30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب :
(۱) اٹھالیناافضل ہے جبکہ باربارنہ گرے اور اگرتذلل وانکسار کی نیت سے سربرہنہ رہناچاہے تونہ اٹھانا افضل۔ درمختارمیں ہے :
سقط قلنسوتہ فاعادتھا افضل الا اذا احتاجت لتکویر او عمل کثیر[1]
نمازی کی ٹوپی گرجائے تو اس کا اٹھانا افضل ہے مگر اس صورت میں کہ باندھنے کی حاجت ہو یاعمل کثیرلازم آرہاہو۔ (ت)
ردالمحتارمیں ہے :
الظاھر ان افضلیۃ اعادتھا حیث لم یقصد بترکھا التذلیل[2]۔
ظاہریہی ہے کہ اس کا اٹھانا تب افضل ہے جب اس کے ترك میں تذلل کاارادہ نہ ہو۔ (ت)
(۲) اگر کسی خاص شخص کی خاطر اپنے کسی علاقہ خاصہ یاخوشامد کے لئے منظور تو ایك بار تسبیح کی قدر بھی بڑھانے کی ہرگزاجازت نہیں بلکہ ہمارے امام اعظم رضی اﷲ تعالی عنہ نے فرمایا کہ یخشی علیہ امرعظیم یعنی اس پرشرك کا اندیشہ ہے کہ نماز میں اتنا عمل اس نے غیرخدا کے لئے کیا اور اگرخاطر خوشامد منظورنہیں بلکہ عمل حسن پر مسلمان کی اعانت( اور یہ اس صورت میں واضح ہے کہ یہ اس آنے والے کو نہ پہچانے یاپہچانے اور اس کا کوئی تعلق خاص اس سے نہ ہو نہ کوئی غرض اس سے اٹکی ہو) تورکوع میں دوایك تسبیح کی قدربڑھادینا جائز بلکہ اگرحالت یہ ہے کہ یہ ابھی سراٹھائے لیتاہے تووہ رکوع میں شامل ہونے نہ ہونے میں شك میں پڑجائے گا تو بڑھادینا مطلوب اور جوابھی نمازمیں نہ ملے گا مسجد میں آیا ہے وضو وغیرہ کرے گا یاوضوکرتا رہے اس کے لئے قدرمسنون پرنہ بڑھائے بلکہ اگر بڑھائے موجب ثقل حاضرین نماز ہوگا توسخت ممنوع وناجائز ، المسألۃ دوارۃ فی الکتب وبسطھا الشامی من صفۃ الصلٰوۃ وماقلتہ عطر التحقیق (یہ مسئلہ کتب فقہ میں تحریر ہے ، شامی نے اسے صفت صلوٰۃ میں تفصیلًا بیان کیا اور جوکچھ میں نے بیان کریاہے یہ تحقیق کاعطرونچوڑ ہے۔ (ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۷۷ : یکم ذیقعدہ ۱۳۳۷ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ زید نے منع کرنے پر کہ آستین چڑھے ہوئے سے نمازنہ پڑھاکرو آستین اُتارلیاکرو ، جواب دیا کہ کس کاقول ہے ، کس حدیث میں ہے اور اس کا راوی کون ہے؟
الجواب :
رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کاارشاد ہے ، صحیحین کی حدیث ہے ، عبداﷲ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا راوی ہیں ، اور جاہل کو ایسے سوالات نازیبا۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۹۷۸ : ازبریلی محلہ ذخیرہ مسؤلہ مسعود حسین ۲۹صفر۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگر دھوبی کپڑابدل کرلائے تو اس کو پہن کرعورتوں کونماز پڑھنا جائز ہے یانہیں ؟ اور جوڑا باندھ کرنمازپڑھنا جائز ہے یانہیں ؟
الجواب :
بدلاہواکپڑا پہننا مردوعورت سب کو حرام ہے اور اس سے نمازمکروہ تحریمی ، جوڑا باندھنے کی کراہت مرد کے لئے ضرور ہے ، حدیث میں صاف نھی الرجل[3]ہے ، عورت کے بال عورت ہیں پریشان ہوں گے توانکشاف کاخوف ہے اور چوٹی کھولنے کااسے غسل میں بھی حکم نہ ہوا کہ نماز میں کف شعر گندھی چوٹی میں ہے جب اس میں حرج نہیں جوڑے میں کیا حرج ہے ، مرد کے لئے ممانعت میں حکمت یہ ہے کہ سجدے میں وہ بھی زمین پر گریں اور اس کے ساتھ سجدہ کریں کما فی المرقاۃ وغیرہ (جیسا کہ مرقات وغیرہ میں ہے۔ ت) اور عورت ہرگز اس کے مامور نہیں ، لاجرم امام زین الدین عراقی نے فرمایا : ھو مختص بالرجال دون النساء (یہ مردوں کے ساتھ مخصوص ہے نہ کہ عورتوں کے لئے۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۹۷۹ : از موضع مانیاوالہ ڈاکخانہ قاسم پورگڈھی ضلع بجنور پرگنہ افضل گڑھ مرسلہ سید کفایت علی ولد حمایت علی ۳ ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ
حضورکی مسجدمیں ایك مرتبہ نماز عشاء کی پڑھ رہاتھا سرپرچادراوڑھے ہوئے تھا اور چادربدن پرقائم رہی مگر سرپراترکرکندھے پرگرگئی تھی ، میں نے یہ مسئلہ سنا بھی نہیں تھا آپ کے خلیفہ مولوی امجدعلی صاحب نے یہ فرمایا اگرچادر رکوع میں یاکھڑے ہونے سے گرجائے توہاتھ سے اشارہ کرکے سرپررکھ لینی چاہئے اگرنہیں رکھے گا تو نماز مکروہ ہوگی اور بھیتر چادراوڑھنے کے ٹوپی کے دوپٹہ بندھا ہواتھا جیسا کہ انہوں نے بتایا تھا ویساخاکسار عمل میں لایاتھا مگرغریب خانہ آکرجونمازیوں کودیکھا تو وہ چادر یارضائی سرکے اوپر سے نہیں اوڑھتے بلکہ کاندھے پر اوڑھتے ہیں میں نے اُن سے کہا کہ چادر نماز پڑھتے میں سرپرسے اوڑھنی چاہئے اگرسرپر گرجائے توہاتھ سے سر پررکھ لینی چاہئے انہوں نے کہا نماز پڑھتے میں چادر سرپر رکھے گا نماز نہیں ہوگی ، اب اس مسئلہ کاخواستگارہوں تحریرکیجئے۔ بینوا توجروا۔
الجواب :
ابونعیم نے عبداﷲ بن عباس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کی رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں :
لاینظر اﷲ الٰی قوم لایجعلون عمائمھم تحت ردائھم یعنی فی الصلٰوۃ[4]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
اﷲتعالٰی اُس قوم کی طرف نظررحمت نہیں فرماتا جونماز میں اپنے عمامے اپنی چادروں کے نیچے نہیں کرتے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ ۹۸۰ : از سرولی کلاں ڈاکخانہ کچھا ضلع نینی تال مرسلہ محمد حسین خورد ۱۵ ربیع الاول شریف ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرسرپررومال باندھ کرنماز پڑھی جائے تو ہوسکتی ہے یا نہیں ؟ اور بغیر ٹوپی کے رومال بندھاجائے تونماز ہوسکتی ہے یانہیں ؟ بیّنوا توجروا
الجواب : رومال اگربڑا ہو کہ اتنے پیچ آسکیں جوسرکوچھپالیں تووہ عمامہ ہی ہوگیا ، اور چھوٹا رومال جس سے صرف دوایك پیچ آسکیں لپیٹنا مکروہ ہے ، اور بغیر ٹوپی کے عمامہ بھی نہ چاہئے نہ کہ رومال ، حدیث میں ہے :
فرق مابیننا وبین المشرکین العمائم علی القلانس [5]۔
ہم میں اور مشرکوں میں ایك فرق یہ ہے کہ ہمارے عمامے ٹوپیوں پرہوتے ہیں ۔ واﷲ تعالٰی اعلم
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع