دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 8 | فتاوی رضویہ جلد ۸

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۸

(السنۃ) المؤکدۃ (فی سنۃ الفجر) ھو ان لایاتی بھا مخالطاللصف ولاخلف الصف من غیر حائل و (ان یاتی بھا) اما (فی بیتہ) وھو الافضل)او عند باب المسجد) ان امکن بان کان ھناك موضع لائق للصلاۃ (وان لم یمکنہ) ذلك (ففی المسجدالخارج) ان کانوا یصلون فی الداخل و بالعکس ان کان ھناك مسجد ان صیفی شتوی[1] اھ               

(سنّت) مؤکدہ ( فجر کی سنتوں میں ) یہ ہے کہ انھیں صف کے متصل اور بغیر رکاوٹ کے صف کے پھیچے بھی ادا نہ کرے (انھیں بجالائے) یا (گھر میں ) اور یہی افضل طریقہ ہے ، یا (مسجد کے دروازے کے پاس) اگر ممکن ہو یعنی اگر وہاں نماز ادا کی جا سکتی ہو (اور اگر ممکن نہ ہو) یہ بات (تو پھر صحنِ مسجد میں )اگر لوگ داخل مسجد نماز ادا کررہے ہوں اور عکس کی صورت میں عکس ہوگا اگر وہاں دومساجد صیفی اور شتوی ہیں اھ (ت)

امام محقق ۱۳ علامہ محمد محمد محمد ابن امیر الحاج حلبی حلیہ میں اسی قول منیہ کے نیچے فرماتے ہیں ، المسجد الخارج صحن المسجد[2]اھ (مسجد خارج سے مراد صحنِ مسجد ہے اھ۔ ت)

دیکھو اول کی سات کتابوں میں صیفی و شتوی دونوں کو مسجد فرمایا اور آٹھ سے گیارہ تك چار کتابوں میں انھیں مسجد داخل ومسجد خارج سے تعبیر کیا ۔ صغیری نے ان عبارات شتی کا مصداق واحد ہونا ظاہر کردیا ، اور حلیہ میں تصریح فرمادی کہ مسجد بیرونی صحنِ مسجد کا نام ہے ، تو صاف واضح ہوگیا کہ صحنِ مسجد قطعًا مسجد ہے جسے علماء کبھی مسجد صیفی اور کبھی مسجد الخارج سے تعبیر فرماتے ہیں والحمدﷲعلٰی وضوح الحق (حق کے واضح ہو جانے پر اﷲ کی حمد ہے۔ ت) ان نصوص صریحہ کے بعد اُن استنبا طول کی حاجت نہ تھی مگر کیا کیجئے کہ فقیر انھیں پہلے ذکر کرچکا تھا معہذااُن کے ابقا میں طالبان علم وخادمانِ فقہ کی منفعت کہ اقوال علماء سے ا ستنباطِ مسائل کا طریقہ دیکھیں وباﷲالتوفیق اب کہ بحمد اﷲکا لشمس علٰی نصف النہار واضح و آشکار ہوگیا کہ صحنِ مسجد بالیقین جزءِ مسجد ہے تو اس کے لئے تمام احکام ِ مسجد آپ ہی ثابت ، جن کا ثبوت صحن پر نمازیں پڑھے جائے خواہ کس شرط پر اصلًاموقوف نہیں کہ مسجد مذہب راجح پر واقف کے صرف اس کہنے سے کہ میں نے ا س زمین کو مسجد کیا اور دوسرے مذہب پر ایك قول مصحح ظاہر الروایہ میں دو آدمیوں کی جماعت بااذان واقامت بلکہ واقف کے سوا ایك ہی شخص کی اذان و اقامت ونماز برہیئتِ جماعت اور ایك قول ظاہر ا الروایہ میں سوائے واقف ایك ہی آدمی کی منفردًا نماز پڑھ لینے سے بجمیع اجزاہۂ مسجد ہو جاتی ہے تو ہر ہر جزء میں جدا گانہ نماز ہونے کی بالاجماع حاجت نہیں ، مذہب اول پر تو خود ظاہر کہ مطلقًا نماز کی شرط ہی نہیں صرف قول کفایت کرتا ہے اور ثانی پر بھی واضح کہ منفرد کی نماز زیادہ دو شخصوں کی جماعت ہر پارہ مسجد کوشامل نہیں ہو سکتی کما لایخفی فوضح المقصود والحمدﷲالعلی الودود (جیسا کہ واضح ہے تمام حمد اﷲ تعالٰی کے لئے جو بلند اور محبت کرنے والا ہے۔ ت)

تنویر الابصار و درمختارو ردالمحتار میں ہے :  یزول ملکہ عن المسجد بقولہ جعلتہ مسجد اعند الثانی(وفی الدرالمنتقی و قدم فی التنویر والدرروالوقایۃ وغیرھا قول ابی یوسف وعلمت ارجحیتہ فی الوقف والقضاء اھ ش) و شرط محمد و الامام الصلٰوۃ فیہ بجماعۃ(واشتراط الجماعۃ لانھا المقصودۃ من المسجد ،  ولذاشرط ان

تکون جھرا                                            اس کی ملکیت مسجد سے ان الفاظ سے زائل ہو جاتی ہے کہ میں نے اسے مسجد بنادیا ہے یہ ثانی امام (ابویوسف) کے نذدیك ہے (الدرالمنتقی میں ہے کہ تنویر ، درر اور وقایہ وغیرہ میں قول ابو یوسف کو مقدم ذکر کیا ، اور آپ جانتے ہیں کہ ان کا قول وقف اورقضاء میں راجح ہے اھ ش) امام محمد اور امام صاحب نے اس میں جماعت کے ساتھ نماز کو بھی لازم و شرط قراردیا ہے(جماعت کا شرط قرار دینا اس لئے ہے کہ مسجد سے مقصود ہی یہی ہے اسی لئے یہ شرط ہے

باذان واقامۃ والالم یصر مسجد ا قال الزیلعی :  وھذہ الروایۃ ھی الصحیحۃ وقال فی الفتح :  ولو اتحد الامام والمو ، ذن وصلی فیہ وحدہ صار مسجد االاتفاق لان الاداء علی ھذاالوجہ کا لجماعۃ ،  لکن لوصلی الواقف وحدہ فا لصحیح انہ لا یکفی اھ ش) وقیل :  یکفی واحد و جعلہ فی الخانیۃ ظاھر الروایۃ (وعلیہ امتون کا لکنز و الملتقی وغیرھما وقد علمت تصحیح الاول و صححہ فی الخانیۃ ایضًا وعلیہ اقتصر فی کافی الحاکم فھو ظاھر الروایۃ ایض اھ ش)[3] (مختصرا) واﷲسبحٰنہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔             

کہ وہا ں اذان و اقامت بلند آواز سے ہو ں ورنہ وہ مسجد قرار ہی نہ پائے گی۔ امام زیلعی کہتے ہیں کہ یہ روایت صحیح ہے ، اورکہا کہ فتح میں ہے کہ اگر امام اور مؤذن ایك ہی آدمی تھا اور اس نے وہا ں تنہا نماز ادا کی تو وہ بالاتفاق مسجد ہی قرار دی جائے گی کیونکہ اس طریقہ پر ادائیگی جماعت ہی کی طرح ہے لیکن اگر وقف کرنے والے نے فقط نماز ادا کی تو صحیح یہی ہے کہ یہ کافی نہیں ا ھ ش) ایك قول یہ ہے کہ ایك آدمی کا نماز ادا کرلینا بھی کافی ہے اور اسے خانیہ نے ظاہر الروایہ قرار دیا ہے (اور متون میں یہی ہے جیسے کہ کنز ، ملتقی وغیرہ ، اور آپ اول کی تصحیح جان ہی چکے ، اور اسی کو خانیہ نے صحیح کہا ، اور حاکم نے کافی میں اسی پر اقتصار کیا ، پس یہی ظاہر روایت ہے ایضًا اھ ش) مختصرًا۔ واﷲسبحٰنہ و تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم(ت)

مسئلہ١١١٧ :        از بری سال  مرسلہ جان محمود ساکن چاند

کیا فرماتے ہیں علمائے دین مفتیانِ شرع متین اس مسئلہ میں ایك مسجد مدت سے قائم ہے اور وہ خود متولی ہے اور جمعہ کی نماز بھی ہمیشہ پڑھی جاتی ہے ابھی متولی مسجد نے ایك شخص کو کسی وجہ سے منع کیا کہ وہ اس مسجد میں نہ آئے جب اُس کو منع کیا تو وہ شخص اور چند مصلی مجتمع ہو کر دوسری جگہ پر ایك مسجد نئی بناکر لی اس قدر فاصلہ پر ہے کہ اگر بلند آواز سے اذان کہے تو احتمال سنائی کی ہے ، اس صورت میں دونو ں مسجدوں میں جمعہ کی نماز جائزہے یا ایك میں ، اگر ایك میں ہے تو اوّل یا ثانی ، اگر صورت ، مذکورہ میں منع کرنا کسی مصلی کو شرعًا کوئی وجہ سے جائز ہے یا نہیں ؟ بینوابحوالۃ الکتاب توجروا یوم الحساب۔

الجواب :

جو شخص موذی ہو کہ نمازیوں کو تکلیف دیتاہے برابھلا کہتا ہے شریر ہے اُس سے اندیشہ رہتاہے ایسے شخص کو مسجد میں آنے سے منع کرنا جائز ہے ، اور اگر بد مذہب گمراہ مثلًاوہابی یا رافضی یا غیر مقلد یا نیچری یا تفضیلی وغیرہا ہے اور مسجد میں آکر نمازیوں کو بہکاتا ہے اپنے مذہب ناپاك کی طرف بلاتا ہے تو اسے منع کرنا اور مسجد میں نہ آنے دینا ضرور واجب ہے۔

 



[1]      صغیری شرح منیۃ المصلی فصل فی النوافل مطبوعہ مجتبائی دہلی بھارت ١ /  ٢٠٤

[2]      التعلیق المجلی لمافی منیۃ الصلی بحوالہ حلیہ امیرالحاج مع منیۃ المصلی فصل فی السنن مطبوعہ مکتبہ قادریہ لاہور ص ٣٩ ٤

[3]    ردالمحتارعلی ا لدرارلمختارشرح تنویر الابصار کتاب الوقف مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۴ /  ٣٥٥

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن