دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

(۳) اگرہجڑا یاعورت یانابالغ یاشیعہ جن کی امامت بالاتفاق ناجائز ہے نمازفرض پڑھ رہاہے مسجد میں یاباہر ، اور زید بھی نماز فرض پڑھناچاہتاہے ، آیا اس مصلے پرنماز پڑھ سکتاہے یانہ ، کیا اس شخص کے نماز ختم ہونے تك زید کو انتظار لازم ہے؟ بینواتوجروا

الجواب :

(۱) فصل بقدر کفایت وحاجت ہو جس میں مقتدی بخوبی سجدہ کرلیں اور اس سے زائد فصل کثیر مکروہ وخلاف سنت ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۲) اگرزید قابل امامت تھا اور انہیں معلوم تھا کہ یہ فرض پڑھ رہاہے اور انہوں نے اقتدانہ کی بلکہ جدا جدا فرض پڑھے تواگرجماعت اولٰی ہوچکی ہے جب توفضل سے محروم رہے اور اگریہی جماعت اولٰی ہوئی توگنہگار ہوئے ، اور اگرزید قابل امامت نہیں اور ان دونوں میں کوئی قابل امامت تھا تواب بھی وہی احکام ہیں ، اور اگران میں بھی کوئی قابل امامت نہیں تو اصلًا حرج نہ ہوااور نماز تینوں صورتوں میں مطلقًا ہوجائے گی اور اورنیت توڑدینا صرف جماعت قائمہ کی تحصیل کے لئے ہے مثلًا ایك شخص نے ظہر کے فرض شروع کئے ایك رکعت یا اس سے کم پڑھنے پایاتھا کہ جماعت قائم ہوئی تونیت توڑدے باقی جماعت معدومہ کی تحصیل کے لئے نیت توڑنے کی کہیں اجازت نہیں واﷲ تعالٰی اعلم۔

(۳) پڑھ سکتاہے اور ختم نماز تك انتظار کرنا کچھ ضرور نہیں ۔ واﷲ تعالٰی اعلم

مسئلہ ۸۷۶ :                           از شہرفیروزپور محلہ پیراں والا  مرسلہ منشی عنایت اﷲ شاکی قادری

چہ می فرمایند علمائے دین اس مسئلہ میں کہ اکثردیکھاجاتاہے کہ بعض لوگ مسجد میں آتے ہیں اور جماعت اولیہ پڑھی نہیں گئی اورامام کے حاضرہونے میں ابھی کچھ وقفہ ہے وہ اپنے کام کے واسطے امام معین کاانتظارنہیں کرتے ، حاضرین میں سے کسی کو بغیر اجازت امام کے امام بنادیتے ہیں اور نماز بجماعت اداکرلیتے ہیں یا اگرجماعت ہوچکی ہے اور آنے والا شامل جماعت نہیں ہواتوپھردیکھاکہ ایك دو اور آدمی موجود ہیں جو شامل جماعت نہیں ہوئے ان کو ہمراہ لے کر جماعت پڑھائی یا ان میں سے کسی اور کو امام بنادیا اور امام سے نہیں پوچھابعض کی یہ عادت ہے کہ مسجد میں آئے اور امام کا مصلّٰی لیااور بچھایا اور اس پرنماز پـڑھی یا یونہی بیٹھ گئے ، کیا ان کاایساکرنااور بغیر امام کے نماز پڑھنادرست ہے یانہیں ، جواب بحوالہ کتب معتبرہ تحریر فرمائیں بینوابالدلیل وتوجروابالاجرالجزیل(دلیل کے ساتھ بیان کرواﷲ تعالٰی آپ کو اجرجزیل عطافرمائے گا۔ ت)

الجواب :

جو لوگ جماعت معینہ سے پہلے جماعت کرکے چلے جائیں اس میں چند صورتیں ہیں اگرامام معین محلہ میں واقعی کوئی معذور شرعی ہے مثلًا وضو طہارت کاٹھیك نہ ہونا یاتجوید وقرأت میں ایسی غلطی کہ مورث فساد نماز ہو یامعاذاﷲ بدمذہبی مثل وہابیت وغیرمقلدی وغیرہما یافسق بالاعلان مثلًا داڑھی حد شرع سے کم رکھنا تو ان تین صورتوں میں ان لوگوں پرکوئی الزام نہیں بلکہ اسی جماعت محلہ پرالزام ہوگاجوایسے امام ناقابل امامت یاممنوع التقدیم کے پیچھے نماز پڑھتے ہیں یونہی اگر وہ مسجد کسی خاص جماعت کی مسجد نہ ہو جیسے مسجد شارع وسرا واسٹیشن ، جب بھی کوئی الزام نہیں کہ وہاں امام معین ہوناکوئی معنی نہیں رکھتاجوجماعت آئے جدا اذان کہے اور جدااقامت کرے اور اپنے سے ایك شخص صالح امامت کو امام بناکر جماعت پڑھے یہ سب جماعتیں جماعت اولٰی ہوں گی ان میں سے کسی دوسرے پرترجیح نہیں اور اگرمسجد محلہ ہے جس کے لئے امام وجماعت معین ہے اورامام میں کوئی معذور شرعی نہیں اور چندلوگ اپنی کسی ضرورت خاصہ شرعیہ سے پیش ازجماعت نماز پڑھ کر جاناچاہتے ہیں مثلًا کہیں انہیں جانے کی ضرورت جائزہ ہے اور جماعت کاانتظار کریں توریل کاوقت جاتارہے گا ایسی صورت میں بھی ان کواجازت ہوگی کہ باہم جماعت کرکے چلے جائیں کہ شرع نہ ان کویہ حکم دے گی کہ جماعت کا انتظار کرو اور ریل نکل جانے دونہ یہ حکم دے گی کہ جبکہ تم جماعت کاانتظار نہیں کرسکتے الگ الگ پڑھو اورجماعت نہ کرو نہ اس جماعت میں منصب امام معین سے کوئی منازعت ہوگی کہ وہ محلہ کی جماعت اولٰی کاامام معین ہے ، اہل محلہ کے لئے جماعت اولٰی وہی ہوگی جووہ اپنے امام کے ساتھ اپنے وقت معین پرپڑھیں گے ، ان چندآدمیوں کابضرورت پہلے جماعت کرجاناان کے ثواب جماعت میں کچھ کمی نہ کرے گااور جب منازعت نہیں تو استیذان امام کی بھی حاجت نہیں ، پھر بھی احسن یہ ہے کہ محراب سے ہٹ کرجماعت کریں تاکہ صورت معارضہ سے بچیں اور باعث تنفیر ووحشت امام معین نہ ہواوراگران کی کوئی ضرورت شرعیہ نہیں توضرور موردالزام شرعی ہیں کہ مرتکب تفریق جماعت ہوئے پھرنیت کے اختلاف سے حکم اشدہوتاجائے گامثلًا اپنے کسی لہوولعب مباح کی جلدی کے باعث جماعت کرگئے توصرف تفریق جماعت کاالزام ہے اور اگرکسی لہوولعب ناجائز کی جلدی تھی یا کسی ناجائز جگہ جانے والے تھے اور وقت ریل کے سبب جلدی کی توالزام دوچند ہے اور اگراپنی بدمذہبی کے باعث امام سنی صحیح العقیدہ صالح امامت کے پیچھے نماز نہ پڑھنی چاہی توالزام سب میں سخت ترہے والکل ظاھر عند من لہ ادنی مسکۃ فی العلم (یہ تمام اس شخص پرظاہر ہے جسے اس علم سے ادنٰی تمسك ہے۔ ت)یہ صورت تقدیم کاجواب ہوا ، رہی صورت تاخیر اس میں بھی اگروہ مسجد مسجد محلہ نہیں تو ہم اوپرکہہ چکے کہ یہاں نہ تقدیم ہے نہ تاخیرہے نہ معین امام کے کوئی معنی ، سب جماعت اولٰی ہیں اور سب یکساں ، اور اگر مسجد مسجد محلہ ہے اور امام معین میں کوئی عذر شرعی تھاجس کے سبب انہوں نے قصدًا تاخیر کی جب بھی ان پرکچھ الزام نہیں کہ مقصود اصلاح جماعت سے اثارت فتنہ ہے اور اس میں تقدیم وتاخیر یکساں ، اور اگرامام میں کوئی عذر شرعی بھی نہیں مگرجماعت اولٰی بے اذان یااذان خفی ناکافی اعلان کے ساتھ کی گئی جب بھی ان کوباعلان اذان اعادہ جماعت کی اجازت بلکہ حکم ہے کہ پہلی جماعت جماعت مسنونہ نہ ہوئی جماعت مکروہہ ہوئی اوراگر یہ بھی نہیں مگرامام معین مذہب فقہی میں اس جماعت باقیہ کامخالف ہے مثلًا وہ شافعی المذہب ہے یہ حنفیہ ہیں اپنی جماعت جدا کرناچاہتے ہیں توکوئی بھی الزام نہیں کہ افضل یہی ہے کہ امام موافق المذہب کے پیچھے نماز پڑھی جائے ، اگرمخالف المذہب حتی الامکان مراعات مذاہب اربع رکھتاہو ، ان سب صورتوں میں اس جماعت ثانیہ کو نہ اذن امام اول کی حاجت نہ تبدیل محراب ومصلی کی ضرورت ، اگر ان سب وجوہ سے جداہو توپھرتاخیر میں بنظرباعث وہی شقوق عود کریں گے جوتقدم میں تھیں ، اگرباعث تاخیر کوئی ضرورت شرعیہ تھی مثلًا بھوکا ہونا یا استنجے کی ضرورت ہونا وغیر ذلك جواعذار فقہا نے تحریر فرمائے ہیں تو ان پرکوئی الزام نہیں مگراعادہ اذان کی اجازت نہ ہوگی اور محراب نہ بدلنا مکروہ ، اور بعد تبدیل محراب شرعی اجازت ہے اذن امام کی حاجت نہیں ، نہ اس کے منصب میں منازعت نہ اس میں اس کے لئے تنفیر ووحشت ، اور اگرہوبھی اور وہ کہے کہ اگرچہ جماعت اولٰی میں نے ہی کی اور میرے حق میں کوئی دست اندازی نہ ہوئی پھر بھی تم نے میری مسجد میں بے میرے اذن کے کیسے جماعت ثانیہ کرلی تو اس وحشیانہ وحشت کاالزام خود اس پر ہے نہ ان پر۔ اور اگر بے ضرورت شرعیہ کسی امر مباح کے سبب تاخیر کی تو تفریق جماعت وترك جماعت اولٰی کا ان پروبال ہے اور اگرکسی امرناجائز کے سبب تووبال دوچنداور اپنی بدمذہبی کے باعث امام سنی صالح الامامت کے پیچھے نماز نہ پڑھنا چاہی تو وبال سب میں سخت ترہے کما تقدم (جیسا کہ پہلے گزرا۔ ت) اور مصلائے امام کی دوصورتیں ہیں ایك یہ کہ وہ خاص اس کی ملك ہو کہ اس نے اپنے لئے مسجد میں بچھارکھاہے یہ توظاہر ہے کہ بے اس کے اذن کے کسی کام میں استعمال نہیں ہوسکتا جو استعمال کرے گا گنہگار ہوگا۔ دوسرے یہ کہ مصلّٰی وقف ہو ، اس میں پھر تین صورتین ہیں ، ایك یہ کہ واقف نے صرف امام کے لئے وقف کیا تو اسے کوئی نمازی منفرد یامقتدی بھی نہیں لے سکتا چہ جائیکہ غیر۔ بلکہ اگرخاص امام جماعت اولٰی کے لئے وقف کیاہو توامام جماعت ثانیہ بھی نہ لے سکے گا جبکہ واقف نے اسے جائز نہ رکھاہو۔ تیسرے یہ کہ مسجد کے لئے وقف کیا اور صراحۃ یادلالۃ حاضران مسجد کے لئے اس کاستعمال مطلق ہے جس طرح چٹائیوں میں معروف ہے تو اسے نماز کے لئے بھی لے سکتے ہیں اور غیروقت نماز میں کسی ایسے جلوس کے لئے بھی کہ شرعًا مسجد میں جائز ہو ، پھراتنا لحاظ رہے کہ بحال اطلاق بھی جس طرح صفیں جماعت کے لئے ہوتی ہیں مصلّے میں حق امام زیادہ ملحوظ ہوتاہے توعین وقت امامت امام کو اس سے محروم نہیں کیاجاسکتا ، ہاں خالی وقت میں لے لینا اور وقت امامت کے لئے مقام امام پرپھر بچھادینا بھی کوئی حرج نہیں رکھتا ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۸۷۷$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن