دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

یہ تحقیق مسئلہ ہے اور بحمد اﷲ اہل انصاف وعلم صاف جانیں گے کہ حق اس سے متجاوز نہیں ، ہم نہ اس کے خلاف عمل کرسکتے ہیں نہ زنہار زنہار مذہب ائمہ چھوڑ کر دوسری پر فتوٰی دے سکتے ہیں مگر دربارہ عوام فقیر کا طریق عمل یہ ہے کہ ابتداءً خود انھیں منع نہیں کرتا نہ انھیں نماز سے باز رکھنے کی کوشش پسند رکھتا ہے ایك روایت پر صحت ان کے لئے بس ہے ، وہ جس طرح خدا اوررسول کا نامِ پاك لیں غنیمت ہے ، مشاہدہ ہے کہ اس سے روکیے تو وہ وقتی چھوڑ بیٹھتے ہیں ، اﷲ عز وجل فرماتا ہے :

اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ(۹) عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ(۱۰) [1]

کیا تم نے اسے نہیں دیکھا جو منع کرتا ہے بندے کو جب وہ نماز ادا کرتا ہے۔ (ت )

سید نا ابوداؤد   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  فرماتے ہیں :

شیئ خیر من لا شیئ [2]۔

(کچھ ہونا بالکل نہ ہونے سے بہتر ہے)

رواہ عنہ عبدالرزاق فی مصنفہ انہ رضی اﷲ تعالٰی عنہ مربرجل لایتم رکوعا ولاسجودافقال شیئ خیر من لاشیئ[3]۔

حضرت ابوداؤد   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے امام عبدالرزاق نے اپنی مصنف میں روایت کیاکہ آپ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  ایك ایسے شخص کے پاس سے گزرے جو نہ نماز کا رکوع صحیح اداکررہا تھا نہ سجود ، تو آپ نے فرمایا : کچھ ہونا بالکل نہ ہونے سے بہتر ہوتا ہے۔ (ت)

امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ وجہہ الکریم نے ایك شخص کو بعد نماز عید نفل پڑھتے دیکھا حالانکہ بعد عید نفل مکروہ ہیں ، کسی نے عرض کیا : یا امیر المومنین ! آپ نہیں منع کرتے ۔ فرمایا :

اخاف ان ادخل تحت الوعید قال اﷲ تعالٰی اَرَءَیْتَ الَّذِیْ یَنْهٰىۙ(۹) عَبْدًا اِذَا صَلّٰىؕ(۱۰) [4]۔ ذکرہ فی الدر المختار۔

میں وعید میں داخل ہونے سے ڈرتا ہوں ، اﷲ تعالٰی فرماتاہے : کیاتونے اسے نہیں دیکھا جو منع کرتا ہے بندہ کو جب وہ نماز پڑھے ، اسے درمختار میں ذکر کیا گیا۔

اُسی سے بحرالرائق میں ہے :

(ھذاللخواص) اما العوام فلا یمنعون من تکبیر ولاتنفل اصلا لقلۃ رغبتھم فی الخیرات[5]۔

یہ خواص کامعاملہ ہے ، باقی عوام کو تکبیرات کہنے اور نوافل پڑھنے سے بالکل منع نہیں کیا کرتے ، کیونکہ انھیں نیکیوں کا بہت کم شوق ہوتاہے ۔ (ت)

کتاب التجنیس والمزید پھر بحرالرائق پھر ردالمحتار میں ہے :

سئل شمس الائمۃ الحلوانی ان کسالی العوام یصلون الفجر عند طلوع الشمس افتز جرھم عن ذلك قال لا لانھم اذامنعوا عن ذلك ترکوھا اصلا واداؤھا مع تجویز اھل الحدیث لھا اولی من ترکھا اصلا  [6]۔

مس الائمہ حلوانی سے سوال ہوا کہ عوام سستی کرتے ہوئے طلوع شمس کے وقت نماز فجر ادا کرتے ہیں کیا ہم انھیں زجرو توبیخ کریں ؟ فرمایا : ایسا نہ کرو کیونکہ اگر تم اس سے ان کو روکو گے تو نماز بالکل ترك کردیں گے نمازکا ادا کرلینا چھوڑ دینے سے بہتر ہے اور محدثین اسے جائز بھی سمجھتے ہیں ۔ (ت)

درمختارمیں ہے :

لایجوز صلٰوۃ مطلقا مع شروق الاالعوام فلا یمنعون من فعلھا لانھم یترکونھا والاداء الجائز عند البعض اولی من الترك کما فی القنیۃ وغیرھا [7] ۔  (ملخصًا)

طلوعِ آفتاب کے وقت کوئی نماز جائز نہیں مگر عوام کو نماز پڑھنے سے فقہا ءنے نہیں روکا ورنہ وہ بالکل ترك کردیں گے ، ہر وہ عمل جس کی ادا بعض کے نزدیك جائز ہو اس کا بجا لانا ترك سے بہتر ہے جیسا کہ قنیہ وغیرہ میں ہے ۔ (ت)

ردالمحتار میں ہے :

قولہ فلا یمنعون افادان المستثنی المنع لا الحکم بعدم الصحۃ عند نا قولہ کما فی القنیۃ وعزاہ صاحب المصفی الی الامام حمید الدین عن شیخہ الامام المحبوبی والی شمس الائمۃ الحلوانی وعزاہ فی القنیۃ الی الحلوانی والنسفی[8] ۔ (ملخصًا)                      

قولہ “ عوام کو منع نہ کیا جائے “ بتلا رہا ہے کہ استثناء “ نہ روکنے کا “ ہے نہ یہ کہ ہمارے نزدیك عدم صحت کا حکم نہیں ہے قولہ “ جیسا کہ قنیہ میں ہے “ صاحب مصفی نے اس کی نسبت امام حمید الدین کی طرف کی ہے ا ورنھوں نے اپنے شیخ امام محبوبی سے بیا ن کیاہے اور اس کی نسبت شمس الائمہ حلوانی کی طرف کی ہے اور قنیہ میں اس کی نسبت حلوانی اور نسفی دونوں کی طرف کی ہے ۔ (ت)

 



[1]    القرآن ۹۶ /  ۱۰

[2]    کنز العمال ذیل ادب الصلٰوۃ حدیث ٢٢٥٥٠ مطبوعہ مکتبۃ التراث بیروت ٨ /  ٢٠٢

[3]    کنز العمال بحوالہ عبدالرزاق ذیل الصلٰوۃ حدیث ۲۲۵۵۰ مطبوعہ مکتبۃ التراث ۸ /  ۲۰۲

[4]    درمختار ، باب العیدین ، مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /  ۱۱۵

[5]    بحرالرائق باب العیدین مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /  ۱۶۰

[6]    بحرالرائق باب العیدین ، مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ /  ۱۶۰

[7]    درمختار کتاب الصلٰوۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /  ۶۱

[8]    ردالمحتار کتاب الصلوۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ /  ۲۷۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن