دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

فتح القدیر میں ہے:

اما محاذاۃ الامرد فصرح الکل بعدم افسادہ الامن شذ ولامتمسك لہ فی الروایۃ ولافی الدرایۃ [1] ۔  ملخصًا

واﷲ تعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔                    

امردکامحاذی ہونا فسادِنماز کاسبب نہیں ، اس مسئلہ پر تمام فقہانے تصریح کی ہے البتہ شاذونادرطورپرکچھ لوگوں نے اس کی مخالفت کی ہے ان کے لئے نہ روایۃً کوئی دلیل ہے نہ درایۃً ملخصًا(ت)

مسئلہ ۹۳۵ :           از کلکتہ دھرم تلانمبر۶ مرسلہ جناب مرزاغلام قادربیگ صاحب     ۲۶صفرالمظفر۱۳۱۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ آپ نے پہلے میرے سوال کے جواب میں تحریرفرمایا تھا کہ امام کے برابر تین مقتدی ہوجائیں گے تونماز مکروہ تحریمی ہوگی ، ایك حافظ صاحب کہ آدمی ذی علم ہیں وہ کہتے ہیں کہ جناب مولوی صاحب نے جوحوالہ دیاہے وہ درمختار کے متن سے نہیں بلکہ شرح سے ہے اورچاہتے ہیں کہ اصول سے جواب تحریر فرمادیں ۔ بینواتوجروا

الجواب :

یہ مطالبہ سخت عجیب ہے درمختارتوشرح ہی کانام ہے ، کیاشروح معتبرنہیں ہوتیں یا ان میں درمختارنامعتبرہے یامتن میں شرح کے خلاف لکھا ہے اور جب کچھ نہیں تو ایسا مطالبہ اہل علم کی شان سے بعید ، درمختار بحرِ علم کی وہ درِمختارہے کہ جب سے تصنیف ہوئی مشارق ومغارب ارض میں فتوائے مذہب حنفی کاگویا مدار اس کی تحقیقات عالیہ وتدقیقات غالیہ پر ہوگیا ، اﷲ عزوجل رحمت فرمائے علامہ سید ابن عابدین شامی پر کہ فرماتے ہیں :

ان کتاب الدرالمختار ،  شرح تنویر الابصار ،  قدطار فی الاقطار وسار فی الامصار وفاق فی الاشتھار علی الشمس فی رابعۃ النھار ،  حتی اکب الناس علیہ وصار مفزعھم الیہ وھوالحری بان یطلب ویکون الیہ المذھب ،  فانہ الطراز المذھب فی المذھب ،  فلقد حوی من الفروع المنقحۃ والمسائل المصححۃ ،  مالم یحوہ غیرمن کبارالاسفار ولم تنسج علی منوالہ یدالافکار [2] ۔                                                

خلاصہ یہ کہ درمختار نے تمام عالم میں آفتاب چاشت کی طرح شہرت پائی ، مخلوق ہمہ تن اس سے گرویدہ ہوکر اپنے مہمات میں اس کی طرف التجا لائی ، یہ کتاب اسی لائق ہے کہ اسے مطلوب بنائیں اور اس کی طرف رجوع لائیں کہ یہ دامن مذہب کی زرنگار گوٹ ہے ، وہ تصحیح وتنقیح کے مسائل جمع ہیں کہ بڑی بڑی کتابوں میں مجتمع نہیں ، آج تك اس انداز کی کتاب تصنیف نہ ہوئی۔

سبحان اﷲ کیا ۱ایسی  کتاب اس قابل ہے کہ اس کاارشاد بلاوجہ محض قبول نہ کریں ، خیر۲فتح القدیرتومعتبر ہوگی جس کے مصنف امام ہمام محقق علی الاطلاق کمال الدین محمد بن الہمام قدس سرہ وہ امام اجل ہیں کہ ان کے معاصرین تك ان کے لئے منصب اجتہاد ثابت کر تےتھے کماذکرہ فی ردالمحتار(جیساکہ ردالمحتار میں اس کا ذکر کیاگیاہے۔ ت) ۳تبیین الحقائق تومقبول ہوگی جس کے مصنف امام اجل فخرالدین ابومحمدعثمان بن علی زیلعی شارح کنز ہیں جن کی جلالت شان آفتاب نیمروز سے روشن تر ہے ۔ یہ امام محقق علی الاطلاق سے مقدم اور ان کے مستند ہیں ، کافی ، ۴امام نسفی تومعتمد ہوگی جس کے مصنف امام برکۃ الانام حافظ الملۃ والدین ابوالبرکات عبدا ﷲ بن محمودنسفی صاحب کنزالدقائق ہیں ۔ سب جانے دو ۵ہدایہ بھی ایسی چیز ہے جس کے اعتماد واستناد میں کلام ہوسکے یہ سب اکابرآئمہ تصریح فرماتے ہیں کہ جماعت رجال میں امام کا قوم کے برابر ہوناحرام ومکروہ تحریمی ہے ، ہدایہ میں ہے : محرم قیام الامام وسط الصف[3] (امام کا صف کے درمیان کھڑاہونا حرام ہے۔ ت)فتح القدیرمیں ہے :

صریح فی ان ترك التقدم لامام الرجال محرم وکذا صرح الشارح وسماہ فی الکافی مکروھا وھو الحق ای کراھۃ تحریم لان مقتضی المواظبۃ علی التقدم منہ علیہ الصلاۃ والسلام بلا ترک ،  الوجوب فلعدمہ کراھۃ التحریم فاسم المحرم مجاز[4]۔      

یہ عبارت اس میں صریح ہے کہ مردوں کے امام کا تقدیم کوترك کرنا حرام ہے ، اور شارح نے بھی اسی کی تصریح کی ہے ، اور کافی میں اسے مکروہ کہا ، اور حق بھی یہی ہے یعنی مکروہ تحریمی ہے کیونکہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام کابلاترك

اس پرمواظبت فرماناوجوب کی دلیل ہے لہٰذا اس کاخلاف کرنا مکروہ  تحریمی ہوا پس اس پرحرام کااطلاق مجازًا ہے۔ (ت)
بحرالرائق میں ہے :

محرم وھوقیام الامام وسط الصف فیکرہ کالعراۃ کذا فی الھدایۃ ھویدل علی انھا کراھۃ تحریم لان التقدم واجب علی الامام للمواظبۃ من النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وترك الواجب موجب الکراھۃ التحریم المقتضیۃ للاثم[5] ۔

امام کاوسط صف میں قیام حرام ہے۔ ایسا عمل ننگوں کی طرح مکروہ ہوگا ، ہدایہ میں اسی طرح ہے ، یہ اس پردال ہے کہ یہ عمل مکروہ تحریمی ہے کہ امام کامقدم ہونا واجب ہے کیونکہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام کایہ دائمی عمل ہے اور ترك واجب اس کراہت تحریمی کاموجب ہے جوگناہ کی مقتضی ہے۔ (ت)

۷دررالحکام علامہ مولٰی خسرو میں ہے : محظور قیام الامام وسط الصف[6]  ھ ملخصا (امام کا صف میں کھڑاہونا ممنوع ہے۔ ت)۸ذخیرۃ العقبٰی میں ہے : اماکراھتھا فلعدم خلوھا عن المحرم[7] (اس کی کراہت کی وجہ یہ ہے کہ یہ حرمت سے خالی نہیں ۔ ت)مجمع ۹ الانہر میں ہے : قیام الامام وسط الصف مکروہ کراھۃ تحریم[8]ھ ملخصا(امام کاوسط صف میں کھڑا ہونا مکروہ تحریمی ہے ۱ھ تلخیصًا۔ ت) مستخلص۱۰ میں ہے : محرم وھووقوف الامام وسط الصف[9] (امام کاوسط صف میں کھڑا ہونا حرام ہے۔ ت) فتح المعین۱۱ علامہ سیدابی السعود ازہری میں زیرقول شارح والاثنان خلفہ وان کثرالقوم کرہ قیام الامام وسطھم (اور دوامام کے پیچھے کھڑے ہوں ، اگرلوگ دو سے زیادہ ہوں توامام کا ان کے درمیان کھڑاہونا مکروہ ہے۔ ت) ای تحریما لترك الواجب [10](یعنی مکروہ تحریمی ہے کیونکہ ترك واجب لازم آرہا ہے ۔ ت) ۱۲ردالمحتار میں ہے : تقدیم الامام امام الصف واجب[11] (امام کاصف کے آگے کھڑاہونا واجب ہے۔ ت) باایں ہمہ اگردلیل درکار ہوتو فتح القدیر وبحرالرائق کاارشاد پیش نظر کہ حضور پرنورسیدالمرسلین  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   نے ہمیشہ ہمیشہ صف پرتقدم فرمایا اور ایسی مداومت کہ کبھی ترك نہ فرمائیں دلیل وجوب ہے

 



[1]   فتح القدیر باب الامامۃ  مطبوعہ مکتبہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۱۲

[2]   ردالمحتار شروع الکتاب مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۲

[3]   الہدایۃ باب الامامۃ مطبوعہ المکتبۃ العربیہ کراچی ۱ / ۱۰۳

[4]   فتح القدیر باب الامامۃ$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن