30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اَفَمَنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى تَقْوٰى مِنَ اللّٰهِ وَ رِضْوَانٍ خَیْرٌ اَمْ مَّنْ اَسَّسَ بُنْیَانَهٗ عَلٰى شَفَا
اﷲ تعالٰی نے فرمایا : “ وہ لوگ جنھوں نے مسجد بنائی نقصان پہنچانے کو ، اور کفر کے سبب ، اور مسلمانوں مین تفرقہ ڈالنے کو “ (اﷲتعالٰی کے اس قول تک) “
جُرُفٍ هَارٍ [1] الایۃ
یا وہ جس نے اپنی نیوچُنی ایك گراؤ گڑھے کے کنارے “ الآیۃ (ت)
تعمیر شدہ مسجد میں مفسدین کا جانا خواہ ان کا قبضہ وتسلط ہو جانا اُسے مسجد ضرار نہیں کرسکتا ، جیسے واقعہ حرہ میں لشکریان یزید یا حادثہ نجد میں مبتعان نجدی بلید کا مساجد طیبہ حرمین محترمین میں مفسدانہ دخل ، والعیاذباﷲ تعالٰی واﷲتعالٰی اعلم
مسئلہ۱۱۲۹ : از گوہالباڑی ضلع مالوہ انگریز آبا د ڈاکخانہ بھولاہاٹ مرسلہ شیخ غریب اﷲ صاحب ۴ رجب ١٣١٤ھ
کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك بستی میں مسلمانان ہم قوم ہم مذہب قریب دواڑھائی سو گھر کے رہتے ہیں اور ایك مسجد پختہ عرصہ دس بارہ برس سے کہ بنوائی ہوئی انھیں مسلمانان کی ہے اور ایك دل ایك رائے ہو کر اسی مسجد میں نماز پنجگانہ جمیع مسلمانان باشندہ بستی مذکورہ اداکرتے ہیں اتفاق وقت کہ بعد چند سال کے دو مسلمان رئیس میں جو رہنے والے اسی بستی کے ہیں جھگڑا وتکرار دنیاوی دربارہ زمین خواہ کسی امر دنیاوی کے برپا ہوا اور ہنوز ہے یا نہیں ہے کہ منجملہ دو کے ایك نے بلا سبب اپنے زورنفسانی وضد میں آکر چالیس پچاس گھر مسلمانوں کو شامل اپنے لے کر اُس مسجد مذکورہ سے روگرداں ہوا اور ہوکر ایك مسجد گیا ہی جسے پھو س کہتے ہیں اپنے مکان کے قریب تعمیر کرا کر نماز پنجگانہ مع ہمراہیان خود اداکرتا ہے تو کیا رہتے ہوئے مسجد پختہ کے کہ مسجد ہذا سے مسجد گیااندازی دوسو قدم پر واقع ہے اور ان دونو ں کے راستہ درمیان کسی طرح کا خوف جان ومال کا نہیں ہے نماز پنج وقتی مسجد گیاہ میں اداہوسکتی ہے کہ نہیں ؟ اس کے جواز ولاجواز سے جہاں تك تعمیل فرماکر ممتاز فرمایا جائے گا عین نوازش واکرام ہے اور ان دونوں رئیسوں کا بلکہ سائرمسلمانان کا فیصلہ ہے مکرر آنکہ اُن لوگوں نے جتنے روز تك اُس مسجد گیاہ میں جان بوجھ کر نماز پڑھی تو اُن سبھوں کی نماز ہوئی یا نہیں ، اور بصورت نکلنے حکمِ جواز آمنّاصدقناو بصورت نکلنے ناجواز ان مسلمانوں روگردانوں پر ازروُئے شرع شریف کے کیا لازم آسکتا ہے اور ان لوگوں کو جماعت میں پھوٹ ڈالنے والا کہہ سکتے ہیں یا نہیں ؟ اور جماعت میں پھوٹ ڈالنے والے پر کیا حکم مطابق شرع کے جاری کیا جائےگا اور وہ لوگ کیا کہے جاسکتے ہیں ؟ آگاہ فرمایا جائے۔ بینوا توجروا۔
الجواب :
جتنی نمازیں ان لوگوں نے اس نئی مسجد میں پڑھیں ان کی صحت اور ان سے ادائے فرض میں تو اصلًا شبہہ نہیں اگر چہ یہ مسجد انھوں نے کسی نیت سے بنائی ہو ،
لقول رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم جعلت لی الارض مسجد اوطھورا فایمارجل من امتی ادرکتہ الصلوٰۃ فلیصل[2]۔
کیونکہ نبی اکرم ؐ نے فرمایا : میری خاطر ساری زمین مسجد اور پاك کردی گئی ہے ، میرا امتی جہاں نماز کا وقت پائے وہاں ہی ادا کرلے(ت)
ہاں یہ کہ وہ مسجد شرعًا مسجد ہوئی یا نہیں ، اور اس میں نماز پڑھنے کی اجازت ہے یا نہیں اور یہ لوگ جماعت میں پھوٹ ڈالنے والے ہوئے یا نہیں ۔ یہ امور اُن لوگوں کی نیت پر موقوف ہیں ، اگر یہ مسجد انھوں نے بغرض نماز خالص اﷲ عزوجل ہی کے لئے بنائی اگر چہ اس پر باعث باہمی رنجش ہوئی کہ بسبب رنج ایك جگہ جمع ہونا مناسب نہ جانا اور نماز بمسجد ادا کرنی نہ چاہی ، لہٰذا یہ مسجد بہ نیت بجا آوری نماز ہی بنائی تو اس کے مسجد ہونے اور اس میں نماز جائز و ثواب ہونے میں کوئی شبہ نہیں لانہ وقف صدرعن اھلہ فی محلہ علی وجھہ( کیونکہ یہ وقف ہے اہل وقف سے محلِ وقف میں طریق کے بمطابق وقف ہوئی ہے۔ ت) اوراس نیت کی حالت میں یہ لوگ جماعت میں پھوٹ ڈالنے والے بھی نہیں ٹھہرسکتے کہ اُن کا مقصود اپنی نماز با جماعت ادا کرنا ہے ، نہ دوسروں کی جماعت میں تفرقہ ڈالنا ، یہاں تك کہ علماء تصریح فرماتے ہیں کہ اہل محلہ کو جائز ہے کہ بغرضِ نماز ایك مسجد کی دو مسجدیں کرلیں ۔ درمختارمیں ہے :
لاھل المحلۃ جعل المسجدین واحد او عکسہ لصلوۃ لالدرس اوذکر[3]۔
اہل محلہ دو مساجد کو ایك یا اس کا عکس کرسکتے ہیں مگر نماز کے لئے ، درس یا ذکر کے لئے ایسا نہیں کرسکتے(ت)
اشباہ میں ہے :
لاھل المحلۃ جعل المسجد الواحد مسجدین والاولی ان یکون لکل طائفۃ مؤذن[4]۔
اہل محلہ ایك مسجد کو دو مساجد بناسکتے ہیں اور بہتر یہ ہے کہ ہر گروہ کے لئے الگ مؤذن ہو۔ (ت)
اور ا گر یہ نیت نہ تھی مسجداﷲ کے لئے نہ بنائی بلکہ اس سے مقصود اگلی مسجد کو ضرر پہنچانا اور اس کی جماعت کا متفرق کردینا تھا تو بیشك یہ مسجد نہ ہوئی ، نہ اس میں نماز کی اجازت بلکہ نہ اس کے قائم رکھنے کی اجازت ، اور اس صورت میں یہ لوگ ضرور تفریق جماعت مومنین کے وبال میں مبتلاہوئے کہ حرام قطعی وگناہ عظیم ہے۔
قال اﷲتعالٰی وَ الَّذِیْنَ اتَّخَذُوْا مَسْجِدًا
اﷲتعالٰی کا فرمان ہے : اور وہ لوگ جنھوں نے مسجد نقصان کا ذریعہ ، کفر اور مسلمانوں کے درمیان تفریق پیدا کرنے کا ذریعہ بنایا ۔ (ت)
ضِرَارًا وَّ كُفْرًا وَّ تَفْرِیْقًۢا بَیْنَ الْمُؤْمِنِیْنَ [5] الایۃ
[1] القرآن ٩ / ١٠٧ و ١٠٨ و ١٠٩
[2] صحیح البخاری ، کتاب الصّلٰوۃ ، باب قول النبی جعلت لی الارض مسجداالخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ، ١ / ٦٢
[3] درمختار آخر باب مایفسدالصلٰوۃ الخ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١ / ٩٤
[4] الاشباہ والنظائر القول فی احکام المسجد مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ٢ / ٢٣٤ / ۶۳۵
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع