دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

اگر چہ والیِ شہر کافرہو مسلمانوں کےلئے جمعہ کا

الجمعۃ ۔ [1]

قیام جائز ہے۔ (ت)

تو آفتاب کی طرح روشن ہوا کہ صرف اسلامی شہر ہونا درکار ہے تنفیذ احکام یا اقامت حدودیا اسلام والی کچھ شرط نہیں اور بحمد اﷲ تعالٰی ہم نے اپنے فتاوٰی میں دلایل قاہرہ سے ثابت کیا ہے کہ تمام ہندوستان سرحد کابل سے منتہائے بنگالہ تك سب دارالاسلام ہے تو یہاں جتنے شہر وقصبات میں (جن کو شہر کہتے ہیں اور وہ نہ ضرور ایسے ہی ہوتے ہیں جن میں متعدد محلے ، متعدد ودائمی بازار ہیں ، وہ پرگنہ ہیں ، ان کے متعلق دیہات ہیں ، اُن میں ضرور کوئی حاکم فصل مقدمات کےلئے مقرر ہوتا ہے جسے ڈگری ڈسمس کا اختیار ہے نہ فقط تھانہ دار کہ وہ کوئی حاکم نہیں صرف حفاظت اور تحقیقات یا چالان کا مختار ہے) وہ ضرور سب اسلامی شہر ہیں اور ان میں جمعہ فرض ہے اور انھیں میں جمعہ صحیح ہے ان کے علاوہ جتنی ابادیاں ہیں گاؤں ہیں اگر چہ مکانات پختہ اور مسلمان ومساجد بکثرت ہوں ان میں نہ جمعہ فرض نہ جائز نہ صحیح ، یہ حق تحقیق وتحقیق حق ہے جس سے سرمُوحق متجاوز نہیں ، یہ تعریف کہ جس کی سب سے بڑی مسجد میں اس کے سُکّان اہل جمعہ نہ سمائیں اگر بطور تعریف مانی جائے تو صریح باطل ہے جس پر وہ اعتراضاتِ قاہرہ وارد ہیں جن کا جواب اصلًا ممکن نہیں اور اگرکچھ اور نہ ہو تویہی کیا کم ہے کہ اس تعریف پر خود مکہ معظمہ و مدینہ منورہ گاؤں ٹھرے جاتے ہیں اور ان میں جمعہ معاذ اﷲ حرام وباطل قرار پاتا ہے اکبر مساجدہ ( وہاں کی سب سے بڑی مسجد ۔ ت) کو اپنے ظاہر پر رکھیں اور ان میں متعدد مساجد صغیرہ وکبیرہ اور ان سب میں اکبر ہونا شرط کریں جب تو مکہ معظمہ کا شہر نہ ہونا صراحۃً واضح کہ مکہ معظمہ میں سوا مسجد الحرام کے کوئی مسجد صدہاسال تك نہ تھی اور عجب نہیں کہ اب بھی نہ ہو۔ نورالعین وردالمحتار کتاب الوقف میں ہے :

لامسجد فی مکۃ سوی المسجد الحرام [2]۔

(مکہ میں مسجد حرام کے علاوہ کوئی مسجد نہیں ۔ ت)

اوراگر ایك مسجد پر قناعت کریں اور مجازًا ٹھہرالیں کہ جب یہی ایك مسج تو یہی اکبر مساجد ہے تو اول تو یہ اکس قدر مقاصد شرع مطہرسے دور مہجور ہے ، ایك عظیم اسلامی شہر جس میں لاکھ مسلمان مرد ومقاقل رہتے ہیں اُس میں ایك مسجد فرض کیجئے جس میں لاکھ سے زائد یا صرف لاکھ آدمی آسکیں اور ایك گمنام پہاڑی کی نلی میں بن کے کنارے دو جھونپڑیاں وحشی جنگلیوں کی ہو جن میں آٹھ دس مرد رہتے ہیں اور انھوں نے ایك چبوترہ چند گز کا بنالیا ہے جس میں سات آدمیوں کی گنجائش ہے آگے امام اور پیچھے تین تین آدمیوں کی دوصفیں ، رو لازم ہے کہ وہ شہر عظیم الشان گاؤں ہو اور اس میں جمعہ حرام ، اور یہ کوردہ مصر جامع ومدینہ عظیمہ ہو او ر اس میں جمعہ فرض ، کیا ارشاد حدیث :

لاجمعۃ ولاتشریق ولاصلٰوۃ فطر ولااضحی الافی مصر جامع اومدینۃ عظیمۃ [3] ،

مصر جامع اور بڑے شہر کے علاوہ کسی جگہ نہ جمعہ ہوسکتا ہے نہ تکبیراتِ تشریق ، نہ نمازعیدلفطر اور نہ نماز عیدالاضحی۔ (ت)

کا یہی منشا ہے ، حاشا وکلاّ معہذا ایسا ہو تو دن میں چھ چھ بار مصریت وقرویت پلٹا کھائے ، ایك بستی میں سَو اہل جمعہ رہتے ہیں اور اس کی اکبر مساجد میں اتنے آدمیوں کی وسعت ہے تو گاؤں ہے پھر دن چڑھے ان میں ایك لڑکا بالغ ہوا تووہ شہر ہوگیا کہ اب اس مسجد میں وہاں کے اہل جمعہ کی وسعت نہ رہی ، دوپہر کو ایك شخص وہاں سے سکونت چھوڑ کی چلا گیا تو پھر گاؤں ہوگیا اب پھر وسعت ہوگئی پھر دن رہے ایك غلام آزاد ہو ا تو پھر شہر ہوگیا کہ وسعت نہ رہی شام کوا یك شخص مرگیا توپھر گاؤں ہوگیا ، عشاء کو ایك مجنون ہوش میں آگیا تو پھر شہر ہوگیا ، آدھی رات ایك شخص کی آنکھیں جاتی رہیں توپھر گاؤں کا گاؤں رہا وعلی ہذا القیاس ، بلکہ فرض کیجئے کہ ابھی وہ شہر تھا اور جمعہ فرض تھا مسلمان جمعہ کے لئے جمع ہوئے امام خطبہ پڑھ رہاہے کہ خبر آئی فلاں مرگیا اب جمعہ حرام ہو گیا خطبہ بے کار گیا کہ شہر گاؤں ہوگیا ، امام نے خطبہ چھوڑا اور اعلان ہوا کہ بھائیوں ظہر کی نیت باندھو ، تکبیر ہوتی ہی تھی کہ ایك لڑکے نے کہا میری انکھ لگ گئی تھی احتلام ہوگیا ، وہ نہانے کوگیا یہاں امام پھر خطبہ کو جائے کہ اب یہ پھر شہر ہے اور پہلا خطبہ کہ بوجہ زوال محلیت بیکار ہوگیا تھا پھر اعادہ کرے ابھی دوسرے خطبہ تك نہ پہنچا تھا کہ خبر آئی فلاں کی آنکھیں جاتی رہیں اب امام پھر اترے اور ظہر کا اعلان دے ، تکبیر ہورہی ہے کہ صف میں سے ایك مسافر نے اُٹھ کر کہا صاحبو! کیوں جمعہ کھوتے ہو میں یہاں چندروز کے لئے آیا تھا مگر اب یہیں کا ساکن ہوگیا امام سے کہئے پھر سہ بارہ خطبے کو جائے ، اس الٹ پھیر میں معلوم نہیں کہ عصر کا وقت آنے تك جماعت کہ جمعہ نصیب ہو یا ظہر ، یہ سب خوبیاں اس تعریف کی ہیں اور ان سب سے قطع نظر کیجئے تو دونوں بلد کریم مکہ مکرمہ ومدینہ منورہ کی مساجد طیبہ قطعًا وہاں کے اہل جمعہ بلکہ ان سے بدر جہا زائد کی وسعت رکھتی ہیں جیسا کہ بحمد اﷲ تعالٰی آنکھوں سے مشاہدہ ہے تو وہ دونوں شہر کریم معاذ اﷲ گاؤں ہوئے اور ان میں جمعہ حرام ٹھہرا ، اس سے زیادہ شناعت اور کیا ہوگی ، اور یہ وسعت آج کی نہیں زمانہ اقدس حضور ـسید عالم ـ  صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  میں بھی تھی۔ تو معاذاﷲ زمانہ اقدس سے وہ گاؤں ہی تھے او ران میں جمعہ حرام تھا مگر ہوتاتھا ، اب یہ منتہائے شناعت کبرٰی ہے جس سے مافوق متصور نہیں ، جامع ترمذی شریف میں امیر المومنین مولٰی علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ الکریم سے مروی ہے رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا : رحم اﷲ عثمن زاد فی مسجدنا حتی وسعنا ھذا مختصر اﷲ تعالٰی عثمان پر رحمت فرمائے اس نے ہماری  مسجد شریف بڑھادی یہاں تك کہ اس میں ہم سب نمازیوں کی وسعت ہوگئی۔ ظاہر ہے کہ سب نمازیوں کی وسعت ہوجانا صرف اہل جمعہ کی وسعت سے کہیں زیادہ ہوگی ، تو معاذاﷲ اس تعریف پر حاصل حدیث یہ ہوگا کہ اﷲ تعالٰی عثمان کا بھلا کرے ا س نے ہماری مسجد بڑھا کر مدینہ کو گاؤں کردیا اور اس میں جمعہ حرام ہوگیا ، لاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم ۔ طحطاوی علی مراقی الفلاح باب الاستسقاء میں ہے :

من ھو مقیم بالمدینۃ لا یبلغ قدر الحاجۃ وعند اجتماع جملتھم یشاھد اتساع المسجد الشریف فی اطرافہ ،  وانما شدۃ الزحام فی الروضۃ الشریفۃ وماقاربھا للرغبۃ فی زیادۃ الفضل والقرب من المصطفی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کذا فی الشرح [4]۔                          

 



[1]    ردلمحتار ، باب الجمعہ ، مطبوعہ مصطفی البابی مصر ، ١ /  ٥٩٥

[2]    ردالمحتار کتاب الوقف مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۳ /  ۴۲۱

[3]    مصنف ابن ابی شیبۃ من قال لاجمعہ الخ مطبوعہ ادارہ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ /  ۱۰۱

[4]    حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح با ب الاستسقاء مطبوعہ نور محمد کارخانہ تجارت کتب کراچی ص ۳۰۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن