دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

فریادداز محمد برخاست یالیت رب محمد لم یخلق محمدا وفریاد عاشقاں بریں نوع ست اے کاش نزادے پسرے مادر عالم ÷ خودنہ بدی نام ونشان پدرمن ÷ عاقبت ایں دینائے مکارہ وغدارہ پابستہ نداری کہ سلطانِ مرسلاں ایں معاملہ بودہ است۔                                     

بار گاہ خداوندی میں عرض کیا اے اﷲ ! اگر میں کملی سر پر لیتا ہوں تو آپ فرماتے ہیں “ اے چادر اوڑھنے والے رات کو تھوڑا قیام کرنصف رات “ اگر میں باہر آتا ہوں توآپ فرماتے ہیں ، “ ان کو احسن طریقے سے چھوڑدے “ مجھے کیاکرنا چاہئے ؟ا ﷲ تعالٰی  کی طرف سے ارشاد ہوا کہ اے محمد!  آپ راحت کے طلبگار ہیں اور ہم آپ سے محنت وپریشانی چاہتے ہیں ، آپ جانتے ہیں کہ میری نیکیوں کا حساب ہو اور گوشہ نشین رہوں ، اور ہم چاہتے ہیں کہ ہم تیرے ساتھ اور آپ میرے ساتھ سوہزار قسم کا حساب رکھیں ، آپ کو ن ہیں جو دل کا اطمینان چاہتے ہیں ہم نے تو سابقہ انبیاء کو پریشانی کاحکم دیا اگر میں تجھے خوش دیکھوں گا تو کہوں گا “ یقینا اﷲ تعالٰی  خوش ہونے والوں کو  پسند نہیں کرتا “ اور اگر تیرے دل کو تنگ پاؤں تو کہوں گا “ ہم جانتے ہیں اس بات کو کہ آپ کا سینہ ان کی باتوں سے تنگ ہے “ وہ پریشانی کتنی اچھی ہے جو مشت خاك کو حاصل ہوئی ہے کون ہے جو اس معاملہ میں ماتم مصیبت کا اظہار کرے ، محمد کی طرف سے یہ فریاد ہوئی اے رب محمد ! کاش محمد کو پیدا ہی نہ کرتا ، عشاق کی فریاد اسی طرح کی ہوتی ہے ، کاش اس کائنات میں کوئی ماں بیٹا ہی نہ جنتی ، یا خود ، میرے باپ کا نام ونشان تك نہ ہوتا ، اس مکار و غدار دنیا کے پاؤں تو نہیں باند ھ سکتا جبکہ رسولوں کے سربراہ   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کا یہ معاملہ تھا۔ (ت) 

اس عبارت پر ایك صاحب کو جو بنظر حالت زمانہ حال ذی علم خیال کئے جاتے ہیں یہ اعتراض ہے کہ اس عبارت میں اہانت وبے حرمتی حضرت نبی کریم علیہ افضل الصلوۃ والتسلیم ہے جو باعثِ تکفیر قاری وسامعین خطبہ ہے کیونکہ اس مضمون کا استنباط نہ کیسی آیتِ قرآنی سے ہے نہ کسی حدیث سے ، یہ اعتراض معترض کا صحیح ہے یا غلط؟ اور اگر غلط ہے تو معترض کے اعتراض کا کیا جواب ہے ؟ بینوا توجروا

الجواب :

خطبہ میں غیر عربی زبان کا خلط کرنا ضرور مکروہ تنزیہی وخلافِ سنت رسول متوارثہ ہے اور بالکل خطبہ غیر عربی زبان میں ہونا اور زیادہ مکروہ کما حققناہ فی فتاوٰنا( جیسا کہ ہم نے اپنے فتاوی میں اس کی تحقیق کی ہے۔ ت) مگر اسے مکروہ تحریمی وبدعت ضلالت کہنا محض غلط وباطل وبے دلیل ہے واﷲ تعالٰی اعلم

(۲) یہ خطبہ پڑھنا حرام اور محض بدخواہی عوام الاسلام ہے ، یہ مخاطبہ ہائلہ کہ اس میں مذکور ہوا اصلا کسی آیت یاحدیث یا اثر یا کسی کتاب معتمد معتبر میں اس کا پتانہیں ، نہ حضرت سید نا مخدوم شیخ سعد بدھن   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے بروجہ صحیح اس کا ثابت  ہونا معلوم اگر ایسی ہی حکایت بے سروپا ہے جب تو اس کا واجب الرد ہونا خود ظاہر ، اور اگر خطائے نساخ نہ ہو تو اس کی بے ربطی عبارت خود اس کے بطلان نسبت پر دلیل زاہر مثلًا صدر خطبہ میں افمن شرح اﷲ صدرہ للاسلام ومن تاب توبۃ نصوحامن التابعین ( کیا وہ شخص جس کا سینہ اﷲ تعالٰی  اسلام کے لئے کھول دیتا ہے اور وہ شخص جس نے خالص توبہ کرلی وہ تابعی ہے۔ ت) خطبہ ثانیہ میں نشھدان محمد اعبدہ ورسولہ خصوصا علی افضل الصحابۃ وافضلھم بالتحقیق ( ہم گواہی دیتے ہیں کہ حضرت محمد اﷲ کے بندے اور اس کے رسول ہیں خصوصا صحابہ سے افضل اور بالیقین ان سے صاحبِ فضیلت پر ۔ ت) پھر اصل مقصود خطبہ کہ لوگوں کو امر بالمعروف ونہی عن المنکر ہے یعنی اعمال صالحہ کی ترغیب دینا ، معاصی سے روکنا ، یہ خطبہ اس سے اصلًا بحث نہیں رکھتا بلکہ صراحۃً اس کے خلاف ہے ، جب ہر جمعہ جاہل لو گ سنیں گے کہ اﷲ عزوجل فرماچکا ہے کہ ہر کہ گواہی د ہد مرابوحدانیت ومرترابرسالت درآید بہ بہشت برہر کاریکہ اوباشد ( جو میری وحدانیت اور آپ کی رسالت کی گواہی دے دے وہ جنت میں داخل ہوگا اسکے عمل جیسے بھی ہوں ) اس کا کیسا برا اثر ان پر پڑے گا وہ سمجھ لیں گے کہ بس کلمہ پڑھ لینا کافی ہے اعمال فضول ومہمل ہیں ، پھر عوام کے سامنے یہ تین مصلحات خاصہ صوفیائے کرام مثل قمار بازی وقلندری وچاك دامنی وعیاری کا تذکرہ کس قدر خلاف مقاصد خطبہ ہے اور ان سب سے بدتر اور کروروں درجہ بدتر وہ تذکرہ کہ مصطفی سید المرسلین اکرم الاولین والآخرین   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   سے خطاب ہو تو کیستی کہ خاطر جمع می خواہی حکم برانبیائے اولین کہ دیم بہ پریشانی ( آپ کون ہیں جو دل کا اطمینان چاہتے ہیں ہم نے تو سابقہ انبیاء کو پریشانی کا حکم دیا ۔ ت) اس سے صاف صاف انبیائے سابقین علیہم الصلوۃ والتسلیم کی معاذ اﷲ حضور پر نورسید یوم النشور   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   سے افضلیت ٹپکتی ہے ، ایسے محاورات میں اعلٰی  ہی سے استشہاد کیا کرتے ہیں ، مثلًا کسی امیر سے کہیں تیری کیا حقیقت ہے سلاطین تو اس سے محفوظ نہ رہے ، اور اگر تنزل بھی کیجئے تو حضور اقدس   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کا اگلے انبیاء علیہم الصلٰوۃ والثناء سے افضل نہ ہونا تواس کا صاف کہنا ہے یہ کیا گمراہی نہیں ، پھر سید عالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کی طرف راحت کی نسبت ، اور وہ بھی یوں مرضیِ الہٰی  کے خلاف ، اور حضور سید عالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   کی طرف اس فریاد کا انتساب کہ یالیت رب محمد لم یخلق محمدا   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  (اے ربِ محمد! کاش محمد کو پیدا ہی نہ کرتال ، ت) جہال کی نگاہ سے معازاﷲ سقوط عظمت کا باعث ہوگا اور عیاذًا باﷲ یہ عقیدہ ہو تو ایمان ہی گیا کہ ایمان تو صرف ان کی تعظیم و محبت کا نام ہے۔

قال اﷲ تعالٰی       لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ وَ تُعَزِّرُوْهُ وَ تُوَقِّرُوْهُؕ- [1]

اﷲ تعالٰی  نے فرمایا اﷲ تعالٰی  پرایمان لاؤ اوراس کے رسول پر ، اور ان کی خوب تعظیم وتوقیر کرو ، (ت)

غرض کسی طرح گمان نہیں کیا جاتا کہ حضرت مخدوم قدس سرہ الکریم نے یہ خطبہ تصنیف فرمایا ہو اور اگر بالفرض حضرت ممدوح سے اس کا ثبوت صحیح بروجہ معتمد ہو کہ حضرت نے یہ مخاطبہ کہیں ذکر فرمایا تواب نظر اس میں ہوگی کہ آیا برسبیل نقل وحکایۃ ہے یا بربنائے کشف والہام ، برتقدیر اول جبکہ مدار روایت پر رہا تو مسئلہ علوم ظاہرہ کے دائرہ میں آگیا صحتِ سند درکار ہوگی اور کسی ولی معتمد کا کوئی نا معتمد حکایت کسی سے نقل فرمانا اس کی روایت کو صحیح و واجب الاعتماد نہ کردے گا ،

وھذا مااعتذ روابہ عن الامام محمد الغزالی قدس سرہ العالی فی ایرادہ الاحادیث الواھیۃ فی الاحیاء مع جلالۃ قدرہ فی العلوم الظاہرۃ الباطنۃ ،

یہ وہ چیز ہے جس کے ساتھ اہل علم نے امام محمد غزالی کی طرف سے اس بات پر عذر کے طورپر پیش کیا جو انھوں نے باوجود علوم ظاہری وباطنی میں عظیم ماہر ہونے کے اپنی کتاب “ احیاء علوم الدین “ میں احادیث موضوعہ ذکر کی ہیں ، (ت)

مولٰی  بحر العلوم ملك العلماء قدس سرہ ، فواتح الرحموت شرح مسلم الثبوت میں فرماتے ہیں :

 



[1]    القرآن ٤٨ /  ٩

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن