دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

التوحد ایضا قول قول فی المذھب کما یظھر مما علقنا علی ردالمحتار وقد اور دناہ فی فتاوٰنا والاعتراض بمثل ھذا علی مثل ھذا الامام من مثل ھذا الفاضل العلام مما بقضی الی العجب وقد تبع فیہ الفتح ولکن الفتح انما اقتصر علی ما قدمت ثم قال وعلی الروایۃ المختارۃ عند السرخسی وغیرہ من جواز تعدد ھا فوجھہ انہ ربما یتطرف غیر المعذور الی الاقتداء بھم [1] الخ ولم یذکر ماذکر ھذا البحر فھو لیس بجرح بل شرح بتوزیع الدلیلین علی القولین واﷲ الموفق۔    

بیان کرنا بھی اسی پر مبنی ہے کہ اس صورت میں جمعہ میں خلل آتا ہے حالانکہ وہ تمام جماعتوں کا جامع ہے اھ فتح میں کہا اور اسی کی اتباع بحر میں ہے کہ یہ وجہ ایك شہر میں متعدد جگہ جمعہ کے عدم جواز پر مبنی ہے الخ بحر میں اضافہ کرتے ہوئے کہا کہ روایت ودرایت کے لحاظ سے یہ نص کے خلاف ہے اھ ______ اقول : ہدایہ میں اس کی دو علتیں بیان ہوئی ہیں ایك یہ جو مذکور ہے اور دوسری وہ جس پر تم نے اعتماد کیا وہاں اس کے بعد انھوں نے کہا کہ کبھی معذور کی غیر اقتداء کرلیتا ہے اھ اور کوئی حرج نہیں کیونکہ مسئلہ کی علت دونوں قولوں پر ہے ____ علاوہ ازیں قولِ توحد بھی مذہب میں قوی قول ہے جیسا کہ ہمارے حاشیہ ردالمحتار کی تحریر سے ظاہر ہوجاتا ہے اور ہم نے اسے اپنے فتاوٰی میں ذکر کیا ہے ، اس طرح کا اعتراض ایسے امام پر اس طرح کے فاضل علام سے تعجب دارد ، اورانہوں نے اس میں فتح کی اتباع کی ہے لیکن فتح نے اسی پر اکتفاء کیا ہے جو پچھے گزر چکا ہے ، پھر کہا سرخسی وغیرہ کے نزدیك مختار روایت پر تعدد جمعہ کا جواز ہے اور اس کی وجہ یہ ہے کہ بعض اوقات معذور کو غیر معذور کی اقتداء لاحق ہوجاتی ہے اھ اور انہوں نے ذکر نہیں کیا جو بحر نے کیا ہے پس وہ جرح نہیں بلکہ دو اقوال کی دلیلوں کی تقسیم طور شرح ہے اور اﷲ ہی توفیق دینے والا ہے ۔ (ت)

اور قول معتمد تعدد پر بھی اُس میں صور متصور ، ازانجملہ یہ کہ سب جگہ نماز ہوچکی اور باقی صرف تین آدمی ہیں اور جمعہ کے لئے کم سے کم چار درکار ، بہر حال یہ مسئلہ عدم جواز تعدد جمعہ بمسجد واحد میں نص نہیں ، اب سوال پر نظر کیجئے فتاوٰئے لکھنؤ بعض احباب سے منگا کر دیکھا گیا اُسی حکم پر نہ کوئی سند پیش کی ہے نہ کسی کتاب کا حوالہ دیا صرف صحت تعدد فرضیت جمعہ پر بنائے کار کرکے لکھ دیا کہ اس وجہ سے لازم ہے اُن لوگو کو کہ جماعت سے خطبہ اور جمعہ ادا کریں مگر دوسری مسجد میں ہو تو اولٰی ہے اور اگر اُسی مسجد میں ہو تو بھی کچھ حرج نہیں ۔

اقول : وباﷲ التوفیق ( میں اﷲ تعالٰی کی توفیق سے کہتا ہوں ۔ ت) صحتِ جمعہ کے لئے صرف جواز تعدد ہی کافی نہیں   ع

ہزار نکتہ باریك ترز مو اینجاست

( یہاں ہزار تکتہ ہے جو بال سے بھی زیادہ باریك ہے )

ہر شخص اقامت وامامت جمعہ کا اختیار نہیں رکھتا بلکہ سلطانِ اسلام یا اس کا مامور یا علی الخلاف مامور کا نائب بنایا ہوا بضرورت ، یا بلاضرورت ، اور جہاں استیذانِ سلطان متعذرہو تو جسے عامہ مومنین خطیب وامام جمعہ مقرر کرلیں تنویر الابصار و درمختار میں ہے :

یشترط لصحتھا السلطان اومامورہ باقامتھا واختلف فی الخطیب المقرر من جہۃ الامام الاعظم اونائبہ ھل یملك الاستنابۃ فی الخطبۃ فقیل لامطلقا وقیل ان لضرورۃ جاز والا لاوقیل یجوز مطلقا وھوالظاھر من عبار اتھم ففی البدائع کل من ملك الجمعۃ ملك اقامۃ غیرہ ونصب العامۃ الخطبیب غیر معتبر مع وجود من ذکرا مامع عدمھم فیجوز للضرورۃ [2]اھ ملتقطا۔                                             

صحتِ جمعہ کے لئے سلطان یا اس کی طرف سے اقامتِ جمعہ پر مامور شخص کا ہونا ضروری ہے ، اس میں اختلاف ہے کہ امام اعظم ی اس کے نائب کی طرف سے مقرر کردہ خطیب ، خطبہ میں نائب بنا سکتا ہے یا نہیں ، بعض نے کہا ہر حال میں جائز ، ورنہ جائز نہیں ، اور بعض کے نزدیك ہر حال میں نائب بنا سکتا ہے ، فقہا کی عبارت سے یہی ظاہر ہے ، بدائع میں ہے کہ ہر وہ شخص جسے جمعہ کا مالك بنادیا گیا وہ اپنے علاوہ کسی کو اقامت جمعہ کے لئے تقرر کا بھی مالك ہوگا اور عام لوگوں کا خطیب مقرر کرنا معتبر نہیں جبکہ مذکور لوگ موجود ہوں ، ہاں اگر مذکورہ بالا لوگ نہ ہوں تو ضرورت کی وجہ سے جائز ہوگا اھ ملتقطا (ت)

سراجیہ میں ہے :

والی مصر مات فصلی بھم خلیفۃ المیت او صاحب الشرطۃ او القاضی جازفان لم یکن ثمہ واحد منھم الناس علی رجل فصل بھم جاز [3]۔

والیِ مصر فوت ہوگیا تو جمعہ وارثِ میت پڑھائے یا محاسب یا قاضی ، تو جائز ہے ، اور اگر ان میں سے وہاں کوئی موجود نہیں اور لوگوں نے کسی شخص کو امام بنالیا تو تب بھی جائز ہے ۔ (ت)

خانیہ میں ہے :

ان لم یکن ثم قاض ولا خلیفۃ المیت فاجتمع العامۃ علی تقدیم رجل جاز لمکان الضرورۃ  [4]۔

اگر وہاں قاضی اور خلیفہ میت نہ ہو اور لوگ کسی ایك شخص کو امام بنالیں تو یہ ضرورت کے موقعہ پر جائز ہوگا ، (ت)

تہذیب وہندیہ میں ہے :

لو تعذر الاستیذان من الامام فاجتمع الناس علی رجل یصلی بھم الجمعۃ جاز [5]۔

اگر امام سے اجازت متعذر ہو اور لوگ کسی ایك آدمی کو امام بنالیں تو جائز ہے۔ (ت)

اور پر ظاہر کہ کلام اُسی صورت میں ہے جبکہ پہلا جمعہ صحیح ادا ہو لیا ورنہ مسجد واحد میں تعددِ جمعہ کہا ، اور دُوسری مسجد میں اولویت کا کیا منشاء ، تو ضرور ہے کہ پہلی نماز اسی نے پڑھائی جو اس مسجد میں اقامتِ جمعہ کا مالك تھا اب یہ دوبارہ وہیں جمعہ پڑھانے والا دو۲حال سے خالی نہیں عــــہ یا اس مالك اقامت کے اذن سے پڑھائے گا یا بے اذن اول کی طرف راہ ممنوع کہ یہاں اذنِ مالك نہیں ، مگر انابت اور بعد اس



[1]    فتح القدیر باب صلٰوۃ الجمعۃ مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۲ /  ۳۵

[2]    درمختار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ۱ /  ۱۰۹۔ ۔ ۱۱۰

   [3] فتاوٰی سراجیہ باب الجمعۃ مطبوعہ منشی نولکشور لکھنؤ بھارت ١ /  ۱۷

[4]    فتاوٰی قاضی خان باب صلٰوۃ الجمعۃ مطبوعہ منشی نولکشور لکھنؤ بھارت ١ /  ٨٤

[5]    فتاوٰی ہندیہ الباب السادس عشر فی صلٰوۃ الجمعۃ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ /  ۱۴۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن