دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

ردالمحتار میں ہے کہ جمعہ کے متعدد مقامات٥ پر ہونے کا جواز اگر چہ راجح او رقوی ہے مگر اس میں اشباہ بھی قوی ہے کیونکہ اس کے خلاف امام ابو حنیفہ سے بھی روایت ہے اور اسے طحطاوی ، تمرتاشی اور صاحب مختار نے اختیار کیا اور عتابی نے اسے اظہر قراردیا ہے اور صاحب بدائع کا قول آپ پڑھ چکے کہ یہ ظاہر الروایۃ ہے ، شرح المنیہ میں جوامع الفقہ سے ہے کہ امام صاحب سے مروی ہے دونوں روایات میں سے یہ اظہر ہے ، نہر میں کہا کہ حاوی القدسی میں ہے کہ اسی پر فتوی ہے اور زاہدی کے تکملہ میں کہ ہمارا عمل اسی پر ہے اھ تو اس وقت مذہب میں یہ معتمد قول ہُوا ضعیف قول نہ رہا اھ ملخصا (ت) 

پھر اس کی رعایت میں کوئی کراہت لازم نہیں آتی کہ یہ فرض احتیاطی بجماعت نہیں ہوتے منفردًا بہ نیت آخر ظہر پڑھے جاتے ہیں وہ بھی صرف خواص کے لئے عوام کو نہ بتائے جائیں نہ انھیں حاجت ، تو فرق ظاہر ہوگیا اور اعتراض ساقط وتفصیل القول فی تلك الرکعات قدسبقت فی فتاوٰنا( ان رکعات کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہمارے فتاوٰی میں گزر چکی ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٩٧ :                  از نودیا ضلع بریلی غرہ                         محرم ١٣١٢ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك قصبہ میں جامع مسجد ہے کہ ہمیشہ اُس میں جمعہ ہوتا ہے اب ایك مسجد بنا ہوئی اُس کو جامع مسجد بنانا اور قدیم کی جامع مسجد کو ترك کردینا یا دونوں جا جمعہ پڑھنا جائز ہے یا نہیں ؟

الجواب :

قصبہ وشہر جہاں جمعہ جائز ہے وہاں نماز جمعہ متعدد جگہ ہونا بھی جائز ہے اگر چہ افضل حتی الوسع ایك جگہ ہوتا ہے اور اگلی مسجد جامع کو ترك کردینے کے اگر یہ معنی کہ اُس میں نماز ہی چھوڑدی جائے ، تو قطعًا نا جائز کہ مسجد کا ویران کرنا ہے او راگر یہ مراد کہ نماز تو وہاں ہوا کرے مگر جمعہ وہاں کے بدلے اب اس مسجد جدید میں ہو ، اس میں اگر وہاں کے اہل اسلام کوئی مصلحتِ شرعیہ قابل قبول رکھتے ہوں تو کیا مضائقہ ، ورنہ مسجد جامع وہی مسجد قدیم ہے او راس میں نماز جمعہ کا ثواب زائد۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٩٨ :        از جالندھر محلہ راستہ متصل مکان ڈپٹی احمد جان صاحب مرسلہ محمد احمد خاں صاحب   ۲۰شوال۱۳۱۴ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ بعد نماز جعہ کے چار رکعت ظہر احتیاطی کا پڑھنا ملك پنجاب یا ہندوستان کے شہروں میں جن میں جامع مساجد بادشاہوں کے حکم سے بنی ہوئی ہیں واجب ہے یا مستحب ، اور ان شہروں میں نماز جمعہ میں کچھ وہم یا شبہ ہے یا نہیں ؟ بحوالہ کتاب مع عبارت لکھا جائے ۔

الجواب :

 بعض شرائط صحت کی تحقیق میں یہاں ضرور اختلاف واشتباہ ہے ، ایسی جگہ علمائے کرام نے چار رکعت احتیاطی کا حکم دیا مگر خواص کے لئے ، نہ کہ ایسے عوام کو جو تصحیح نیت پر قادر نہ ہوں ، اُن کے لئے ایك مذہب پر صحت بس ہے ، یہ رکعتیں بحالِ توہم عدم صحت تو صرف مندوب ہیں اور بحال شك واشتباہ ظاہر وجوب ، ردالمحتار میں ہے :

نقل مقدسی عن المحیط کل موضع وقع الشك فی کونہ مصرا ینبغی لھم ان یصلوا بعد الجمعۃ اربعابنیۃ الظھر احتیاطا ،  ومثلہ فی الکافی والقنیۃ امرائمتھم بالاربع بعدھا حتما احتیاطا ،  قال المقدسی ذکر ابن الشحنۃ عن جدہ

قدسی نے محیط سے نقل کیا کہ ہر وہ جگہ جس کے شہر ہونے میں شك ہو وہاں پر ان لوگوں کو جمعہ کے بعد احتیاطًا چاررکعتیں بنیتِ ظہر ادا کرنی چاہئیں ، اسی کی مثل کافی اور قنیہ میں ہے کہ ائمہ نے جمعہ کے بعد لوگوں کو حتمی طور پر احتیاطًا چار رکعات کا حکم دیا ہے ، المقدسی نے کہا کہ ابن شحنہ نے اپنے دادا سے اس کے

التصریح بالندب وبحث فیہ بانہ ینبغی ان یکون عند مجرد التوھم ماعند قیام الشك والاشتباہ فالظاھر الوجوب ونقل عن شیخہ ابن الھمام ما یفیدہ وقال المقدسی نحن لا نامر بذلك امثال ھذہ العوام بل ندل علیہ الخواص ولو بالنسبۃ الیھم[1]اھ ملخصا ۔       

مندوب ہونے کی تصریح کی اور اس پر اعتراض کیا کہ ایسی بات اس وقت ہے جب وہم ہو اور اگر شك و اشتباہ ہو پھر واجب ہے اور اپنے شیخ ابن ہمام سے وہ نقل کیا جو یہاں مفید تھا ، مقدسی نے کہا کہ ہم ایسی باتوں کا حکم عوام کو نہیں دیتے بلکہ خواص کو مطلع کرتے ہیں اگر چہ وہ ان کی نسبت سے ہوں اھ ملخصًا (ت)

تحقیقِ مسئلہ ہمارے فتاوٰی اور رسالہ لوامع البھافی المصرللجمعۃ والاربع عقبیھا میں ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ١٢٩٩ : از رامپور متصل مراد آباد محلہ ملاظریف گھیرفرنگی محل مرسلہ مولوی ریاست حسین صاحب ۴ رمضان المبارك ۱۳۱۵ ھ

چہ می فرمایند علمائے دین دریں مسئلہ کہ جمعہ بکدام سال مفروض شد ،      اس مسئلہ کے بارے میں علمائے دین کیا فرماتے ہیں کہ جمعہ کس سال فرض ہوا؟

الجواب :

ہم بسال اول از ہجرت علی الصحیح المشہور عندالجمہور فی شرح المواھب للزرقانی ،  الایۃ مدنیۃ فتدل علی انھا فرضت بالمدینۃ وعلیہ ا لاکثر وقال الشیخ ابوحامد فرضت بمکۃ قال الحافظ وھو غریب [2] وفی شرح الموطا لہ انہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی سفر الھجرۃ لما خرج من قبایوم الجمعۃ حین ارتفع النھار ادرکتہ الجمعۃ فی بنی سالم                                                                                                                      

جمہور کے نزدیك صحیح مشہور یہی ہے کہ ہجرت کے پہلے سال فرض ہوا ، شرح المواہب للزرقانی میں ہے کہ آیت (جمعہ) مدنی ہے جو دال ہے کہ جمعہ کی فرضیت مدینہ منورہ علی صاحبہا الصلٰوۃ میں ہوئی ، اور اکثر علماء کی یہی رائے ہے ، شیخ ابوحامد کہتے ہیں کہ جمعہ مکہ مکرمہ میں فرض ہوا تھا ، حافظ کہتے ہیں کہ یہ قول غریب ہے۔ زرقانی کی شرح موطا میں ہے کہ رسالتمآب   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  وسم جب سفرِ حجرت کے

 



[1]    ردالمحتار باب الجمعۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ /  ۵۹۶

[2]    شرح المواہب اللدنیہ للزرقانی الباب الثانی فی ذکر صلوۃ الجمعۃ مطبوعہ مطبعہ عامرہ مصر ۷ /  ۴۳۳

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن