب صلٰوۃ المریض  مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ١ /  ٤٦٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن