دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

مقتدی نے تین تین تسبیحات نہیں کہی تھیں تومقتدی پرامام کی متابعت لازم ہے بخلاف مقتدی کے تشہد مکمل نہ کرنے کی صورت میں جب امام سلام پھیرے یاتیسری رکعت کی طرف کھڑا ہوجائے تواب مقتدی متابعت نہ کرے کیونکہ تشہد واجب ہے(ت)

ردالمحتارمیں ہے :

قولہ فانہ لایتابعہ الخ ای ولوخاف ان تفوتہ الرکعۃ الثالثۃ مع الامام کما صرح بہ فی الظھیریۃ [1] ۔

قولہ فانہ لایتابعہ الخ یعنی اگرچہ اسے یہ خوف ہو کہ امام کے ساتھ تیسری رکعت فوت ہوجائے گی ، جیسا کہ ظہیریہ میں اس پرتصریح ہے۔ (ت)

درمختارمیں ہے :

سجود السھو یجب علی مقتد بسھو امامہ لابسھوہ اصلا [2] (ملخصًا)

امام کے بھول جانے کی وجہ سے مقتدی پرسجدہ سہو لازم ہوتاہے مگرمقتدی کے بھولنے کی وجہ سے سجدہ لازم نہیں ہوتا نہ مقتدی پرنہ امام پر(ملخصًا(ت)

ردالمحتارمیں ہے :

قال فی النھر ثم مقتضی کلامھم انہ یعیدھا لثبوت الکراھۃ مع تعذر الجابر[3] ١ھ قلت فاذا کان ھذا فی السھو فالعمد اولی بالاعادۃ مع تصریحھم بانھا ھی سبیل کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحریم واﷲ تعالٰی اعلم۔

نہرمیں ہے کہ کلام فقہا کاتقاضا ہے کہ مقتدی نماز کو ثبوت کراہت کی وجہ سے لوٹائے ، اس کی وجہ یہ ہے کہ (امام کی متابعت کی وجہ سے) نقصان پورانہیں ہوسکتا۱ھ قلت جب یہ صورت سہو میں ہے توعمد میں بطریق اولٰی اعادہ ہوگا اور اس پر توفقہاء کی تصریح ہے کہ ہروہ نماز جوکراہت تحریمی سے ادا کی جائے اس کا اعادہ واجب ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۹۶۶ : از بریلی مدرسہ منظرالاسلام مسؤلہ مولانا حشمت علی صاحب طالب علم قادری رضوی ۲۹ / محرم الحرام ۱۳۳۷ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام نے یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا پڑھی مقتدی کے منہ سے عادۃً   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نکل گیا نماز فاسد ہوئی یانہیں ؟

الجواب :

اس میں جواب امام مقصودنہیں ہوتا بلکہ امتثال امرالٰہی ، لہٰذا فساد نماز نہیں ۔

مسئلہ ۹۶۷ : از میرٹھ لال کرتی کوٹھی حافظ عبدالکریم صاحب مرسلہ مولوی محمداحسان الحق صاحب ۲۷ / رمضان ۱۳۲۹ھ۔

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں :

(۱) زید ایك مسجد کا امام تراویح میں قرآن مجید سناتاہے عمرو اسی مسجد کا مؤذن۔ مہتممان مسجد کی طرف سے زیدکاسامع مقررکیاگیاہے ، محمودایك تیسراشخص ہے جو ہمیشہ یاکبھی کبھی اسی مسجد میں زیدکے پیچھے تراویح پڑھاکرتاہے اگرمحمود کے خیال میں زید(امام) نے کچھ غلط پڑھا اورعمرومقررکیا ہوا سامع سہوًا یاعمدًا خاموش رہا یا یہ کہ زیدنے صحیح پڑھا اور عمرونے سہوًا یا عمدًا غلط بتایا یا یہ کہ زید نے غلط پڑھا اور عمرونے بھی سہوًا یاعمدًا غلط بتایا تو ان تینوں صورتوں میں محمود شخص ثالث کوغلطی کی تصحیح کا اگرچہ وہ غلطی مفسدنماز نہ ہو حق حاصل ہے یا نہیں اور ایسی تصحیح اس کو حالت قرأت میں کرنی چاہئے یا بعد اختتام نماز کے وجوبًا کرنی چاہئے یااختیارًا۔ قرآن مجید کے غلط پڑھے جانے کے غالب گمان ہونے کی حالت میں محمودکی خاموشی اس کے لئے گنہگار ہ ہونے کا باعث ہوگی یانہیں ؟

(۲) شرع شریف میں امامت اور مؤذن کی طرح سماعت قرآن مجید کابھی کوئی منصب مقرر ہے یانہیں یعنی آیا یہ بات شرعًا جائز ہے کہ کوئی شخص قرآن مجید سننے کے لئے کسی طرف سے ایسا سامع مقررکیاجائے جس کی بلااجازت واذن دوسراشخص امام کو فتح نہ کرسکے۔ کسی مہتمم مسجد کا ایك ایسی بات کو جوشرعًا مستحسن واولٰی یاواجب ہواپنے ذاتی رسوخ اور تمکنت اور اعلٰی شخصیت کی وجہ سے حکمًا بند کردینا یعنی درصورت خلاف ورزی حکم کے خلاف کرنے والے کو مسجد سے نکلوادینا یا آئندہ اس مسجدمیں نماز نہ پڑھنے کی ہدایت کرنا یا اور تشدد کرناشرعًا واخلاقًا کیسا ہے خصوصًا اس حالت میں کہ جس فعل کے ارتکاب سے دوسروں کو تشدد کے ساتھ روکاجاتاہو خود مانع اس کو انہیں تغیر کے ساتھ متعدد بارکرچکاہو۔ بیّنواتوجروا۔

الجواب :

امام جب ایسی غلطی کرے جوموجب فسادنماز ہو تو اس کا بتانا اور اصلاح کرانا ہرمقتدی پرفرض کفایہ ہے ان میں سے جوبتادے گا سب پر سے فرض اُترجائے گا اور کوئی نہ بتائے گا توجتنے جاننے والے تھے سب مرتکب حرام ہوں گے اور نماز سب کی باطل ہوجائے گی ،

وذٰلك لان الغلط لما کان مفسدا کان السکوت عن اصلاحہ ابطالا للصلاۃ وھو حرام بقولہ تعالٰی وَ لَا تُبْطِلُوْۤا اَعْمَالَكُمْ(۳۳) [4]  ۔

وجہ یہ کہ غلطی جب مفسد ہو تو اس کی اصلاح کرنے پرخاموشی ، نماز کے بطلان کا سبب ہے اور اﷲتعالٰی کے اس ارشاد مبارك کی وجہ سے حرام ہے کہ “  تم اپنے اعمال کو باطل نہ کرو “ ۔  (ت)

اور ایك کابتانا سب پر سے فرض اس وقت ساقط کرے گا کہ امام مان لے اور کام چل جائے ورنہ اوروں پربھی بتانا فرض ہوگا یہاں تك کہ حاجت پوری اور امام کو وثوق حاصل ہو ، بعض دفعہ ایسا ہوتاہے کہ ایك کے بتائے سے امام کا اپنی غلط یاد پر اعتماد نہیں جاتااور وہ اس کی تصحیح کو نہیں مانتا اور اس کامحتاج ہوتا ہے کہ متعدد شہادتیں اس کی غلطی پر گزریں تو یہاں فرض ہوگا کہ دوسرا بھی بتائے اور اب بھی امام رجوع نہ کرے تو تیسرا بھی تائید کرے یہاں تك کہ امام صحیح کی طرف واپس آئے ،

وذٰلك لان الاصلاح ھھنا فرض و مالایتم الفرض الابہ فھو فرض اقول ونظیرہ ان الشھادۃ فرض کفایۃ فان علم الشاھد انہ اسرع قبولا عند القاضی وجب علیہ الا داء عینا و ان کان ھناك من تقبل شھادتہ [5]  کما فی الخانیۃ والفتح والوھبانیۃ و البحر والدر وغیرھا۔                 

اس لئے کہ یہاں اصلاح فرض ہے اور ہروہ چیز جس کے بغیر فرض مکمل نہ ہو وہ فرض ہوتی ہے اقول اس کی نظیر گواہی ہے جو فرض کفایہ ہے اگرکوئی گواہ جانتا ہے کہ اس کی گواہی قاضی کے ہاں زیادہ مقبول ہے تو اس پر ادائیگی شہادت لازم ہے اگرچہ وہاں ایسے گواہ ہوں جن کی گواہی قبول کی جاسکتی ہو خانیہ ، فتح ، وہبانیہ ، بحر اور در وغیرہ۔ (ت)

اورا گر غلطی ایسی ہے جس سے واجب ترك ہو کر نماز مکروہ تحریمی ہو تو اس کا بتانا ہرمقتدی پر واجب کفایہ ہے اگر ایك بتادے اور اس کے بتانے سے کاروائی ہوجائے سب پر سے واجب اترجائے ورنہ سب گنہگار رہیں گے ،

 



[1]   ردالمحتار باب صفۃ الصلوٰۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۳۶۶

[2]   الدرالمختار باب سجود السہو  مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۱۰۲

[3]   ردالمحتار  باب سجود السہو مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۵۴۹

[4]   القرآن ۴۷ / ۳۳

[5]   بحرالرائق کتاب الشہادات مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۷ / ۵۷ ، ۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن