دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

یہ محض جاہلانہ باطل خیال ہے شریعت میں اس کی کوئی اصل نہیں ، کعبہ معظمہ کے گرد مکہ مکرمہ میں بہت بلند بلند کئی کئی منزل کے مکان ہیں کہ بظاہر کعبہ معظمہ سے اونچے معلوم ہوتے ہیں حالانکہ نہ کوئی مکان کعبہ معظمہ سے اونچا ہوسکتا ہے نہ کسی مسجد سے ، کعبہ و مسجد ان ظاہری دیواروں کانام نہیں بلکہ اتنی جگہ کے محاذی ساتوں آسمان تك سب مسجد ہے اس سے اونچا کیا اُس کے کروڑویں حصے برابر کوئی مکان بلند نہیں ہوسکتا اگرچہ سو منزلہ ہو ، درمختارمیں ہے : انہ مسجد الٰی عنان السماء [1]۔ (یہ آسمان تك مسجد ہے۔ ت) ردالمحتار میں ہے :

وکذا الی تحت الثرٰی کمافی البیری عن الا سبیجابی [2]۔

اور اسی طرح تحت الثرٰی تک ، جیسا کہ بیری میں اسبیجابی سے ہے۔ ت)

اس بیہودہ خیال کی بنا پر دوسری مسجد پندرہ بیس قدم کے فاصلہ پر بنانا جس سے پہلی مسجد کی جماعت کو نقصان پہنچے خود ہی ممنوع تھا ، ایك تو وہ خیال باطل ، دوسرے جماعت میں تفریق کہ مسجد ضرار کے اغراض فاسدہ سے ایك غرض ہے۔ قال تعالٰی  وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ [3]  (اﷲ تعالٰی نے فرما یا : اور مسلمانوں میں تفرقہ ڈالنے کو۔ ت) یہاں تك کہ اس سے مقصود مسجد اوّل کا باطل ومعطل کردینا ہے یہ سخت حرام اشد ظلم ہے۔

قال اﷲتعالٰی

وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَاؕ- ۔[4] واﷲتعالٰی اعلم۔

اﷲتعالٰی نے فرمایا : اس شخص سے بڑھ کر ظالم کون ، جو اﷲتعالٰی کی مساجد سے اس کے نام کے ذکر کو روکتا ہے اور انھیں خراب کرنے کی کوشش کرتاہے ۔ (ت) واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ۱۱۳۲ : از موضع بیرا ڈاکخانہ سٹرا گنج ضلع ڈھاکہ ملك بنگال مرسلہ مولوی خواجہ شمش الدین محمد فریدی ١٠ جمادی الاولٰی ١٣٣٧ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اطراف ضلع فرید پور ضلع کھونـڈا میں قدیم سے ایك مسجد ہے جس میں اہل محلہ پنجگانہ نماز جمعہ پڑھتے چلے آئے ہیں ان دنوں دنیاوی کسی لین دین کے جھگڑے میں بعض مصلی وغیر مصلی اس مسجد قدیم کے مقابل چارپانچ سو ہاتھ کے فاصلہ میں محض ضد و مخالف سے دوسری ایك مسجد بنائی ہے اور اس مسجد قدیم کے باقی مصلی صاحبوں کو یہاں سے بھگا کر لے جانے کی پوری کوشش کررہا ہے تاکہ یہ مسجد ویران ہوجائے اور یہاں پڑھنے والے لوگ اچھی طرح سے ضبط ہو جائیں ، مسجد قدیم میں امام و متولی صاحب و دیگر مصلی صاحبان کبھی کسی کو پڑھنے سے مانع مزاحم نہ ہوا ، اور نہ اس لین دین کے جھگڑے میں شامل ہے تاہم چند قدیمی مصلی صاحبوں کو بوجہ عداوت مخالفت یہاں سے بھگالے گیا ہے ، پس اس صورت میں مسجد جدید میں نماز جائز ہوگی یاحکم میں مسجد ضرار کے ہوگا؟ اگر شرعًامسجد ضرار قرار پائے بوجہ مخالفت وعداوت وتفریق جماعت تو اس مسجد کو کیا کرنا ہوگا؟ اگر شرعًا مسجد جدید ضرار ثابت ہوجائے تو جن مولوی صاحبان نے جدید مسجد نماز عدمِ جواز ومسجدِ ضرار فرمایا تھا ان عالمو کو گالی دینے و برا کہنے وعداوت رکھنے ، حقیر جاننے والے پر شرعًا کیا حکم ہے؟

الجواب :

اگر واقع میں ایسا ہی ہے کہ یہ لوگ یہ مسجد اﷲ کےلئے نہیں بناتے محض ضداور نفسانیت اور مسجد قدیم کی جماعت متفرق کرنے کے لیئے بناتے ہیں تو ضرور وہ مسجد ضرار کے حکم میں ہے اور اس حالت میں ان لوگوں کو جو اسے مسجد ضرار کہتے ہیں براکہنا اور گالی دینا سخت حرام اور موجب عذاب شدید ہے اور اگر واقعی کسی جھگڑے کے سبب وہ مسجد قدیم میں نہیں آسکتے اور وہاں نماز پڑھنے میں صحیح اندیشہ اپنی آبرو وغیرہ کا رکھتے ہیں اس مجبوری سے اس میں آنا ترك کرکے اور اپنی جماعت کے لئے دوسری مسجد بوجہ اﷲ بناتے ہیں تو وہ ہر گز مسجد ضرار نہیں ہوسکتی ، جو اسے ضرار کہتے ہیں برا کرتے ہیں ۔ واﷲتعالٰی اعلم 

مسئلہ١١٣٣ :       از موضع سیسی تحصیل و ڈاکخانہ کچھا ضلع نینی تال مرسلہ عبدرلرحمن پدھان           ٢ صفر ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ میرے گاؤں کی مسجد پُرانی خام تھی ، وہ شکستہ بھی ہے ، دوسرے آبادی کم ہوجانے سے ایك کنارے پر آبادی کے ہوگئی ہے جو بہت بے موقع ہے ، اس لئے مسجد اندر آبادی جدید تعمیرکرانے کی خواہش ہے ، اس واسطے مطابق حکم شرع شریف دوسری جگہ میں مسجد جدید تعمیر ہوسکتی ہے یا نہیں اگر ہوسکتی ہے تو کس طرح؟ خلاصہ حکم سے آگاہی بخشے۔

الجواب :

مسجد بیچ آبادی میں تعمیر کریں ثواب عظیم پائیں گے ، اور اُس پہلی مسجد کا بھی آبادرکھنا فرض ہے ، اس کنارے والے پانچوں وقت اس میں نماز پڑھیں واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ١١٣٤ تا ١١٣٧ :                  از شہر محلہ گڑھیا موصولہ از شیخ ولایت حسین

ایك مسجد متصل کتب خانہ دومنزلہ پر واقع تھی دیوار زینہ مسجد پر اہل ہنود سے بحق ملکیت تنازعہ ہوکر کل مکانات مع جائے تنازعہ کے اہل اسلام صاحبان بریلی نے بحق مسجد وزیارت مع ایك قطعہ دیگر اراضی ہنود سے خرید لیا ، مسجد نہایت چھوٹی ہونے کے سبب توسیع اُس کی ہونا تجویز کیا گیا ، انجمن اسلامیہ بریلی نے تمام تعمیر وغیرہ کا انتظام اپنے ذمہ یعنی سپردگی میں لیا اور تو سیع مسجد مذکورہ قطعہ اراضی دیگر تجویز کرکے کام تعمیر شروع کیا ، مسجد کہنہ کو چھوڑکر متصل اُس کے دوسری مسجد جدید تعمیر کی اور مسجد کہنہ کو ایسا منہدم کیا کہ نشان تك اُس کا باقی نہ رہا اور جائے مسجد کہنہ کو دیگر دکانات میں بغرض حصولِ زر شامل کرلیا جاتاہے ، سوالات ذیل برائے جواب پیش ہیں :

(١) بجائے توسیع مسجد کہنہ کے دوسری جگہ جدید مسجد تعمیر ہونا کیا مسجد اول کا حکم بموجب شرع شریف رکھے گی؟

(٢) جگہ مسجد کہنہ منہدمہ کو دیگر تعمیر دنیوی میں شامل کرکے کام میں لانا جائز ہے یا نہیں ؟

 



[1]    درمختار باب مایفسد الصلوٰۃ مطبوعی مطبع مجتبائی دہلی ١ /  ٩٣

[2]    ردالمحتار باب مطب فی احکام المسجد مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ١ /  ٦٥٦

[3]    القرآن  ، ۹ /  ۱۰۷

[4]    القرآن ، ۲ /  ۱۱۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن