30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(۱) اس صورت میں اس کو جماعت سے علیحدہ کرناجائز نہیں اور یہ کہنا محض باطل ہے کہ جس جماعت میں دوشخص آپس میں رنج رکھتے ہوں نماز نہیں ہوگی اور یہ بھی غلط محض ہے کہ وہاں دعاقبول نہیں ہوگی ، ہاں باہم اہلسنت کے اتفاق رکھنے کاحکم ہے اور دوبھائیوں میں کسی دنیوی وجہ سے قطع مراسم تین دن سے زیادہ حرام ہے اور جوباہم موافقت کی طرف سبقت کرے گا وہ جنت کی طرف سبقت کرے گا اور جس سے اس کابھائی معافی چاہے گا اور وہ بلاعذر شرعی معاف نہ کرے گا توحدیث میں فرمایا کہ اسے روز قیامت حوض کوثر پر میرے پاس حاضر ہونا نصیب نہ ہوگا۔ واﷲ تعالٰی اعلم
(۲) بلاوجہ شرعی کسی مسلمان کو جماعت سے علیحدہ کرنا ظلم شدید ہے اس میں حق اﷲ کابھی مواخذہ ہے اور حق العبد کی بھی گرفتاری ، توبہ بھی کریں اور ان لوگوں سے معافی بھی چاہیں ۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۹۰۲ : ازشہر تکیہ سفر علی شاہ مسؤلہ مولوی احمدبخش صاحب ۳ / صفر۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ نماز عشاکے واسطے (۰۸) بجے وقت مقرر کرلیاگیا کہ بلاانتظار کئے دوسرے کے اس وقت جماعت کھڑی ہوجائے گی کل شب میں ۱۴آدمی دروازے پرمسجد کے کھڑ ے تھے پانچ سات کووضوکرناتھا دوتین کرچکے تھے<
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع