دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

مسئلہ١٣٦٥ :      از مولیں پور برہما مرسلہ محمد واحد خطیب مسجد قبرستان نئی بستی             ٢٧ شوال ١٣٣٧ھ

کیا فر ماتے ہیں علمائے احناف رحمکم اﷲ تعالٰی  کہ ائمہ مساجد احناف کو نواب صدیق حسن خاں کی تصنیف کا خطبہ ہر جمعہ وعیدین میں پڑھنا جائز ہے یا نہیں اور حنفیہ کے نزدیك کون سا خطبہ معتبر ہے؟

الجواب :

صدیق حسن خاں غیر مقلد لامذہب تھا اس کی تصنیف کا خطبہ اہلسنت کو پڑھنا نہ چاہئے لان فیہ تنویہا بذکرہ وترو یجا لمکرہ وذلك لایجوز ( کیونکہ اس میں اس کے ذکر کا احترام اور اس کے مکر کی ترویح ہے اور یہ جائز نہیں ۔ ت) خصوصًا اگر اس میں اپنے مذہب کی خباثت درج کی ہو جب توقطعًا حرام ہے خطب ابن نباز مصری اچھے ہیں اور اب ہند میں علمی کے خطبے ، مگر اردو اشعار خطبہ میں پڑھنا مناسب نہیں ، واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ١٣٦٦ :      از مراد آباد مرسلہ مولوی محمد عبدالباری صاحب    ٧ صفر ١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك شخص خطبہ میں آیہ قرآنی میں تعوذ و تسمیہ پڑھتا ہے حالانکہ سلف سے کہیں یہ بدعت ثابت نہیں ، اگر یہ مسنون ہوتا تو کہیں بھی علمائے کرام سے ثابت ہوتا ، خصوصًا ہمارے ہادی مرشد حضرت مولاناصاحب مجد ملت حاضرہ یعنی آپ خود ایسا تجویز فرماتے ، اب یہ تجدید خلاف ائمہ سلف کے ہوئی ، کہا ں تك ناجائز ہے؟

الجواب :

 خطبہ میں آیہ قرآنی سے پہلے اعوذ پڑھنا چاہئے اور اگر وہ آیت ابتدائے سُورہ ہے تو بسم اﷲ شریف بھی ، فقیر کا ہمیشہ اسی پر عمل ہے ، اور اگر سر آیت پر بھی بسم اﷲ پڑھ لے گا حرج نہیں ، ردالمحتار میں ہے :

فی الامداد و فی المحیط یقرأ فی الخطبۃ سورۃ اواٰيۃ فاذ اقراٰ سورۃ تامۃ یتعوذ ثم  یسمی قبلھا وان قرأ  اٰیۃ قیل یتعوذ ثم یسمی و اکثر ھم قالوا یتعوذ ولا یسمی[1]۔  ( ملخصًا) واﷲ تعالٰی اعلم

امداد اور محیط میں ہے کہ خطبہ میں سورت یا آیت پڑھی جائے ، جب سورۃ پڑھے تو تعوذ پڑھے پھر بسم اﷲ اگر ایك ایت ہی پڑھنی ہو ، بعض نے کہا تعوذ پڑھے پھر تسمیہ ، اور اکثر کی رائے یہ ہے کہ تعوذ پڑھے اور تسمیہ نہ پڑھے۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ١٣٦٧ :      از بریلی مدرسہ منظرالاسلام مسئولہ مولوی رمضان علی صاحب بنگالی

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز جمعہ میں خطبہ نہیں ملا اور وقت بھی تنگ ہوگیا جواور مسجد سے تلاش کرکے لاسکے اور امام صاحب کہ کوئی خطبہ نہیں دیا تھا تو اس صورت میں کس طرح نماز ادا کی جائے گی اور اگر بغیر خطبہ نماز پڑھ لی تو نماز ہوجائے گی یا نہیں ؟

الجواب :

نماز جمعہ بے خطبہ باطل ہے ، خطبہ مختصر کافی ہے ، ایسا شخص امامِ جمعہ نہیں ہوسکتا جو خطبہ نہ پڑھ سکے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ١٣٦٨ : از شہر کانپور توپ خانہ بازار قدیم مسجد صوبیدار مرحوم معرفت مولانہ مولوی حافظ عبید اﷲ صاحب مرسلہ محمد جعفر ٦ ربیع الاول١٣٣٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مجموعہ خطب علمی کا پڑھنا نماز جمعہ و عیدین میں جائزہے یا نہیں ؟ چونکہ اس خطبہ میں کچھ اشعار اردو کے بھی شامل ہیں اسی وجہ سے تمام ہندوستان کے لوگ جن کی زبان اردو ہے اس کو بہت شوق سے سنتے ہیں اور اکثر بزرگ اس خطبہ کو بکثرت نماز جمعہ وعیدین میں پڑھا کرتے ہیں سید محبوب علی شاہ صاحب سکندریہ حیدر آباد دکھن جومرید بھی کرتے ہیں اور وعظ بھی فرماتے ہیں انھوں نے بمبئی محلہ کماٹی پورہ گلی نمبر٥ میں بآواز بلند بعد نماز جمعہ یہ فرمایا کہ مجموعہ خطب علمی کا پڑھنا اور سننا نماز جمعہ وعیدین میں ناجائز ہے اس سے نماز نہیں ہوتی ہے کیونکہ علمی کا مذہب رافضی تھا ، لہذا بکمال ادب مستدعی ہوں کہ اس مسئلہ میں شرعا کیا حکم ہے ، آیا مجموعہ خطب علمی کا پڑھنا اور سننا نماز جمعہ و عیدین میں ناجائز ہے یا نہیں ، اور علمی کا مذہب کیا تھا؟ علمی نے خطبہ میں صحابہ کرام کی تعریف اور مدح بھی کی ہے مع حوالہ کتاب مطلع فرمائے ، کہ نماز جمعہ وعیدین مجموعہ خطب مذکور بالا پڑھنے سے جائز ہوگی یا نہیں ؟ اور درحقیقت اگر علمی کا مذہب اہلسنت والجماعت تھا تو جو شخص علمی کو رافضی کہے اس کے حق میں کیا حکم ہے اوراس کے پیچھے نمازپڑھنا جائز ہے یا نہیں ، اور اس کا مرید ہونا کیساہے ؟ بینوا توجروا۔

الجواب :

 مولٰنا محمد حسن علمی بریلوی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سُنّی صحیح العقیدہ اور واعظ وناصح اور حضور اقدس   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کے مداح اور میرے حضرت جد امجد قدس سرہ العزیز کے شاگرد تھے انھیں رافضی نہ کہے گا مگر کوئی ناصبی یا خارجی ، دکھنی صاحب نے اگر کسی کی سُنی سنائی بے تحقیق کہہ دی تویہ آیۃ کریمہ :

فَتَبَیَّنُوْۤا اَنْ تُصِیْبُوْا قَوْمًۢا بِجَهَالَةٍ فَتُصْبِحُوْا عَلٰى مَا فَعَلْتُمْ نٰدِمِیْنَ(۶) [2]

تحقیق کرلو کہیں جہالت کی وجہ سے کسی قوم پر حملہ آور نہ ہوجاؤ تو پھر تم اپنے کئے پر نادم ہوجاؤ۔ (ت)کاخلاف کیا ،

صحیح حدیث :

لاتذکروا موتاکم الابخیر[3] رواہ البخاری وغیرہ۔

اپنے فوت شدگان کو اچھائی سے یاد کیا کرو ، اسے بخاری وغیرہ نے روایت کیا ۔ (ت)

 



[1]    ردالمحتار باب الجمعۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٥٩٨

[2]    القرآن ٤٩ /  ٦

[3]    اتحاف السادۃ المتقین کتاب آفات اللسان  الافۃ الثامنۃ مطبوعہ دارالفکر بیروت  ٧ /  ٩١ ─٤٩٠

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن