30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
فی الخانیۃ والدرالمختار وغیرھما واللفظ للعلائی لوصلی علی رفوف المسجد ان وجد فی صحنہ مکانا کرہ کقیامہ فی صف خلف صف فیہ فرجۃ[1]۔
خانیہ ، درمختار اور دیگر کتب میں ہے علائی کے الفاط یہ ہیں اگر کسی نے رفوف مسجد میں نماز ادا کی حالانکہ صحن مسجد میں جگہ تھی تو مکروہ ہوگی جیسا کہ ایسی صف میں نماز پڑھنا مکروہ ہے جو ایسی صف کے پیچھے ہو جس میں رخنہ تھا۔ (ت)
اور کراہت مطلقہ سے مراد کراہت تحریم ہوتی ہے ،
الا اذا دل دلیل علی خلافہ کما نص علیہ
مگر جب اس کے خلاف دلیل موجود ہو جیسا کہ فتح ، بحر ، حواشی در
فی الفتح والبحر وحواشی الدر وغیرھما من تصانیف الکرام الغر۔
اور دیگرتصانیف علماء عظام میں تصریح ہے۔ (ت)
دلیل چہارم احادیث سابقہ میں حدیث رابع کے وعید شدید من قطع صفا قطعہ الله (جس نے صف قطع کی الله اسے قطع کرے گا۔ ت) علامہ طحطاوی پھر علامہ شامی زیر عبارت مذکورہ درمختارفرماتے ہیں :
قولہ کقیامہ فی صف الخ ھل الکراھۃ فیہ تنزیھیۃ اوتحریمیۃ ویرشد الی الثانی قولہ علیہ الصلٰوۃ والسلام من قطع صفا قطعہ الله انتھی فافھم[2]۔
قولہ جیسا کہ کھڑاہونا اس صف میں الخ اس میں کراہت تنزیہی ہے یاتحریمی؟ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کا ارشاد من قطع الله الخ کراہت تحریمی کی طرف راہنمائی کرتاہے انتہی فافہم (ت)
جب یہ امر واضح ہوگیا تو اب صورت مذکورئہ سوال میں دوسری وجہ کراہت تحریم کی اور ثابت ہوئی ظاہر ہے کہ جب امام صف اول میں صرف اس قدر فاصلہ قلیلہ چھوٹا تو بالیقین صف اول ناقص رہے گی اور امام کے پیچھے ایك آدمی کی جگہ چھوٹے گی وہ بھی ایسی جسے بوجہ تنگئی مقام کوئی بھر بھی نہ سکے گا تو یہ فعل ایك مکروہ تحریمی کو مستلزم ، اور جومکروہ تحریمی کو مستلزم ہو خود مکروہ تحریمی ہے ، محقق علی الاطلاق فتح القدیر میں بعد عبارت منقولہ صدرِجواب کے فرماتے ہیں :
واستلزم ماذکر ان جماعۃ النساء تکرہ کراھۃ تحریم لان ملزوم متعلق الحکم اعنی الفعل المعین ملزوم لذلك الحکم [3] انتھی
مذکورہ بات اس کو مستلزم ہے کہ خواتین کی جماعت مکروہ تحریمی ہے کیونکہ ملزوم متعلق حکم یعنی فعل معین کا اس حکم کو ملزوم ہوتاہے۔ انتہی۔ (ت)
بحمدالله اس تحقیق انیق سے چند مسائل نفیسہ ثابت ہوئے :
اوّلًا : ہرصف پرتقدّم جوبنص ہدایہ وکافی وغیرہما واجب ہے وہ صرف تھوڑا آگے بڑھ جانے سے ادا نہیں ہوتا جب تك پوری صف کی جگہ نہ چھوٹے۔
ثانیًا : ہرصف میں اول سے آخر تك دوسری صف کے لئے صف کامل کی جگہ بچنا واجب ہے۔
ثالثًا : کسی صف میں فرجہ رکھنا مکروہ تحریمی ہے ، جب تك اگلی صف پوری نہ کرلیں صف دیگر ہرگزنہ باندھیں ۔
رابعًا : صورت مذکورئہ سوال دوکراہت تحریمی پرمشتمل ہے ایك ترك تقدم دوسری بقائے فرجہ۔
خامسًا : اکثرواقع ہوتاہے کہ امام کے ساتھ ایك مقتدی تھا دوسراآیا بائیں ہاتھ کوکھڑاہوگیا یہاں تك تو کراہت تنزیہی تھی لترك السنۃ پھر اور لوگ بھی آتے اور یونہی برابرکھڑے ہوجاتے ہیں نہ امام آگے بڑھتاہے نہ مقتدی پیچھے ہتے ہیں یہ صورت مکروہ تحریمی کی ہے کہ اگرچہ اکیلے مقتدی کے حق میں سنت یہ ہے کہ امام کے داہنی جانب بالکل اس کے محاذی کھڑاہونہ متاخر ، اور یہ سنت عوام میں صدہاسال سے متروك ہے اکیلا بھی امام سے کچھ پیچھے ہٹ کر کھڑاہوتاہے۔ امام نسفی کافی شرح وافی میں فرماتے ہیں :
الواحد یقوم عن یمینہ ای ان کان مع الامام واحد وقف عن یمین الامام لانہ علیہ الصلٰوہ والسلام صلی بابن عباس فاقامہ عن یمینہ ولایتأخر عن الامام فی ظاھر الروایۃ ، وعن محمد انہ یضع اصابعہ عند عقب الامام وھوالذی وقع عند العوام [4] انتھی قلت وعوام زماننا قدتعدواحتی خرجوا عن روایۃ محمد ایضا کماھو مشاھد۔
اکیلا نمازی امام کی دائیں جانب کھڑا ہو یعنی اگر امام کے ساتھ ایك مقتدی ہو تو وہ امام کی دائیں جانب کھڑاہو کیونکہ نبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے حضرت عبدالله بن عباس کو نماز پڑھائی تو ان کو آپ نے اپنی دائیں جانب کھڑاکیا اور ظاہر روایت کے مطابق وہ امام سے پیچھے کھڑا نہ ہو۔ امام محمد سے مروی ہے کہ مقتدی اپنے پاؤں کی انگلیاں امام کی ایڑی کے پاس رکھے اور عوام میں یہی طریقہ جاری ہے انتہی۔ میں کہتاہوں ہمارے دور کے لوگ تجاوز کرگئے ہیں حتی کہ وہ امام محمد سے مروی روایت سے بھی نکل گئے ہیں جیسا کہ مشاہدہ میں ہے۔ (ت)
پھر جو بعد کوآئے وہ اس مقتدی کی محاذات میں کھڑے ہوں گے جس کے باعث امام کو قدرے تقدم رہے گا اس صورت میں وہ توسط جس کی نسبت درمختارمیں فرمایا :
لوتوسط اثنین کرہ تنزیھاوتحریما لواکثر[5] ۔
اگرامام دومقتدیوں کے درمیان کھڑا ہوا تو مکروہ تنزیہی ہے اور اگر دو سے زیادہ کے درمیان کھڑا ہوا تو مکروہ تحریمی ہے۔ (ت)
اگرنہ بھی ماناجائے تاہم اس صورت میں کراہت تحریم ہی رہے گی کہ توسط نہ سہی فرجہ رکھنااور صف کامل کی جگہ نہ چھوڑنا خود موجب کراہت تحریمی ہے ، یہ مسائل واجب الحفظ ہیں اکثر اہل زمانہ ان سے غافل ولعلك لاتجد ھذا التحقیق الخطیر بھٰذا الایضاح والتقریر فی غیرھذا التحریر (شاید ایسی بے مثال تحقیق اپنی وضاحت وتفصیل کے ساتھ اس تحریر کے علاوہ کہیں نہ ملے(ت) والحمدلله علی ماعلم الله سبحانہ وتعالٰی اعلم۔
مسئلہ۸۵۰ : یکم جمادی الاخری ۱۳۰۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ سمجھ وال لڑکا آٹھ نوبرس کاجونماز خوب جانتاہے اگرتنہا ہوتو آیا اسے یہ حکم ہے کہ صف سے دور کھڑا ہو یا صف میں بھی کھڑا ہوسکتاہے؟ بیّنوا توجروا۔
الجواب :
صورت مستفسرہ میں اسے صف سے دوریعنی بیچ میں فاصلہ چھوڑکر کھڑاکرنا تو منع ہے
فان صلاۃ الصبی الممیز الذی یعقل الصلاۃ صحیحۃ قطعا ، وقدامرالنبی صلی الله تعالٰی علیہ وسلم بسد الفرج والتراص فی الصفوف ونھی عن خلافہ بنھی شدید۔
کیونکہ وہ بچہ جوصاحب شعور ہو اور نماز کوجانتا ہو اس کی نماز بالیقین صحیح ہے اورنبی اکرم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے صف کے رخنہ کو پر کرنے اور اس میں مل کر کھڑے ہونے کاحکم دیاہے اوراس کے خلاف سے سخت منع فرمایا ہے۔ (ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع