دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

وہ شرعی مسجد نہیں ۔ (ت)

مگر جمعہ کے لئے مسجد شرط نہیں مکان میں بھی ہوسکتا ہے جبکہ شرائط جمعہ پائے جائیں اور اذن عام دے دیا جائے لوگوں کو اطلاع عام ہو کہ یہاں جمعہ ہوگا اور کسی کے آنے کی ممانعت نہ ہو ، کافی امام نسفی میں ہے :

السلطان اذا اراد ان یصلی بحشمہ فی دارہ فان فتح بابھا و اذن للناس اذنا عاما جازت ۔ [1]

اگر سلطان چاہتا ہے کہ وہ اپنے گھر میں نماز جمعہ ادا کرے تو اگر اس نے دروازہ کھلا رکھا اور لوگوں کو اذنِ عام تھا تو جائز ہے۔ (ت)

تو اگر صورت یہ تھی وہ لوگ مصیب ہوئے ، ہاں اگر وہاں مسجد جمعہ موجود تھی اس میں نماز نہ ہوئی اور گھر میں قائم کی تو کراہت ہوئی ، درمختار میں ہے :

لودخل الامیر قصرہ واغلق بابہ وصلی باصحابہ لم تنعقد ولوفتحہ واذن للناس بالدخول جاز وکرہ [2]۔

اگر امیر نے اپنے محل میں داخل ہوکر دروازہ بند کرکے اپنے ساتھیوں کے ساتھ نماز ادا کی تو جمعہ نہ ہوا اور اگر دروازہ کھلا رکھا اور لوگوں کے لئے اجازت عام تھی تو جائز ہوئی البتہ کراہت ہے۔ (ت)

 ردالمحتار میں ہے :

لانہ لم یقض حق المسجد الجامع زیلعی و درر [3]۔

مکروہ اس لئے  ہے کہ اس نے جامع مسجد کا حق ادا نہ کیا زیلعی درر (ت)

اور اگر کوئی شرط جمعہ مفقود تھی مثلًا وہ جگہ مصر وفنائے مصر نہ تھی ، یا امام امامِ جمعہ نہ تھا یا بعض نمازیوں کو بلا وجہ شرعی ، وہاں نماز کے آنے سے ممانعت تھی یا نمازیوں میں وہاں اقامتِ جمعہ مشہور نہ تھی بطور خود ان لوگوں نے پڑھ لی  اور عام اطلاع نہ ہوئی اگر چہ لوگوں نے اور مسجدوں میں پڑھی تو ان صورتوں میں ان کی نماز نہ ہوئی ، خلاصہ میں شرح جامع صغیر امام صدر شہید سے ہے :

من جملۃ ذلك الاذن العام یعنی الاداء علی

ان سے ایك اذن عام بھی ہے یعنی اعلانیہ

سبیل الاشتہار[4]۔

ادا کیا جائے ۔ (ت)

بدائع وحلیہ وغیرہما میں ہے :

السلطان اذا صلی فی دارہ و القوم مع امراء السلطان فی المسجد الجامع ان فتح باب دارہ واذن للعامۃ جاز وتکون الصلوۃ فی موضعین ولو لم یأذن للعامۃ وصلی مع جیش لا تجوز صلٰوۃ السلطان وتجوز صلٰوۃ العامۃ [5] اھ و تمامہ فیما علقناہ علی ردالمحتار ۔ واﷲ تعالٰی  اعلم

سلطان نے اپنی دار میں جمعہ پڑھا ، باقی لوگوں نے بمع امراء سلطان جامع مسجد میں جمع پڑھا تواب اگر دار کا دروازہ کھلا تھا تو جائز ہے ، اور نماز دونوں مقام پر ہوجائے گی اور اگر وہاں عام لوگوں کو اجازت نہ تھی بادشاہ نے صرف اپنے لشکر کے ساتھ نماز ادا کی تو اب سلطان کی نماز نہ ہوئی ، ہاں عام کی ہوجائی گی اھ اسکی تفصیل ہمارے حاشیہ ردالمحتار میں ملاحظہ کیجئے۔ واﷲ تعالٰی  اعلم (ت)

مسئلہ١٣٩٠تا ١٣٩١ : حافظ مولوی حشمت علی صاحب طالب علم مدرسہ منظر الاسلام بریلی محلہ سوداگران ٢٥محرم ١٣٣٩ھ

(١) کیا ارشاد ہے حماۃ سنت سنیہ بیضاء ومحاۃ بدعتِ قبیحہ ظلماء کا اس مسئلہ میں کہ خطبہ میں رغما لانوف الوہابیہ والرافضیہ سرکار حضور سید نا غوث اعظم   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا نام اقدس لے کر بہ تبعیّت حضور اقدس   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   درود شریف پڑھنا کیسا ہے؟

(٢) اولی الامرمنکم سے حقیقتًا علمائے دین مراد ہیں یا نہیں ؟ اگر ہیں تو جو عالم اہلسنت دل وجان سے دین وسنت پر فدا ہو اور اس کی ذات سے اسلام کو بڑی تقویت پہنچتی ہو اس زمانہ کے علمائے اہلسنت کے اتفاق سے وہ پیشوائے علمائے سید الفقہاء ہو اس نے اپنی زندگی محض حضور اقدس   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کے مقدس قدموں پر تصدق کردینے کے لئے وقف کردی ہو ، جہاں کوئی دین میں نیا فتنہ اٹھتے دیکھے ، حتی الوسع اس کے مٹانے میں اپنے قلم وزبان وجان سے کوشش کرے ، اس کی مبارك زندگی زیادہ ہو ، غیب سے اس کی مدد نصرت فرمائی جائے ، تمام اعداء اﷲ واعداء الرسول جل وعلا و  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   پر ، اس کے غالب رہنے کی خطبہ میں دعا کرنا جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا بالتفصیل توجروا عند الملك الجلیل ثم لدی الحبیب الجمیل جل علاو  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   (تفصیل کے ساتھ بیان کرکے اﷲ جل جلالہ مالك وجلیل اور اس کے حبیب جمیل   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   سے اجر پائے ۔ ت)

الجواب :

جائز ہے ، واﷲ تعالٰی  اعلم 

مسئلہ ١٣٩٢تا ٣٩٤ :                     از آگرہ ابوالعلائی اسٹیم پریس مسئولہ وحید الدین صاحب                 ٨شوال ١٣٣٩ ھ

 



[1]    ردالمحتار بحوالہ الکافی باب الجمعۃ  مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٦٠١

[2]    درمختار باب الجمعۃ  مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ /  ١١٢

[3]    ردالمحتار باب الجمعۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٦٠١

[4]    خلاصتہ الفتاوٰی  بحوالہ شرح الجامع الصغیر لصدر شہید ومنہا الجماعۃ  مطبوعہ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ١ /  ٢١٠

[5]    بدائع الصنائع بحوالہ النوادر  فصل فی بیان شرائط الجمعۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١ /  ٢٦٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن