30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
ثالثًا یہ دیکھناتھا کہ وہ رکعت قرأت کون سی ہے جس سے رکعت قرأت ملحق ہوتی ہے اور وہ کون سی ہے جو اسے امام کے ساتھ ملی ہے وہ رکعت قرأت رکعت اولٰی ہے جس کے بعد رکعات قرأت ہوتی ہے اور اس نے ہمراہ امام رکعت ثانیہ پائی اس سے رکعت بے قرأت ہی ملتی ہے غرض یونہی دیکھئے تودوسری کے بعد تیسری کامحل ہے نہ وہ پہلی کابخلاف مسبوق کہ چوتھی تك اداکرچکا لاجرم اب پہلی سے شروع کرے گا ، رہا حکم قعود وسجود جب سلام امام مسافر کے بعد مقیم قائم ہو ایك رکعت پڑھ کر اسے قعود چاہئے کہ اگر اصل میں یہ تیسری رکعت ہے مگر اس کی ادا میں دوسری ہے تو اس پر ایك شفعہ تمام ہوگا اور ہرشفعہ پرقعدہ مطلقًا چاہئے ، امام ، منفرد ، مقتدی ، مدرک ، لاحق ، مسبوق اس قدرحکم میں سب شریك ہیں ، مسبوق کے لئے درمختار و خلاصہ و ہندیہ میں ہے :
واللفظ لھاتین لوادرك رکعۃ من المغرب قضٰی رکعتین وفصل بقعدۃ فتکون بثلث قعدات ولوادرك رکعۃ من الرباعیۃ یقضی رکعۃ و یتشہد[1]الخ
الفاظ ہندیہ و خلاصہ کے ہیں اگرمغرب کی ایك رکعت پائی تو دو اور پڑھے اور ان کے درمیان قعدہ کرے تو اب تین قعدے ہوجائیں گے ، او ر اگرچار میں سے ایك رکعت پائی تو ایك رکعت پڑھ کر تشہد بیٹھے الخ(ت)
لاحق کے لئے شرح مجمع و غنیہ و ردالمحتار میں ہے :
لوسبق برکعۃ من ذوات الاربع ونام فی رکعتین یصلی اولامانام فیہ ثم ماادرکہ مع الامام ثم ماسبق بہ فیصلی رکعۃ ممانام
اگرچار میں سے ایك رکعت (امام سے) گزرگئی اور دو رکعتوں میں وہ سوگیا توپہلے سونے والی رکعتیں اداکرے پھر وہ جوامام کے ساتھ پائی اور پھر فوت شدہ اداکرے تووہ ایك رکعت جو سوتے میں
فیہ مع الامام ویقعد متابعۃ لہ لانھا ثانیۃ امامہ ثم یصلی اخری ممانام فیہ ویقعد لانھا ثانیتہ [2] الخ
امام کے ساتھ ہوئی ، پڑھے گا اور اتباعًا قعدہ کرے کیونکہ امام کی دوسری تھی ، پھرایك اور رکعت سونے والی پڑھے اور قعدہ کرے کیونکہ وہ اس کی دوسری ہے الخ(ت)
دیکھو ان کی ادا میں جو رکعت دوسری تھی اس پرقعدہ کاحکم دیا اگرچہ واقع میں وہ مسبوق کی پہلی اور لاحق کی تیسری تھی کمالایخفی (جیسا کہ مخفی نہیں ہے۔ ت) یہ عبارت بھی نص صریح ہے کہ لاحق مسبوق جس رکعت میں لاحق ہو اسےرکعت مسبوق بہا سے پہلے ادا کرے گا اور مقیم مذکور کوبعد فراغ امام جو سہو ہوا اگروہ سہورکعت مسبوق بہا میں ہے تو بالاجماع سجدہ سہو لازم لانہ فیہا مسبوق وعلی المسبوق السجود بسھوہ (کیونکہ ا س میں وہ مسبوق ہے اور مسبوق پرسہو کی وجہ سجدہ سہو لازم ہوتاہے۔ ت) اور اگران دورکعت میں ہے جن میں اسے حکم لاحق دیاگیا تولزوم سجدہ میں علماء مختلف ہیں اور اصح لزوم ہے ، بحرالرائق ہے :
المقیم اذا اقتدٰی بالمسافر ثم قام لاتمام صلاتہ وسھا ذکر فی الاصل انہ یلزم سجود السھو و صححہ فی البدائع[3]١ھ ملخصًا۔
وہ مقیم جس نے مسافر کی اقتدا کی جب وہ اتمام نماز کے لئے کھڑا ہوا اوربھول گیا تو اصل میں ہے کہ اس پرسجدہ سہولازم ہے ، بدائع میں اس کی تصحیح کی ۱ھ تلخیصًا(ت)
واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم فقط۔
____________________
فصل الاستخلاف
(خلیفہ بنانے کابیان)
مسئلہ ۹۵۸ : ازکیمپ بریلی ۱۱ / ربیع الاول ۱۳۰۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرنماز پڑھاتے میں امام کاوضو جاتارہے تومقتدی کیا کریں اور ان کی نماز کیونکر درست رہے؟ بینواتوجروا
الجواب :
یہ صورت استخلاف کی ہے کہ امام قبل اس کے کہ وضو کرنے کو مسجد سے باہرنکلے مقتدیوں میں سے کسی صالح امامت کو اپنا خلیفہ کردے اور وہ خلیفہ نہ کرے تومقتدی اپنے میں سے ایک کوامام کردیں یا ان میں سے کوئی خود ہی آگے بڑھ جائے بشرطیکہ امام ابھی مسجد سے خارج نہ ہوا ہو کہ خلیفہ اس کی جگہ جاکھڑاہو ان صورتوں میں بعد لحاظ شرئط کثیرہ نماز قائم رہے گی اور اگرپانی مسجد ہی میں مل سکے کہ وضو کے لئے باہرجانانہ پڑے تو ان باتوں کی حاجت نہیں بلکہ مقتدی اپنی حالت پرباقی رہیں اور امام وضو کرکے آجائے اور نمازجہاں سے چھوڑی تھی شروع کردے مگریہ مسئلہ استخلاف ایک سخت دشوار وکثیر الشقوق مسئلہ ہے جس میں بہت سے شرائط اور بکثرت اختلاف صور سے اختلاف احکام ہے جن کی پوری مراعات عام لوگوں سے کم متوقع ، لہٰذا وہ ان امور کے خیال میں نہ پڑیں بلکہ جوبات احسن وافضل واعلٰی واکمل ہے اسی پرکاربند رہیں یعنی اس نیت کو توڑکر ازسرنونمازپڑھنا کہ جولوگ علم کافی رکھتے اور مراعات جمیع احکام پرقادر ہیں ان کے لئے بھی افضل یہی ہے توعام لوگ ایک خلاف افضل بات کے حاصل کرنے کوایسے راہ دشوارگزار میں کیوں پڑیں ،
فی الدر المختار اعلم ان لجواز البناء ثلثۃ عشرشرطا الخ ثم قال سبق الامام حدث غیر مانع للبناء استخلف ای جازلہ ذٰلک مالم یجاوز الصفوف لوفی الصحراء ومالم یخرج من المسجد لوفیہ ولوکان الماء فی المسجد لم یحتج للاستخلاف واستینافہ افضل تحرزا عن الخلاف[4] ١ھ ملتقطا۔
درمختارمیں ہے آگاہ رہناچاہئے کہ جوازبناء کی تیرہ شرائط ہیں ، پھرفرمایا : امام کو ایسا حدث لاحق ہوگیا جوبناسے مانع نہیں تو وہ کسی کو خلیفہ بنائے یعنی اس کے لئے یہ جائز ہے جب تک اس نے صفوں سے تجاوز نہیں کیا بشرطیکہ وہ صحرا میں ہو اور اگرمسجد میں ہو ہوتو جب تک مسجد سے خارج نہیں ہواخلیفہ بناسکتاہے ، اور اگرمسجد میں پانی ہو تو خلیفہ بنانے کی ضرورت نہیں البتہ اختلاف سے بچنے کے لئے نئے سرے سے نماز اداکرنا افضل ہے ۱ھ تلخیصاً(ت)
ردالمحتارمیں ہے :
ان قدم القوم واحد اوتقدم بنفسہ لعدم استخلاف الامام جاز ان قام مقام الاول قبل ان یخرج من المسجد ولوخرج منہ فسدت صلاۃ الکل دون الامام کذا فی الخانیۃ [5] انتھی۔ واﷲ تعالٰی اعلم
امام کے خلیفہ بنانے کی وجہ سے اگرقوم نے کسی ایک کوآگے کردیا یاکوئی خود آگے ہوگیاتویہ جائز ہے بشرطیکہ وہ امام کے مسجد سے خارج ہونے سے پہلے پہلے قائم مقام بن جائے اور اگرامام مسجد سے خارج ہوگیا تو امام کے علاوہ باقی تمام کی نمازفاسد ہوجائے گی جیسا کہ خانیہ میں ہے انتہی۔ (ت)
مسئلہ ۹۵۹ : کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام کو حدث ہوا اس نے ایک اُمّی مقتدی کوخلیفہ کیا ، اس خلیفہ نے دوسرے کو خلیفہ کردیا ، آیا یہ نماز صحیح ہوئی یافاسد؟ بینوا توجروا
الجواب :
[1] فتاوٰی ہندیۃالفصل السابع فی المسبوق واللاحق مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۹۱
[2] ردالمحتار باب الامامۃ مطبوعہ مصظفی البابی مصر ۱ / ۴۴۰
[3] بحرالرائق ، باب سجودالسہو مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ / ۱۰۰
[4] درمختار باب الاستخلاف مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۸۷
[5] ردالمحتار باب الاستخلاف مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۴۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع