دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

درمختار میں ہے کہ یہ مکروہ تحریمی ہے اس لئے کہ یہ غیر صحیح کام میں مشغول ہوناہے کیونکہ شہر جمعہ کی صحت کے لئے شرط ہے ۔ (ت)

ثانیًا اقول :  فقط مشغولی نہیں بلکہ اس امر ناجائز کو موجب شوکت اسلام جانا بلکہ بہ قصد ونیت فرض و واجب ادا کیا یہ مفسدہ عقیدہ ہے جس سے علماء نے تحذیر شدید فرمائی۔

اوصوا بترك التزام مستحب اذا خیف ان یظنہ العوام واجبا وفی اخف منہ قال سید نا عبداﷲ بن مسعود رضی اﷲ تعالٰی عنہ لا یجعل احدکم للشیطان شیئ من صلٰوتہ یری ان حقا علیہ ان لاینصرف الاعن یمینہ لقدرأیت رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کثیرا ینصرف عن یسارہ[1]رواہ الشیخان فاذا کان ھذا فیما ھو مشروع باصلہ فما ظنك بمالم یجزمن رأسہ ۔                                        

جب یہ خطرہ ہوکہ عوام اسے ضروری سمجھ لیں گے تو علماء مستحب پرپابندی ترك کرائیں اور اس سے کم درجہ عمل کے بارے میں سید نا عبداﷲ بن مسعود   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کا فرمان ہے کہ تم میں سے کوئی بھی اپنی نماز سے شیطان کا حصہ اس طرح نہ بنائے کہ نماز کے بعد دائیں طرف ہی پھر نا اپنے اوپر لازم کرلے کیونکہ میں نے رسول اﷲ   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کو بہت دفعہ بائیں طرف پھرتے ہوئے دیکھا ، اسے بخاری و مسلم نے روایت کیا ، جب اس عمل کا معاملہ ہے جو اصلًا مشروع ہے تو اس میں تمھار کیا خیال ہے جو اصلًا جائز ہی نہ ہو۔ (ت)

ثالثًا جبکہ واقع میں نماز جمعہ وعید نہ تھی تو ایك نماز نفل ہوئی کہ باجماعت واعلان وتداعی ادا کی گئی یہ ناجائز ہوا ،

فی ردالمحتار عن العلامہ الحلبی محشی الدر فہو نفل مکروہ لادائہ بالجماعۃ [2]۔

ردالمحتار میں محشی در علامہ حلبی سے ہے یہ نوافل مکروہ ہیں کیونکہ جماعت کے ساتھ ادا ہوئے ۔ (ت)

یہ تینوں وجہیں جمعہ وعیدین سب کو شامل ہیں ۔

رابعًا اقول : جمعہ میں اُس کے سبب جو ظہر نہ پڑھیں اُ ن پر فرض ہی رہ گیا ، ترك فرض اگر چہ ایك ہی بارہو خود کبیرہ ہے اور جو بزعم خود احتیاطی رکعات پڑھیں وہ بھی تارك جماعت تو ضرور ہوئے اور جماعت مذہب معتمد میں واجب ہے جس کا ایك بار ترك بھی گناہ اور متعدد بار ہوکروہ بھی کبیرہ۔ کما نصوا علیہ ولامراوضح من ان یوضح (جیسا کہ فقہا ءنے اس پر تصریح کی ہے اور یہ امر اتنا واضح ہے کہ وضاحت کی ضرورت نہیں ۔ ت)

خامسًا اقول : وہ احتیاطی رکعات والے کہ حقیقتہً مذہب حنفی میں آج کی ظہر پڑھ رہے ہیں

فانھا اذالم تصح الجمعۃ بقیت فریضۃ الظھر فی اعناقھم فاذا انووا اٰخرظہر ادرکوھا ولم یؤدوھا وجب انصر افھا الی ظھر الیوم۔

اس لئے کہ جب جمعہ صحیح نہیں تو ان کے ذمے ظہر کا فریضہ باقی ہے ، توجب یہ ارادہ کرتے ہوئے کہ آخری ظہر کا وقت پایا مگر اسے ادا نہ کیا تو اس کا آج کی ظہر پر محمول کرنا واجب ہے۔ (ت)

بآنکہ مسجد میں جمع ہیں جماعت پر قادر ہیں تنہا پڑھتے ہیں یہ دوسری شناعت ہے کہ مجتمع ہوکر ابطال جماعت ہے جسے شارع نے مسجد خوف جیسی حالت ضرورت شدیدہ میں بھی روا نہ رکھا بلکہ ابطال درکنار موجودین میں بلاوجہ شرعی تفریق جماعت کو ناجائز رکھ کر ایك ہی جماعت کرنے کا طریقہ تعلیم فرمایا کما نطق بہ القراٰن العظیم و باﷲ الہدایۃ الٰی صراط مستقیم ( جیسا کہ اس پر قرآن عظیم ناطق ہے ، اﷲ ہی صراط مستقیم کی ہدایت دینے والا ہے۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٣١٧ :       ٦ ذیقعدہ ١٣١٨ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جس حالت میں امام خطبہ پڑھتا ہو اُس وقت کوئی وظیفہ یا سُنن یا نوافل یا فرض قضائے فجر پڑھنا چاہئیے یا نہیں اور ٹھیك ہوں گے یا نہیں ؟ بینوا توجروا

الجواب :

اُس وقت وظیفہ مطلقًا نا جائز ہے ، اور نوافل بھی اگر پڑھے گنہگار ہوگا اگر چہ نماز ہوجائے گی ، رہی قضا اگر صاحب ترتیب نہیں تو اس کا بھی یہی حکم ہے ورنہ وہ ضرور پہلے قضا اداکرے ، اور جہاں تك دوری ممکن ہو اختیار کرے کہ صورتِ مخالفت سے بچے ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ١٣١٨ :       از بنگالہ ضلع پترا موضع مرادنگر مرسلہ قاضی اشرف الدین صاحب      ٢٨ جمادی الاولٰی ١٣١٩ھ

چہ می فرمایند علمائے دین اندریں مسئلہ کہ چند اشخاص برائے ادائے جمعہ بمسجدے رفتندو دیدنہ کہ جمعہ ادا شدہ است اکنوں ایشاں دزآں مسجد مذکور صلٰوۃ جمعہ کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چند اشخاص جمعہ کی ادائیگی کے لئے مسجد میں گئے انھوں نے دیکھا جمعہ ادا ہوگیا ہے اب وہ لوگ اس مسجد میں جمعہ ادا رتو انند کردیا ادائے ظہر واجب ست برتقدیر ثانی باجماعت یا فرادی شخصے میگوید کہ جماعتے راکہ نمازِ جمعہ فوت شدہ شود اوشاں درخارج مسجد بہ بعد مقدار یك صدگز یا صدوبست وپنج گز مروجہ انگریزی رفتہ نماز جمعہ ادا توند کرد ودرانجا مسجدے نیست وقول اوصحیح ست یا نہ واگر چنیں ادا کرد جائز خواہدشد یا نہ؟ بینوا توجروا  

اداکریں گے یا ظہر کی ادائیگی ان پر لازم ہوگی ، اگر ظہر لازم ہے تو وہ جماعت کے ساتھ اداکریں یا تنہا؟ ایك شخص کا کہنا ہے کہ اگر کسی گروہ کی جماعت جمعہ فوت ہوگئی تومسجد سے دور انگریزی سوگز یا ایك سو پچیس گز کے فاصلے پر چلے جائیں اور وہاں جمعہ ادا کریں اگر چہ وہاں مسجد نہیں ، اس کا قول صحیح ہے یا نہ؟ اگر اس طرح انھوں نے ادا کرلیا ہے تو جائز ہے یا نہ؟ بینوا توجروا

الجواب :

امامت جمعہ وعیدین ہر کس نتواں کرد بلکہ واجب ست کہ سلطانِ اسلام یا ماذون اوباشد و بضرورت آنکہ مسلمان اور امام جمعہ مقرر کردہ باشند وشك نیست کہ یك مسجد را دو امام جمعہ کہ اقامت جمعہ واحدہ کنند نباشند پس در مسجد واحد دوبار جمعہ نتواں شد چوں بعض مرد ماں ایں جاجمعہ نیابند بمسجدے دیگر اگریابند ر وند کہ تعدد جمعہ درشہر مذہب مفتی بہ رواست ہمچناں اگر امامے معین برائے امامتِ جمعہ یابندو



[1]    صحیح البخاری باب الا نفتال والا نصراف مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ /  ۱۱۸

[2]    ردالمحتار باب العیدین مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ /  ۶۱۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن