دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

(۶) بعض علماء نے جویہ روایت اختیار کی ہے اُس میں بستی کی مردم شماری مقصود نہیں بلکہ خاص وہ لوگ جن پر جمعہ فرض ہے یعنی مرد عاقل بالغ آزاد مقیم کہ اندھے لنجھے لُولے یا ایسے ضعیف یا مریض نہ ہوں کہ جمعہ کی حاضری سے معذور ہوں ، ایسے معذوروں یا بچوں ، عورتوں ، غلاموں ، مسافروں کی گنتی نہیں ، اور  پوری مسجد مع صحن مراد ہے نہ کہ فقط اندر کا درجہ ،

فی التنویر ھو مالا یسع اکبر مساجدہ اھلہ المکلفین بھا [1] فی الشامی عن الطحطاوی عن القھستانی احترزبہ عن اصحاب الاعذار مثل النساء و الصبیان والمسافرین [2]۔

تنویر میں ہے شہر وہ ہے جس کی سب سے بڑی مسجد شہر کے مکلفین کے لئے ناکافی ہو ، شامی میں طحطاوی سے اور وہاں قہستانی سے ہے کہ لفظ مکلفین سے معذورین کو خارج کیا ہے مثلًا خواتین ، بچے اور مسافر ۔ (ت)

(٧) ہمارے امام   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے نزدیك صحتِ نماز جمعہ کے لئے امام کے سوا تین مرد عاقل بالغ درکار ہیں اس سے کم میں جائز نہیں زیادہ کی ضرورت نہیں ۔

فی التنویر والجماعۃ اقلھا ثلثۃ رجال سوی الامام [3]۔ واﷲ تعالٰی اعلم

تنویر میں ہے جماعت کے لئے امام کے علاوہ کم از کم تین مردوں کا ہونا ضروری ہے ۔ (ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۱۲۹۰ :       ۶ رمضان المعظم ۱۳۱۱ ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خطیب کے سامنے جو اذان ہوتی ہے متقدیوں کو اس کا جواب دینا اور جب دو خطبوں کے درمیان جلسہ کرے مقتدیوں کو دعا کرنا چاہئے یا نہیں ؟ بینوا توجروا

الجواب :

ہر گز نہ چاہئے یہی احوط ہے ۔ ردالمحتار میں ہے :

اجابۃ الاذان ح مکروھۃ نھر الفائق [4]۔

اس وقت اذان کا جواب دینا مکروہ ہے ۔ نہر الرائق (ت)

پھر درمختار میں ہے :

ینبغی ان لا یجیب بلسانہ اتفاقا فی الاذان بین یدی الخطیب[5]۔

خطیب کے سامنے دی جانے والی اذان کا جواب بالاتفاق نہیں دینا چاہئے۔ (ت)

اُسی میں ہے :

اذا خرج الامام من الحجرۃ ان کان والا فقیامہ للصعود فلا صلٰوۃ ولا کلام الی تمامھا وقالا لاباس بالکلام قبل الخطبۃ وبعدھا واذاجلس عند الثانی والخلاف فی کلام یتعلق بالاٰخرۃ اماغیرہ فیکرہ اجماعا وعلی ھذا فالتر قیۃ المتعارفۃ فی زماننا تکرہ عندہ والعجب ان المرقی ینہی عن الامر بالمعروف بمقتضی حدیثہ ثم یقول انصتوا رحمکم اﷲ [6] اھ ملخصًا                 

جب امام حجرہ سے نکلے اگر حجرہ ہو ، ورنہ جب و ہ منبر پر چڑھنے کے لئے کھڑا ہو تو تمام خطبہ تك نہ نماز ہے اور نہ ہی کلام ، صاحبین کہتے ہیں کہ خطبہ سے پہلے اوراس کے بعد گفتگو میں حرج نہیں ، اور امام ابویوسف کے نزدیك جب امام بیٹھے اس وقت بھی کلام میں کوئی حرج نہیں ، اور اختلاف اس گفتگو میں ہے جو آخرت سے متعلق ہو لیکن اس کے علاوہ گفتگو تو بالاتفاق مکروہ ہے ، اس بناء پر ہمارے زمانہ میں متعارف ترقیہ ( ان اﷲ وملٰئکتہ یصلون علی النبی الخ) ( خطیب کے منبر پر بیٹھتے وقت پڑھنا) امام اعظم کے نزدیك مکروہ ہے اور تعجب ہے کہ ترقیہ پڑھنے والا امر بالمعروف سے حضور علیہ الصلٰوۃ والسلام کی حدیث کی وجہ سے روکتا ہے اور پھر خود کہتا ہے خاموش رہو ، اﷲ تعالٰی تم پررحم کرے اھ ملخصًا ، (ت)

ہاں یہ جوابِ اذن یا دُعا اگر صرف دل سے کریں زبان سے تلفظ اصلًا نہ ہو کوئی حرج نہیں ، کما افادہ کلام علی القاری وفروع فی کتب المذھب( جیسا کہ علی قاری نے تحریر فرمایا اور اس کی تفصیلات کُتبِ مذہب میں ہیں ۔ ت) اور امام یعنی خطیب تو اگر زبان سے بھی جوابِ اذن دے یا دُعا کرے بلا شبہ جائز ہے ۔

وقد صح کلام الامر ین عن سید الکونین صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی صحیح البخاری وغیرہ۔

صحیح البخاری وغیرہ میں سیدالکونین   صَلَّی اللہُ تَعَالٰی علیہ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم  سے دونوں معمول ملتے ہیں ۔ (ت)

یہ قول مجمل ہے وتفصیل المقام مع نھایۃ الغایۃ وازالۃ الاوھام فی فتاوٰنا بتوفیق الملك العلام(ا س مقام کی تفصیل ہم نے بتوفیق ملك العلام نہایت تحقیق کے ساتھ اپنے فتاوٰی میں بیان کردی ہے ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ١٢٩١ :        از بلگرام ضلع ہردوئی محلہ میدانپورہ مرسلہ حضرت سید ابراہیم صاحب ١٤ رمضان المبارك ١٣١١ھ

کیا فرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ خطبہ جمعہ میں بسم اﷲ الرحمن الرحیم بآواز بلند کہنا چاہئے یا باخفا؟ اور اگر بآواز بلند کہے تو کچھ حرج تو نہیں ؟ بینوا تو جروا

الجواب :

 



[1]    درمختار باب الجمعۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١ /  ١٠٩

[2]    ردالمحتار باب الجمعۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ /  ۵۹۰

[3]    درمختار باب الجمعۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ١ /  ١١١

[4]    ردالمحتار باب الجمعۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ١ /  ٦٠٧

[5]    درمختار باب الاذان مطبوعہ مجتبائی دہلی بھارت ١ /  ٦٥

[6]    درمختار باب الجمعۃ مطبوعہ مجتبائی دہلی بھارت ١ /  ١١٣

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن