30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اے لوگو! بیشك تم سب کا رب ایك اور بیشك تم سب کا باپ ایک ، سن لو کچھ بزرگی نہیں عربی کو عجمی پر ، نہ عجمی کو عربی پر ، نہ گورے کو کالے پر ، نہ کالے کو گورے پر مگر پرہیزگاری سے ، بیشك تم میں بڑے رتبے والا وہ ہے جو تم میں زیادہ پرہیزگار ہے اسے بیہقی نے حضرت جابربن عبداﷲ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ا سے روایت کیاہے۔
ہاں اس میں شك نہیں کہ زبّالی شرعًا مکروہ پیشہ ہے ، جبکہ ضرورت اس پرباعث نہ ہو مثلًا جہاں نہ کافر بھنگی پائے جاتے ہوں جو اس پیشہ کے واقعی قابل ہیں نہ وہاں زمین مثل زمین عرب ہو کہ رطوبت جذب کرلے ایسی جگہ اگربعض مسلمین مسلمانوں پرسے دفع اذیت وتنظیف بیوت وحفظ صحت کی نیت سے اسے اختیار کریں تو مجبوری ہے اور جہاں ایسا نہ ہو تو بیشك کراہت ہے لتعاطی النجاسات من دون ضرورۃ (کیونکہ یوں بغیر ضرورت کے نجاسات کولینا لازم آتاہے۔ ت) وہ بھی ہرگز حد فسق تك منتہی نہیں ، فتح القدیر و فتاوٰی عالمگیری میں ہے؛
اماشہادۃ اھل الصناعات الدنیۃ کالکساح والزبال والحائك والحجام فالاصح انھا تقبل لانھا قدتولاھا قوم صالحون فمالم یعلم القادح لایبنی علی ظاھر الصناعۃ [1]۔
رہامعاملہ دنیوی پیشہ والوں کی شہادت کا ، جن کو معاشرہ ہیچ تصورکرتاہے مثلًا کوڑا کرکٹ اٹھانے والا ، ٹٹی اٹھانے والا ، جولاہا ، حجام ، تو اصح یہ ہے کہ ان کی شہادت قبول ہوگی کیونکہ متعدد صالح لوگوں نے انہیں اپنایاہے ، جب تك واضح قباحت معلوم نہ ہو تو بظاہرکسی پیشہ کی وجہ سے ایسانہیں کیاجاسکتا (ت)
مگران قوم دارحضرات کا اس سے تنفر ہرگزاس بناپر نہیں کہ یہ ایك امرمکروہ کامرتکب ہے وہ تنفرکرنے والے حضرات خود صدہا امورمحرمات وگناہ کبیرہ کے مرتکب ہوتے ہیں تو اگر اس وجہ سے نفرت ہو تو وہ زیادہ لائق تنفر ہیں ان صاحبوں کی صفوں میں کوئی نشہ باز یاقمار یاسودخوارشیخ صاحب تجار یارشوت ستاں مرزاصاحب عہدہ دار آکرکھڑے ہوں توہرگزنفرت نہ کریں گے اور اگرکوئی کپتان یاکلکٹر صاحب یاجنٹ مجسٹریٹ صاحب یا اسسٹنٹ کمشنرصاحب یاجج ماتحت صاحب آکر شامل ہوں تو ان کے برابرکھڑے ہونے کو تو فخرسمجھیں گے حالانکہ اﷲ ورسول کے نزدیك یہ افعال اور پیشے کسی فعل مکروہ سے بدرجہا بدترہیں
وَ اللّٰهُ یَقُوْلُ الْحَقَّ وَ هُوَ یَهْدِی السَّبِیْلَ(۴) [2]۔
(اور اﷲ تعالٰی حق فرماتاہے اور وہی سیدھی راہ کی ہدایت دینے والا ہے۔ ت)
درمختار وغیرہ میں ذلیل پیشہ کا ذکر کرکے فرمایا :
واما اتباع الظلمۃ فاخسّ من الکل[3]۔
ظالم حکام کے خدام توسب پیشہ وروں سے خسیس ترہیں ۔ (ت)
توثابت ہوا کہ ان کی نفرت خدا کے لئے نہیں بلکہ محض نفسانی آن بان اور رسمی تکبر کی شان ہے ، تکبرہرنجاست سے بدترنجاست ہے اور دل ہرعضو سے شریف ترعضو افسوس کہ ہمارے دل میں تو یہ نجاست بھری ہو اور ہم اس مسلمان سے نفرت کریں جو اس وقت پاك صاف بدن دھوئے پاك کپڑے پہنے ہے ، غرض جو حضرات اس بیہودہ وجہ کے باعث اس مسلمان کو مسجد سے روکیں گے وہ اس بلائے عظیم میں گرفتار ہوں گے جو آیت کریمہ میں گزری کہ اس سے زیادہ ظالم کون ہے ، اور جوحضرات خود اس وجہ سے مسجد وجماعت ترك کریں گے وہ ان سخت سخت ہولناك وعیدوں کے مستحق ہوں گے جو ان کے ترك پروارد ہیں ، یہاں تك رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا :
الجفاء کل الجفاء والکفر والنفاق من سمع منادی اﷲ ینادی ویدعوا الی الفلاح فلایجیبہ[4]۔ رواہ الامام احمد والطبرانی فی الکبیر عن معاذبن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔
ظلم پوراظلم اور کفر اور نفاق ہے کہ آدمی مؤذن کو سنے کہ نماز کے لئے بلاتاہے اور حاضر نہ ہو۔ اسے امام احمد اور طبرانی نے المعجم الکبیر میں حضرت معاذبن انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے سندحسن کے ساتھ روایت کیاہے۔
اور جو بندہ خدا اﷲ عزوجل کے احکام پرگردن رکھ کر اپنے نفس کو دبائے گا اور اس مزاحمت ونفرت سے بچے گا مجاہدہ نفس وتواضع کا اﷲ سے ثواب جلیل پائے گا بھلا فرض کیجئے کہ ان مساجد سے تو ان مسلمانوں کو روك دیا وہ مظلوم بیچارے گھروں پرپڑھ لیں گے ، سب میں افضل واعلٰی مسجد مسجدالحرام شریف سے انہیں کون روکے گا ، اس مسلمان پر اگر حج فرض ہو توکیا اسے حج سے روکیں گے اور خدا کے فرض سے باز رکھیں گے یا مسجد الحرام سے باہرکوئی نیاکعبہ اسے بنادیں گے کہ اس کا طواف کرے۔ اﷲ تعالٰی مسلمانوں کو ہدایت بخشے آمین۔ اس تقریر سے ثابت ہوگیا کہ مسجد کے لوٹے جوعام مسلمانوں پروقف ہیں ان سے وضو کو بھی اسے کوئی منع نہیں کرسکتا جبکہ اس کے ہاتھ پاك ہیں ۔ رہا مصافحہ خود ابتدا کرنے کا اختیار ہے کیجئے یا نہ کیجئے ، :
فان المصافحۃ بعد الصلوات علی الاصح من المباحات والمباح لایلام علی فعلہ ولاترکہ۔
اصح قول کے مطابق نمازوں کے بعد مصافحہ مباح ہے اور مباح کے کرنے یانہ کرنے پرملامت نہیں ہوتی۔ (ت)
مگرجب وہ مسلمان مصافحہ کے لئے ہاتھ بڑھائے اور آپ اپنے اس خیال بے معنی پرہاتھ کھینچ لیجئے تو بیشك بلاوجہ شرعی اس کی دل شکنی ، اور بیشك بلاوجہ شرعی مسلمان کی دل شکنی حرام قطعی۔ رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم فرماتے ہیں :
من اٰذی مسلما فقد اٰذانی
جس نے کسی مسلمان کو ایذادی اس نے بےشك مجھے
ومن اٰذانی فقد اٰذی اﷲ[5]۔ رواہ الطبرانی فی الاوسط عن انس رضی اﷲ تعالٰی عنہ بسند حسن۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
ایذادی اور جس نے مجھے ایذادی اس نے بیشك اﷲ عزوجل کو ایذادی۔ اسے طبرانی نے المعجم الاوسط میں حضرت انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے سندحسن کے ساتھ روایت کیاہے ، واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۸۷۱ : ازشہرکہنہ ۲۱ربیع الاول شریف ۱۳۲۰ہجری
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك مقام پرجماعت نماز کی ہوتی ہے اور زید بھی نماز پڑھتاہے اور جماعت کے وقت حاضربھی رہتاہے جماعت ترك کرکے اول جماعت سے یابعد جماعت کے نماز پڑھتاہے اس میں کیاحکم ہے؟
الجواب :
[1] فتاوٰی ہندیہ الفصل الثانی فیمن لاتقبل شہادتہ لفسقہ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۳ / ۴۶۹
[2] القرآن ۳۳ / ۴
[3] درمختار باب الکفاء ۃ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۱۹۵
[4] المعجم الکبیر مروی ازمعاذبن انس رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ حدیث ۳۹۴ مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۲۰ / ۱۸۳
[5] مجمع الزوائد بحوالہ طبرانی اوسط باب فیمن یتخطی رقاب الناس یوم الجمعۃ مطبوعہ دارالکتاب بیروت ۲ / ۱۷۹ ، الترغیب والترہیب الترہیب من تخطی الرقاب یوم الجمعہ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۵۰۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع