30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
مسئلہ ١٢٩٥ : کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نابالغ کا خطبہ جمعہ پڑھنا اور نماز غیر خطیب کا پڑھانا جائز ہے یا نہیں ؟ بینوا توجروا
الجواب :
غیر خطیب کا نماز پڑھانا اولٰی نہیں ،
فی تنویر الابصار ولا ینبغی ان یصلی بالقوم غیر الخطیب[1] وھکذا فی الفتاوی عالمگیریۃ ناقلا عن الکافی۔
تنویر الابصار میں ہے کہ غیر خطیب کا قوم کو نماز پڑھانا مناسب نہیں ، اسی طرح فتاوی عالمگیری میں کافی سے منقول ہے ۔ (ت)
اور اگر نابالغ خطبہ پڑھے اور بالغ نماز پڑھائے تو اس میں اختلاف ہے عالمگیری میں ناقلا عن الزاھدی ( زاہدی سے منقول ہے ۔ ت) خطیب کا صالح امامت جمعہ ہونا شرط ٹھرایا اور نابالغ صالح امامت نہیں تو اس کا خطبہ پڑھناناجائز اور فرض اس سے ساقط نہ ہوگا
عبارتھا ھذہ واما الخطیب فیشترط فیہ ان یتاھل للامامۃ فی الجمعۃ
اس کی عبارت یہ ہے خطبہ دینے والے کے لئے یہ شرط ہے کہ جمعہ کی امامت کا اہل ہو ، ۔
کذا فی الزاھدی [2]۔
زاہدی میں اسی طرح ہے۔ (ت)
شباہ والنظائرو فتاوی خلاصہ و تنویر الابصار میں جواز کا حکم دیا ۔
حیث قال فی الاشباہ لوخطب باذن السلطان وصلی بالغ جاز[3] وفی تنویر الابصار فان فعل بان خطب صبی باذن السلطان وصلی بالغ جاز [4] وفی الخلاصۃ صبی خطب بامرالسلطان وصل الجمعۃ مصلی بالغ یجوز [5]۔
الاشباہ میں ہے کہ اگر ( نابالغ نے ) بادشاہ کی اجازت سے خطبہ دیا او ربالغ نے نماز پڑھا دی تو جائز ہے ۔ تنویر الابصار میں ہے کہ اگر ایسا ہوا یعنی بچے نے بادشاہ کی اجازت سے خطبہ دیا لیکن نماز بالغ نے پڑھالی تو جائز ہے۔ خلاصہ میں ہے کسی نابالغ بچے نے سلطان کے حکم سے خطبہ دیا اور بالغ نے نماز پڑھائی تو جائز ہے ۔ (ت)
درمختار میں اسی کو مختار قراردیا :
حیث قال بعد قولہ جازھو المختار[6]۔
جہاں انہوں نے ماتن کے قول “ جاز “ کے بعد کہا یہی مختا ہے (ت)
بہر حال صونا عن الخلاف ( اختلاف سے بچنے کی خاطر ۔ ت) نا بالغ کا خطبہ پڑھنا مناسب نہیں ، واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ١٢٩٦ : از لشکر گوالیار محکمہ ڈاك مرسلہ مولوی نورالدین احمد صاحب غرہ ذی الحجہ ١٣١٢ھ
نماز جمعہ کے بعد چار رکعت فرض احتیاطی پڑھے جائیں یا نہیں یعنی اگر جمعہ کے شرائط پورے ادا ہوتے ہیں تو پھر یہ رکعتیں غیر ضروری ہیں اور اگر جمعہ بموجب مذہب حنفی ادا نہیں ہوتا تو جمعہ کیوں پڑھا جاتا ہے نماز ظہر پڑھی جائے اگر احتیاطًا دونوں پڑھی جاتی ہیں تو پھر ہم مقلد اور حنفی کیا ہوئے آمین بالجہر کرنے والے اور فاتحہ خلف الامام پڑھنے والے بھی یہی عذر کرسکتے ہیں مفصل طور پر ارشاد فرمائے کہ سائل کو تسکین ہو ، زیادہ نیاز ،
الجواب :
عبادات بشدت محلِ احتیاط میں او رخلاف علماء سے خروج بالاجماع مستحب ، جب تك اپنے مذہب کے کسی مکروہ کا ارتکاب نہ لازم آئے کما نص علیہ فی ردالمحتار وغیرہ ( جیسا کہ ردالمحتار میں اس پر تصریح ہے ۔ ت) قراءت مقتدی ورفع یدین وجہر بہ آمین ہمارے مذہب میں باتفاق ائمہ ممنوع ومکروہ وخلاف سنت ہیں تو ہمیں یہاں رعایت خلاف اپنے مذہب سے خروج اور مکروہ فی المذہب کا اتکاب صاف ہے بخلاف فرض احتیاطی کہ بسبب تعدد جمعہ رکھے گئے یہ دونوں حرج سے پاك ہیں تعدد مطلقًا اگر چہ علی الاصح ظاہر الروایۃ اور وہی معمول ومفتی بہ مگر منع تعدد بھی مذہب میں ایك قول قوی ومصحح ہے ،
فی ردالمحتار جواز التعدد وان کان ارجح واقوی دلیلا لکن فیہ شبۃ وقویۃ لان خلافہ مروی عن ابی حنیفۃ ایضا وا ختارہ الطحطاوی والتمر تاشی وصاحب المختار وجعلہ العتابی الاظھر وقد علمت قول البدائع انہ ظاھرالرویۃ وفی شرح المنیۃ عن جوامع الفقہ انہ الظھر الروایتین عن الامام قال فی النھر وفی الحاوی القدسی وعلیہ الفتوی وفی التکملۃ للزاھدی وبہ ناخذ اھ فھوحنیئذ قول متعمد فی المذھب لا قول ضعیف [7] اھ ملخصا
[1] درمختار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١ / ١١٣
[2] فتاوٰی ہندیہ الباب السادس فی صلٰوۃ الجمعہ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ١ / ١٤٧
[3] الاشباہ والنظائر احکام الصبیان مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ / ۱۴۳ _۵۴۴
[4] درمختار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١ / ١١٣
[5] خلاصۃ الفتاوٰی الفصل الثالث والعشرون فی صلٰوۃ الجمعہ مطبوعہ مکتبہ حبیبیہ کوئٹہ ١ / ٢٠٥
[6] درمختار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١ / ١١٣
[7] ردالمحتار باب الجمعہ مطبوعہ مطبع مصطفی البابی مصر ۱ / ۵۹۶
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع