دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

(١) صورت مذکورہ میں وہ خطیب ہی قابل امامت جمعہ ہے قاضی کوکوئی حق نہیں ، یہ قاضی قاضی نکاح خوانی ہوتے ہیں نہ والی قاضی کہ دوتین آدمیوں کے ساتھ الگ جمعہ پڑھتا ہے اس کا اور اس کے ساتھیوں کا جمعہ باطل محض ہے خطیب ہی بوقت ضرورت جبکہ خود بوجہ مرض یاسفر حاضری  مسجد سے معذور ہو اپنی جگہ دوسرے کو نائب کرسکتا ہے نہ یہ کہ صرف اس کی اجازت سے دوسری جگہ جمعہ قائم ہوسکے اس کا اسے بھی اختیار نہیں ،

فان نصب امام الجمعۃ لِوَالِی الاسلام فان لم یکن فللعامۃ لاللخطیب وحدہ۔

امام جمعہ کامقرر کرنا والیِ اسلام کا کام ہے اوراگر والی نہ ہو تو عوام ، خطیب تنہا نہیں کرسکتا ۔ (ت)

جمعہ اسی مسجد میں ہوگا اوروہاں دوسری جگہ بلاضرورت جمعہ قائم نہ ہوگا فان بقیۃ العامۃ مقید بالضرورۃ (کیونکہ باقی عوام کا تقرر ضرورت کے ساتھ مقید ہے۔ ت) ہاں اگر وہاں کوئی عالم دین فقیہ معتمد افقہ اہل بلد ہو تو وہ حسب مصلحت اپنے حکم سے دوسری جگہ بھی جمعہ قائم کرسکتا ہے واﷲ تعالٰی  اعلم

(٢) زیداگر واقعی معذور ہے تو جمعہ وغیر جمعہ کسی نماز میں غیر معذورین کی امامت نہیں کرسکتا اور اگر معذور نہیں اورکپڑوں کی نجاست ثابت نہیں توا ور نمازوں کی امامت کرسکتا ہے اور جمعہ وعیدین کی بھی اگر جانب سلطانِ اسلام سے ماذون ہو یا عام مسلمانوں نے اسے جمعہ وعیدین کا امام مقرر کیا ہواور بوجہ نابینائی اس پر جمعہ فرض نہ ہونا جمعہ میں اس کی صحت امامت کا مانع نہیں ، جیسے غلام ومسافر. واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ ١٣٨٦ : از نوشہرہ تحصیل جام پور ضلع ڈیرہ غازی خاں مسئولہ عبدا لغفور صاحب ١٤محرم الحرام ١٣٣٩ھ

ایك اولیاء اﷲ کا مجالس خانہ مقرر ہے وہاں عرس شریف کے دن مجلس ہوتی ہے اس مجلس خانہ میں عید نماز  یا جمعہ نماز  یا مطلق  نماز پڑھنا جائز ہے یا نہ؟ بینوا توجروا

الجواب : مجلس خانہ میں نماز ناجائز ہونے کی كیا وجہ ہے ، ہاں مسجد کا ثواب نہ ملے گا او ربلا عذر ترك مسجد ہو تو گناہ ہوگا مگر نماز ہوجائے گی ، یونہی جمعہ وعیدین بھی اگر عام شہرت واذن ہو کہ یہاں جمعہ یا عیدپڑھیں گے جوچاہے آئے۔ واﷲ تعالٰی  اعلم

مسئلہ ١٣٨٧ : از ایرایان محلہ سادات ضلع فتح پور مسئولہ حکیم سید نعمت اﷲ صاحب ٢٣محر م ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ دھوپ کی شدت سے اگر خطبہ سنتے وقت چھاتا لگا لے تو حرج تو نہیں ؟

الجواب : بہتر نہیں ، حاضری دربار کے خلاف ہے ، اور یہ ضعیف یامریض ہے اور دھوپ ناقابل برداشت تو لگالے ، واﷲ تعالٰی  اعلم۔

مسئلہ ١٣٨٨ : از مقام درگر ممالك متوسطہ مرسلہ جنا ب ڈاکٹر حسین بیگ صاحب معرفت جناب عبدالمجید صاحب مورخہ ٢ ربیع الآخره ١٣٣٩ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین کہ ایك شخص فجر کی نماز پڑھ کر جمعہ کے روز بازار کرنے کو ایك مقام پر جو کہ سکونت سے نو میل کے فاصلے پر چلاجاتا ہے اور جمعہ کی نماز میں شریك نہیں ہوتا جس کو عرصہ دراز ہوگیا ایك مولوی صاحب کہتے ہیں کہ وہ منافق ہوگیا اور اس کو مسلمانوں کے قبرستان میں نہیں دفن کرنا چاہئے اوراس سے میل ومحبت وغیرہ سب ترك کردئے جائیں وہ کہتا ہے کہ اپنے بچوں کی پرورش کرنے کی وجہ سے جاتا ہوں اس پر شرعی فتوٰی  کی ضرورت ہے۔ وبینوا توجروا

الجواب :

اگر وہ ٹھیك دوپہر ہونے سے پہلے شہر کی آبادی سے نکل جاتا ہے تو اس پر اس اصلًا کچھ الزام نہیں اور اگر اسے شہر ہی میں وقت جمعہ ہوجاتا ہے اس کے بعد بے پڑھے چلاجاتا ہے تو ضرور گنہگار ہے مگر یہ باطل ہے کہ اسے قبرستان مسلمین میں دفن نہ کرسکیں اسے نفاقِ عملی کہہ سکتے ہیں نہ کہ حقیقی۔ ہاں اس جرم پر مسلمان اس سے میل جول ترك کر سکتے ہیں اور پہلی تقدیر پر تو جتنے احکام اس پر لگائے گئے سب غلط ہیں ۔ فتاوٰی  ظہریہ وغیرہ شروح و درمختار وغیرہما میں ہے :

الصحیح انہ یکرہ السفر بعد الزوال قبل ان یصلیھاولا یکرہ ان یصلیھا قبل الزوال[1]۔  واﷲ تعالٰی  اعلم۔

صحیح یہ ہے کہ زوال کے بعد جمعہ ادا کرنے سے پہلے سفر پر نکلنا مکروہ ہے البتہ قبل از ز وال نکلنا مکروہ نہیں ۔ واﷲ تعالٰی  اعلم (ت)

(١؎ درمختار     باب الجمعہ        مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی    ١ / ١١٣)

مسئلہ١٣٨٩ : مسئلہ از کشن گنج ضلع پورنیہ مسئولہ ماسٹر محمدطاہر علی صاحب ہیڈ ماسٹر مدرسہ انجمن اسلامیہ ٢٤جمادی الاولٰی  ١٣٣٩ھ

کیا فر ماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اس جوار کا دستور ہے کہ اکثر لوگ احاطہ مکان میں ایك چار چھ ہا تھ کا مربع مکان دیوار یا ٹٹی کا بنام ، اﷲ گھر یا مسجد  كے بلا لحاظ پابندی نماز بتاتے ہیں ، یہ مکان ضرورتًا ادھر اُدھر ہٹا بھی دیاجاتا ہے اور کبھی کھود بھی ڈالتے ہیں غرض ایسی عرفی مسجدوں میں جو بڑی سے بڑی مسجدتھی اس میں لوگوں نے جمعہ جماعت تیار کرلی اور چلتے پھرتے واعظ لوگ آتے انھوں نے ان لوگوں کی شامل جمعہ بھی پڑھا اور پڑھتے ہیں تو ایسی حالت میں بتحقیق مقلدین احناف یہ خوانندہ جمعہ مصیب ٹھہریں گے یا خاطی ؟ جواب مدلل بادلہ حنیفہ ہو۔

الجواب :

یہ مکانات مساجد البیوت کہتے ہیں یہ حقیقۃً مسجد نہیں ہوتے ، نہ ان کے لئے حکمِ مسجد ہے ، درمختا ر میں ہے :

کرہ غلق باب المسجد والوطء فوقہ والبول والتغوط ولایکرہ ماذکر فوق بیت جعل فیہ مسجد بل ولا فیہ لانہ لیس

مسجد کا دروازہ بند رکھنا ، مسجد کی چھت پر وطی اور بول و براز مکروہ ہے لیکن یہ اس گھر کے اوپر مکروہ نہیں جس گھر میں مسجد ہو بلکہ اس کے اندر بھی مکروہ نہیں کیونکہ

بمسجد شرعا[2] ۔  ( ملخصًا)

 



[1]    درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ /  ٩٣

[2]    در مختار باب مایفسد الصلٰوۃ و مایکرہ فیھا مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ /  ۹۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن