دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

لوگ جلدجمع ہوجاتے تو حضوراقدس   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  جلد نماز پڑھ لیتے اور لوگ دیر میں آتے تو تاخیر فرماتے۔ واﷲ تعالٰی اعلم

(۸) جائز کیا بلکہ مناسب ہے وا ﷲ تعالٰی اعلم

(۹) تعیین وقت جماعت ہی کے لئے کی جاتی ہے ، لوگ جب وقت معین پرآجائیں توامام کو بلاضرورت زیادہ دیرلگانے کی اجازت نہیں کہ وجہ ثقل وباعث نفرت جماعت ہوگا۔ واﷲ تعالٰی اعلم

(۱۰) جب وقت معین ہوچکا تو اس کے بعد دیر کرکے امام کانمازپڑھانا اس کاحکم ابھی سوال سابق میں گزرا اور اس سے پہلے جلدی کرکے پڑھ لینا باعث تفریق جماعت ہوگا اور وہ بلاضرورت جائزنہیں واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۱۱) پیشتر کی استدعا فضول ہے ، یہ استدعا کریں کہ وقت معین پرتشریف لایاکیجئے واﷲ تعالٰی اعلم
(
۱۲) اگرپیشتر آنے سے انکار ہے توبیجا نہیں ، امام انتظار کے لئے نہیں بنایاگیا واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۹۲۳ : ازچاند پارہ ڈاك خانہ شہرت گنج ضلع بستی مسؤلہ محمدیار علی نائب مدرس ٹریننگ اسکول     ۱۸ / ذی الحجہ ۱۳۳۹ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اگرامام کو مقتدی کی صف کے آگے کھڑاہونے کی جگہ نہیں ہے تو امام صف مقتدی میں کس صورت سے کھڑا ہو ، آیا امام مقتدی سے کچھ امتیاز کے واسطے آگے کھڑا ہو یامقتدی امام کی دونوں جانب یعنی دہنی بائیں امام کے پیر کے برابرکھڑے ہوں ؟ بینواتوجروا

الجواب : جب صرف ایك مقتدی ہو تو سنت یہی ہے کہ وہ امام کے برابر دا ہنی طرف کھڑا ہو مگر اس کا لحاظ فرض ہے کہ قیام ، قعود ، رکوع ، سجود کسی حالت میں اس کے پاؤں کاگِٹّا امام کے گِٹّے سے آگے نہ بڑھے۔ اسی احتیاط کے لئے امام محمد   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  یہ فرماتے ہیں کہ یہ اپنا پنجہ امام کی ایڑی کے برابررکھے ، اور اگردومقتدی ہوں تواگرچہ سنت یہی ہے کہ پیچھے کھڑے ہوں ، پھر بھی اگرامام کے دہنے بائیں برابر کھڑے ہوجائیں گے حرج نہیں مگردو سے زیادہ مقتدیوں کاامام کے برابرکھڑا ہونا یاامام کاصف سے کچھ آگے بڑھا ہونا کہ صف کی قدر جگہ نہ چھوٹے یہ ناجائز وگناہ ہے نماز مکروہ تحریمی واجب الاعادہ ہوگی ، اگرمقتدیوں کی کثرت اور جگہ کی قلت ہے باہم صفوں میں فاصلہ کم چھوڑیں پچھلی صف اگلی صف کی پشت پرسجدہ کرے اور امام کے لئے جگہ بقدرضرورت پوری چھوڑیں اور اگر اب بھی امام کو جگہ ملنا ممکن نہ ہو نہ ان میں کچھ لوگ دوسری جگہ نماز کوجاسکیں مثلًا معاذاﷲ کسی ایسی کوٹھڑی میں محبوس ہیں جس کاعرض جانب قبلہ گزسواگز ہے تویہ صورت مجبوری محض ہے اس میں قواعد شرع سے ظاہر یہ ہے کہ جماعت کریں امام بیچ میں کھڑا ہو پھر تنہاتنہا اس کااعادہ کریں جماعت اقامت اشعار کے لئے او ر اعادہ رفع خلل کے واسطے۔ درمختار میں ہے :

کل صلاۃ ادیت مع کراھۃ التحریم تجب اعادتھ [1]۔

جونماز کراہت تحریمی کے ساتھ اداکی گئی ہو اس کا اعادہ واجب ہے۔ (ت)

اسی میں ہے :

لوتوسط اثنین کرہ تنزیھا وتحریما لواکثر[2]١ھ

ولایقال الجماعۃ واجبۃ بل قیل سنۃ موکدۃ وکراھۃ التحریم فی جانب النھی کالوجوب فی جانب الامر ،  والاجتناب عن المناھی اھم من ایتان الاوامر ،  فی الحدیث لترك ذرۃ مما نھی اﷲ خیرمن عبادۃ الثقلین ،  لانانقول اقامۃ الشعار اھم من کل شیئ حتی اباحوا للختان ولیس الاسنۃ صریح المحرمات من النظر والمس قیل فی الھندیۃ عن العتابیۃ فی ختان الکبیر اذا امکن ان یختن نفسہ فعل والالم یفعل الا ان یمکنہ ان یتزوج اویشتری ختانۃ فتختنہ وذکر الکرخی فی الجامع الصغیر ویختنہ

$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن