دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

گرامام میں کوئی ایسا نقص ہو جس کے سبب اس کے پیچھے نمازفاسد یامکروہ تحریمی ہو مثلًا قرآن عظیم غلط پڑھنا جس سے نماز میں فسادآئے یاوہابی رافضی یاغیرمقلد ہو یاکم ازکم تفضیلیہ یافاسق ہونا ، تو زید پرالزام نہیں ، اور اگربلاوجہ شرعی جماعت ترك کرتا ہے توسخت گنہگار فاسق ہے ، اس پر توبہ واجب ہے۔

قال اﷲ تعالٰی وَ مَنْ یُّشَاقِقِ الرَّسُوْلَ مِنْۢ بَعْدِ مَا تَبَیَّنَ لَهُ الْهُدٰى وَ یَتَّبِـعْ غَیْرَ سَبِیْلِ الْمُؤْمِنِیْنَ نُوَلِّهٖ مَا تَوَلّٰى وَ نُصْلِهٖ جَهَنَّمَؕ-وَ سَآءَتْ مَصِیْرًا۠(۱۱۵)[1]۔

اﷲ تعالٰی نے فرمایا جو شخص ہدایت کے واضح ہو نے کے بعد رسول کی مخالفت کرے اور مومنین کے راستہ کے علاوہ کوئی دوسری راہ چلے ، اسے ہم اسی طرف پھیردیتے ہیں جونہایت براٹھکانہ ہے(ت)

بحکم قرآن ایسا معلن شخص کہ بلاعذر شرعی جماعت ترك کرے مستحق جہنم ہے خصوصًا ترك بھی ایسا کہ جماعت ہوتی رہے اور یہ بیٹھارہے۔

مسئلہ ۸۷۲ :           ازبنگالہ ضلع ڈھاکہ موضع چیتارچر مرسلہ نواب عبدالواحدصاحب    ۱۰جمادی الاخری۱۳۲۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ امام نے مع ایك مقتدی کے نماز شروع کی ، بعد ایک رکعت کے دوسرااور ایك شخص آیاتواس صورت میں امام سامنے بڑھے گایاوہ شخص مقتدی کو پیچھے کی طرف کھینچے گا ، اگرامام سامنے بڑھے توقبل اشارہ کے یابعد اشارہ کے ، اگربعد اشارہ کے توقبل تکبیر تحریمہ کے اشارہ کرے گا یابعد ، اگرقبل تکبیر تحریمہ کے اشارہ سے امام بڑھے گا یا مقتدی کو قبل تحریمہ کے وہ شخص اپنی جانب کھینچے گا تو اس صورت میں نماز فاسد ہوگی یانہیں ؟

الجواب :

جب امام کے ساتھ ایك مقتدی ہو اور دوسرا آئے توافضل یہ ہے کہ مقتدی پیچھے ہٹے ، ہاں اگرمقتدی مسئلہ نہ جانتاہویاپیچھے ہٹنے کو جگہ نہیں تو ایسی صورت میں امام کوبڑھنا چاہئے کہ ایك کابڑھنادوکے ہٹنے سے آسان ہے پھر اگر(مقتدی) مسئلہ جانتاہو توجب کوئی دوسرا ملاچاہتاہے توخودہی پیچھے ہٹنا چاہئے خواہ امام خود ہی آگے بڑھ جائے ورنہ اس آنے والے شخص کو چاہئے کہ مقتدی کو اور وہ مسئلہ نہ جانتاہو تو امام کواشارہ کرے ، انہیں مناسب ہے کہ معًا اشارہ کے ساتھ ہی حرکت نہ کریں کہ امتثال امرغیر کا شبہہ نہ ہو بلکہ ایك تامل خفیف کے بعد اپنی رائے سے اتباع حکم شرع وادائے سنت کے لئے ، نہ اس کااشارہ ماننے کی نیت سے حرکت کریں ، اس صورت میں برابر ہے کہ یہ آنے والا مقتدی نیت باندھ کر اشارہ کرے خواہ بلانیت کے بہرحال وہ اطاعت حکم شرع کریں گے ، نہ اس کے حکم کی اطاعت اور جو جاہل اس کا حکم ماننے کی نیت کرے گا تو اس کاتکبیر تحریمہ کے بعداشارہ کرنا کیا نفع دے گا کہ امام یامقتدی کودوسرے مقتدی کاحکم ماننا کب جائز ہے ، لقمہ قرأت میں یا افعال میں لینا کہ امام کو جائز ہے وہ بھی بحکم شرع ہے نہ کہ اطاعت حکم مقتدی جو اس کی نیت کرے گا اس کی نماز خود ہی فاسد ہوجائے گی اور جب وہ امام ہے تواس کے ساتھ سب کی جائے گی۔

فی الدر المختار لوامتثل امرغیرہ فقیل لہ تقدم فتقدم اودخل فرجۃ الصف احد فوسع لہ فسدت بل یمکث ساعۃ ثم یتقدم برأیہ قہستانی معزیاللزاھدی[2] وفی ردالمحتار عن المنح لوجذبہ اٰخر فتاخرالاصح لاتفسد صلاتہ١ھ۔                              

درمختار میں ہے اگرنمازی نے کسی غیرنمازی کاحکم مان لیا مثلًا کہاگیا آگے ہو ، وہ آگے ہوگیا یاکوئی صف کے اندرداخل ہوا اور نمازی نے اس کے لئے جگہ کشادہ کی تو نماز فاسد ہوجائے گی ، بلکہ وہ ایك ساعۃ ٹھہرارہے پھراپنی رائے سے آگے ہوجائے ، قہستانی نے زاہدی کے حوالے سے یہی بیان کیاہے ، ردالمحتار میں منح کے حوالے سے ہے اگرنمازی کو دوسرے نے

وعن الشرنبلالی فی تیسرالمقاصد ان امتثالہ انماھولامررسول اﷲ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فلایضر١ھ وعن الطحطاوی لوقیل بالتفصیل بین کونہ امتثل امرالشارع فلاتفسدوبین کونہ امتثل امرالداخل مراعاۃ لخاطرہ من غیرنظر لامرالشارع فتفسد لکان حسنا[3]١ھ۔  رأیتنی کتبت علیہ مانصہ اقول :  وھو من الحسن بمکان بل ھوالمحمل لکلمات العلماء و بہ یحصل التوفیق وباﷲ التوفیق[4] وفی الھندیۃ رجلان صلیا فی الصحراء وائتم احدھمابالاخروقام عن یمین الامام فجاء ثالث وجذب المؤتم الی نفسہ قبل ان یکبر للأفتتاح حکی عن الشیخ الامام ابی بکر طرخان انہ لاتفسدصلاۃ المؤتم جذبہ الثالث الی نفسہ قبل الکتبیر اوبعدہ کذا فی المحیط وفی الفتاوی العتابیۃ ھو الصحیح کذا فی التاتارخانیۃ[5]۔  واﷲ تعالٰی اعلم۔            

کھینچا اور وہ پیچھے ہوگیا تواصح مذہب پر اس کی نماز فاسد نہ ہوگی ۱ھ شرنبلالی سے ہے تیسرالمقاصد کے حوالہ سے ہے کہ اس کا امتثال (حکم بجالانا) حضور   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے حکم کی بناپر ہے لہٰذا فساد کا سبب نہیں اہ۔ اور طحطاوی سے ہے کہ اگرتفصیل کرتے ہوئے کہا جائے کہ شارع کے حکم پرعمل کرتے ہوئے کسی کا حکم بجالایا تونماز فاسد نہ ہوگی اور اگروہ بغیر رعایت امرشارع کے فقط آنے والے نمازی کوخوش کرنے کے لئے کرتاہے تو نماز فاسد ہوجائے گی تویہ تفصیل کرنانہایت ہی اچھا تھا۱ھ مجھے یاد آرہا ہے کہ میں نے یہاں یہ لکھا ہے اقول : (میں کہتاہوں ) یہ صرف حسن ہی نہیں بلکہ کلمات علماء کامحمل بھی ہے اور اسی کے ساتھ ان میں موافقت بھی پیداہوجائے گی اور اﷲ ہی اس کی توفیق دینے والا ہے۔

فتاوٰی ہندیہ میں ہے دوآدمیوں نے صحرا میں نماز ادا کی ایك نے دوسرے کی اقتدا کی اور امام کے دائیں طرف کھڑا ہوگیا اب تیسراآیا تو اس نے مقتدی کو تکبیر افتتاح سے پہلے اپنی طرف کھینچ لیا ، تو امام ابوبکر طرخان سے منقول ہے کہ اس صورت میں مقتدی کی نماز فاسد نہ ہوگی خواہ اسے تیسرا شخص تکبیر سے پہلے کھینچے یابعد میں ، اسی طرح محیط میں ہے۔ فتاوٰی عتابیہ میں ہے کہ یہی صحیح ہے اور تاتارخانیہ میں بھی اسی طرح ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

مسئلہ ۸۷۳ تا ۸۷۵ : ازفیض آباد  مرسلہ احمدحسین صاحب خرسند نقشہ نویس اسسٹنٹ انجینئر ریلوے ۲جمادی الآخری ۱۳۲۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ان مسائل میں کہ :

(۱) مسجد یاخلاف مسجد امام کا مصلی مقتدیوں کی صف سے ملارہے یاعلیحدہ ، اگرعلیحدہ ہو تو کس قدر فاصلہ پر ، امام مصلّے کے کنارے پرکھڑاہو یاکچھ آگے بڑھ کر تاکہ مقتدیوں کوکافی جگہ ملے ، فرمائیے ، اﷲ آپ کو اجرعظیم عطافرمائے۔

(۲) زید مسجد یاخلاف آں نماز فرض پڑھ رہاہے اور اس کی پہلی رکعت ہے یاکوئی اور رکعت ، اور بکرتنہا یادوشخص داخل ہوئے باوجود اطلاع ہوجانے کے تنہابکر یادونوں شخصوں نے اسی مقام پر اور اسی صف پر علیحدہ فرض پڑھے اور زید کے مقتدی نہ بنے ، کیاحکم ہے ان کی نماز کا ، یاپہلے ان کو اطلاع نہ تھی نیت باندھنے کے بعد رابع نے بآوازببلند کہہ دیا ، اب کیاحکم ہے بکر کی نماز کا؟ آیا وہ درست ہوئی ، اگرنہیں تو اطلاع پانے تك جس قدر ہوچکی ہے وہیں سے ترك کردے یا پوری کرکے وہ نماز اعادہ کرے؟ مفصل فرمائیے۔ بینواتوجروا

 



[1]   القرآن$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن