30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
خود حضور پر نور سید المرسلین صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم حضرت حسان بن ثابت انصاری رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے لئے منبر بچھاتے وہ اس پر کھڑے ہو کر حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی حمد وثنا ومفاخرت کا خطبہ بلیغہ اشعار میں پڑھتے ، حضور اقدس صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم ارشاد فرماتے یہ جب تك اس کام میں رہتا ہے اﷲ تعالٰی جبرئیل سے اس کی مدد فرماتا ہے ،
اخرج الامام البخاری فی الجامع الصحیح عن ام المومنین الصدیقۃ رضی اﷲ تعالٰی عنھا قالت کان رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم یضع لحسان بن ثابت منبرا فی المسجد یقوم علیہ قائما یفاخر عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اوینا فح ویقول رسول اﷲ صلٰی تعالٰی علیہ وسلم ان اﷲ یؤید حسان بروح القدس مانافح اوفاخر عن رسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم [1]۔
امام بخاری نے الجامع الصحیح میں اُم المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُمَا سے روایت کیا کہ رسول خدا صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم اپنے صحابی حسان بن ثابت کے لئے مسجد میں منبر بچھواتے اور وہ منبر پر کھڑے ہو کر آپ ـ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی مدح کرتے اور کفار کی طرف سے کئے ہوئے حملوں کا جواب دیتے ، پھر رسول اﷲ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم فرماتے کہ جب تك حسان ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ) اﷲ کے رسول صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی تعریف اور دفاع کرتے ہیں اﷲ تعالٰی ان کی روح القدس کے ذریعے مدد وتائد فرماتا ہے۔ (ت)
سیدی عارف باﷲ امام اطریقین شیخ الشیوخ شہابف الحق والدین سہروردی قدس سرہ العزیز فرماتے ہیں :
ماکان منہ یعنی من الشعر فی المذھد ولمواعظ والحکم وذم الدنیا والتذکیر بالاء اﷲ ونعت الصالحین وصفۃ المتقین ونحو ذلك مما یحمل علی الطاعۃ ویبعد عن المعصیۃ محمود [2] الخ
ہر وہ شعر اچھا ہے جو زہد ، وعظ ، حکمت ، ونیا کی مذمت ، اﷲ تعالٰی کی نعمتوں کو یادلانے والا یا صالحین ومتقین کی صفت وتعریف وغیرہ پر مشتمل ہو جوانسان کو اﷲ تعالٰی اور اس کے رسول کی اطاعت پر ابھارتا ہے ہو یا گناہ سے دور کرتا ہو الخ (ت)
تو اگر خطبہ جمعہ یا عیدین میں احیانًا دو چار عربی اشعار حمد ونعت ، وعظ وتذکیر وذمِ دنیا ومدحِ عقبی کے پڑھے جائیں کوئی مانع نہیں بلکہ خود اشد الامۃ فی امراﷲ امیر المومنین عمر فاروق رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے خطبہ میں بعض اشعار پڑھنا مروی ،
فقد اخرج العسکری فی المواعظ عن ابی خالد الغمسانی قال حدثنی مشیخۃ من اھل الشام ادرکوا عمر بن الخطاب رضی اﷲ تعالٰی عنہ قالوا لما استخلف صعد المنبر فلما رأی الناس اسفل منہ حمد اﷲ ثم کان اول کلام تکلم بہ بعد الثناء علی اﷲ وعلی رسولہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ، ھون علیك فان الامور : : بکف الالہ مقادیرھا ٭ فلیس باٰتیك منھیھا ٭ولا قاصر عنك مامورھا [3] ٭ ذکرہ العلامۃ ابراھیم بن عبداﷲ الیمنی المدنی فی الباب اسابع عشرمن کتاب القول الصواب
شیخ عسکری نے المواعظ میں ابو خالد الغسانی سے نقل کیا کہ مجھے اہل شام کے بزرگوں نے بتایا کہ ہم نے حضرت عمر بن خطاب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کو دیکھا کہ جب امیر المومنین رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ خلیفہ ہوئے منبر پر تشریف لے گئے لوگوں کو اپنے سے نیچا دیکھ کر حمدالہی بجالائے پھر ثنائے خدا ونعت مصطفی جل جلالہ و صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کے بعد پہلا کلام جو زبان پر لائے یہ اشعار تھے جن کا حاصل یہ کہ اپنے اوپر نرمی کر کہ سب کاموں کے اندازے اﷲ عزوجل کے دستِ قدرت میں ہیں جو مقدر نہیں وہ تیرے پاس آنے کانہیں اور جو مقدر ہے وہ تجھ سے کمی کرنے کا نہیں ، اسے علامہ ابراہیم بن عبداﷲ یمنی مدنی نے
فی فضل امیر المؤمنین عمر بن الخطاب من کتابہ الاکتفاء فی فضل الاربعۃ الخلفاء۔
اپنی کتاب القول الصواب فی فضل امیر المومنین عمر بن الخطاب کے سترھویں باب میں الاکتفاء فی فضل الاربعۃ الخلفاء سے نقل کیا ہے۔ (ت)
مگر ان خطبوں کا تمام وکمال نظم ہی میں پڑھنا نہ چاہئے کہ بلاوجہ کلماتِ مسنونہ سے اعراض بلکہ طریقہ متوارثہ کی تغیر ہے اور نظم خالص خطبہ میں ترك سنتِ تلاوت کو مستلزم جس کی کراہت کلمات علماء میں مصرح ، امداد الفتاح شرح نورالایضاح علامہ حسن شرنبلالی میں ہے :
فی المحیط یقرأفی الخطبۃ سورۃ من القراٰن اواٰیۃ فالا خبارقد تواترت ان النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم کان یقرأ القراٰن فی خطبتہ لاتخلوعن سورۃ اواٰیۃ [4]۔
محیط میں ہے کہ خطبہ میں قرآنی سُورت یا اس کی آیت پڑھی جائے کیونکہ بنی اکر م صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم سے تواتر کے ساتھ ثابت ہے کہ آپ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کا خطبہ قرآنی سورت یا کسی آیت قرآنی سے خالی نہ ہوتا۔ (ت)
علامہ طحطاوی نے حاشیہ شرح تنویر میں خطبہ ثانیہ کی نسبت فرمایا :
یزید فیھا الدعا للمومنین والمومنات بدل الوعظ فی الاولی ولا یعظ فیہا ویسن قرأۃ اٰیۃ فیھا کذا فی البحر [5] عــــہ ۔
پہلے خطبہ میں وعظ کے بدلے دوسرے میں مومنین اور مومنات کے لئے دعا کا اضافہ کیا جائے اس میں وعظ نہ ہو اور اس میں قرأتِ آیت سنت ہے جیسا کہ بحر میں ہے۔ (ت)
درمختار میں ہے :
[1] مشکوٰۃ المصابیح بحوالہ البخاری باب البیان والشعر مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص٤١٠ ، سنن ابوداؤد کتاب الادب مطبوعہ نورمحمد اصح المطابع کراچی ٢ / ٦٨٤
[2] کتاب عوارف المعارف ملحق احیاء لعلوم مطبوعہ مطبعۃ اشہدا القاہرۃ ص١٠٩
[3] القول الصواب فی فضل عمر بن الخطاب الباب السابع عشر
ف : اعلٰحضرت نے شیخ کے حوالے سے عبارت نقل کی کسی کتاب کا ذکر نہیں کیا ، مجھے اصل عبارت نہیں مل سکی ، البتہ سعی بسیار کے بعد اس عبارت کی مؤید عبارت عوارف المعارف سے ان الفاظ کے ساتھ ملی ہے ، فان کان من القصائد فی ذکر الجنۃ والنار والتشویق الی دارالقرار ووصف نعم الملک الجبار وذکر لعبادات و الترغیب فی الخیرات فلاسبیل الی الانکار '' ۔ نذیر احمد
[4] ردالمحتار بحوالہ امداد الفتاح باب الجمعہ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ / ٥٩٨
[5] حاشیۃ الطحطاوی علی الدر المختار باب الجمعہ مطبوعہ دارالمعرفۃ بیروت ١ / ۳٤٣
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع