دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

فقد نص فی العینی ثم المختار وغیرھما من معتمدات الاسفار ، باخراج کل موذ و لو بلسانہ۔  [1]

علامہ عینی نے تصریح کی ہے پھر درمختار وغیرہ معتمد کتب میں ہے کہ ہر ایذادینے والے کو مسجد سے نکال دیا جائے خواہ اس کی اذیّت زبان سے ہو ۔ (ت)

یوُنہی جس کے بدن میں بدبو ہو کہ اس سے نمازیوں کو ایذا ہو مثلًا معاذاﷲ گندا دہن یا گندا بغل یا جس نے خارش وغیرہ کے باعث گندھك ملی ہو اسے بھی مسجد میں نہ آنے دیا جائے لقولہ صلی اﷲتعالٰی علیہ وسلم فلا یقربن مصلانا[2] (رسالتمآب   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  کا فرمان ہے کہ وہ ہرگز ہماری نماز گاہ کے قریب نہ آئے ۔ (ت)اور بلاوجہ شرعی اپنی کسی رنجش دنیوی کے باعث مسجد سے کسی مسلمان کو روکنا سخت گناہ ہے۔

لقولہ تعالی 

وَ مَنْ اَظْلَمُ مِمَّنْ مَّنَعَ مَسٰجِدَ اللّٰهِ اَنْ یُّذْكَرَ فِیْهَا اسْمُهٗ وَ سَعٰى فِیْ خَرَابِهَاؕ-[3]۔

اﷲتعالٰی کا فرمان ہے : اور کون اس سے بڑھ کر ظالم ہو سکتاہے جو اﷲکے نام کے ذکر سے روکے اور ان کی بربادی میں کوشاں ہو۔ (ت)

اور مسجد جبکہ نہ نیت خالصہ بنا ئی جائے تو پہلی مسجدکے کسی قدر قریب ہو کچھ حرج نہیں ۔

لما فی الاشباہ والدر ان لاھل المحلۃ جعلوا المسجد الواحد مسجدین [4]

اشباہ اور در میں ہے کہ اہل محلہ کے لئے جائز ہے کہ ایك مسجد کو وہ دو مساجد بنالیں ۔ (ت)

مگر جمعہ قائم کرنے کے لئے ضرور ہے کہ امامِ جمعہ وہ ہو جسے بادشاہ ِ اسلام نے امامِ جمعہ مقررکیا یا وہ جسے اس نے اپنا نائب کیا اور یہ نہ ہو تو وہ جسے اہل اسلام جمع ہو کر امامِ جمعہ مقرر ومعین کریں ، ہر شخص جمعہ و عیدین کی امامت نہیں کرسکتا ۔

کما نصوا علیۃ معتمدات المذھب

(جیساکہ اس پر معتمدات مذہب نے تصریح کی ہے ۔ ت)
اس طرح کا امام اگر اس دوسری مسجد کو میسر ہوگا تو اس میں بھی جمعہ جائز ہوگا ورنہ نہیں ۔
واﷲ سبحٰنہ وتعالٰی اعلم۔

مسئلہ١١١٨تا١۱۲۱ :           از شہر پوربندر ملك کا ٹھیا واڑ محلہ ڈیڈ روڈ مسئولہ کھتری عمر ابوبکر صاحب ٢٠ جمادی الاولٰی۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ان مسائل ذیل میں :
(
۱) صحن مسجد داخل مسجد ہے یا خارج مسجد ہے؟
(٢) اذان ثانی جمعہ جو صحن مسجد میں پڑھی جائے تو داخل مسجد قرار پائے گی یانہ؟
(٣) کوئی شخص باوجود داخل مسجد ہونے کے صحن مسجد میں نماز پڑھے تو اُس کو مسجدکا پورا ثواب ملے گا یا کم؟
(٤) جنازہ مسجد میں یاصحن مسجد میں پڑھنا جائز ہے یانہیں ؟

الجواب : صحنِ مسجد جزوِ مسجد ہے کما نص علیہ فی الحلیۃ(جیسا کہ حلیہ میں اس پر تصریح ہے ۔ ت) اُس میں نماز مسجد ہی میں نماز ہے ، پٹے ہوئے درجے کو مسجد شتوی کہتے ہیں یعنی موسم سرماکی مسجد اور صحن کو مسجد صیفی یعنی موسم گرما کی مسجد ۔ اذان مسجد میں منع ہے ، نہ دالان میں اجازت ہے نہ صحن میں ۔ مسجد میں جنازے کے لئے اجازت نہیں ھوالصحیح (یہی صحیح ہے ۔ ت) صحن کسی حکم میں مسجد سے جدا نہیں ۔ واﷲتعالٰی اعلم۔

مسئلہ١١٢٢ :       از پیلی بھیت محلہ بھُورے خاں مرسلہ حا جی عزیز احمد صاحب              ۷صفر۱۳۳۲ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلہ میں کہ فصیل حوض خارج مسجد ہے ۔ بینوا  توجروا۔

الجواب :

حوض قدیم کی فصیل فنائے مسجد ہے ، نہ عین مسجد ، ورنہ اس پر وضو ناجائز ہوتا ، اور فنائے مسجد میں اذان جائز ہے۔ واﷲتعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۱۲۳ : از ترپول سولول ڈاك خانہ ہرول ضلع دربھنگہ بلگرام چرسہ مرسلہ عبدالحکیم صاحب ۲۱جمادی الاولٰی ١٣٣٦ھ

ایك جگہ بستی میں بستی کے سارے مسلمان مل کرکے مسجد بنوایا لیکن زمین دوسرے آدمی کے نام سے ، جس کے نام سے زمین ہے وہ دعوٰی کرتاہے کہ وہ مسجد ہماری ہے ہم جس کو حکم دیں گے وہ نماز پڑھے گا اور ہم جس کو حکم دیں گے وہ امامت کرےگا۔ وہ جسے روك دیتاہے اس مسجد میں اس کی نماز جائز ہوگی یانہیں ؟ اور اُس مسجد کو کیا کہا جائے گا؟

الجواب :

 



[1]      دُرمختار آخر باب ما یفسد الصلوٰۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ١ /  ٩٤

  [2]    مجمع الزوائد کتاب الصلوٰۃ باب فیمن اکل ثوماالخ مطبوعہ دارالکتاب بیروت ۲ /  ۱۷

[3]      القرآن ٢ /  ۱۱۴

[4]      الاشباہ والنظائر القول فی احکام المسجد مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ٢ /  ٢٣٤ ، ٦۳۵ ، درمختار قبیل باب الوتر و النوافل مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ /  ۹۴

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن