دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

وجیز کردری و غنیہ علامہ حلبی میں ہے :

لوکان لہ امام ومؤذن معلوم فیکرہ تکرار الجماعۃ فیہ باذان واقامۃ عندنا[1]۔

اگرمسجد کے لئے امام اور مؤذن مقرر ہو تو ایسی مسجد میں ہمارے نزدیك اذان واقامت کے ساتھ تکرارجماعت مکروہ ہوگا۔ (ت)

ذخیرۃ العقبٰی شرح صدرالشریعۃ العظمٰی میں ہے :

ان کان للمسجد امام معلوم وجماعۃ معلومۃ فصلوا فیہ بجماعۃ باذان واقامۃ لایباح تکرارھا بھما[2]۔

اگرمسجد کاامام اور جماعت معین ہے اور اس میں لوگوں نے اذان واقامت کے ساتھ نمازپڑھ لی تو اب اذان واقامت کے ساتھ تکرارجماعت مباح نہیں ۔ (ت)

جس کاحاصل عندالتحقیق کراہت اذان جدید کی طرف راجع نہ نفس جماعت کی طرف ولہٰذا اسی مذہب کو امام محقق محمد محمد محمد ابن امیرالحاج حلبی نے حلیہ میں اس عبارت سے ارشاد فرمایا :

المسجد اذاکان لہ اھل معلوم فصلوا فیہ اوبعضھم باذان واقامۃ کرہ لغیر اھلہ وللباقین من اھلہ اعادۃ الاذان والاقامۃ[3]۔

اگرمسجد کے لئے اہل معین ہوں اور اس میں وہ تمام یابعض اہل اذان واقامت کے ساتھ نمازاداکرلیں تو غیراہل محلہ اور باقی ماندہ اہل محلہ کے لئے اذان واقامت کااعادہ مکروہ۔ (ت)

اور اگربغیر اس کے تکرارجماعت کریں توقطعًا جائز وروا ہے اسی پرہمارے علماء کااجماع ہواہے ، خزائن میں ہے :

لوکرراھلہ بدونھما جازاجماعا[4]۔

اگراہل محلہ نے بغیر اذان واقامت کے تکرارجماعت کیاتو یہ بالاتفاق جائزہے۔ (ت)

درر میں ہے :

لوکان مسجد الطریق یباح تکرارھا بھما ولوکرراھلہ بدونھما جاز[5]۔

اگرراستہ کی مسجد ہو تواذان واقامت دونوں کے ساتھ تکرارجماعت مباح ہے اور اگراہل محلہ ان دونوں کے بغیر تکرارکریں توجماعت جائزہے(ت)

شرح المجمع للمصنف وعلمگیریہ میں ہے :

اما اذا صلوا بغیر اذان یباح اجماعا

اگربغیراذان کے پڑھی ہو تو بالاجماع مباح ہے اسی طرح

وکذا فی مسجد قارعۃ الطریق[6]۔

حکم ہے اگرمسجد راستہ پرواقع ہو۔ (ت)

ذخیرۃ العقبٰی و شرح المجمع للعلامہ میں ہے :

لوصلوا فیہ بلااذان یباح اتفاقا[7]۔

اگربغیراذان کے نماز پڑھی توبالاتفاق تکرارجماعت مباح ہے۔ (ت)

عباب و ملتقط و شرح دررالبحار و رسالہ علامہ   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  السندی تلمیذ المحقق ابن الہمام و حاشیۃ البحر للعلامہ خیرالدین الرملی استاذصاحب الدرالمختار میں ہے :

یجوز تکرارالجماعۃ بلااذان وبلااقامۃ ثانیۃ اتفاقا قال و فی بعضھا اجماعا[8]۔

تکرارجماعت اذان واقامت کے بغیر بالاتفاق جائز ہے کہا بعض کتب میں اجماع کالفظ مستعمل ہواہے۔ (ت)

پھر یہ جواز مطلقًا محض وخالص ہے یاکہیں کراہت سے بھی مجامع ، اس میں صحیح یہ ہے کہ اگرمحراب میں جماعت ثانیہ کریں تومکروہ ، اور محراب سے ہٹ کر تواصلًا کراہت نہیں ، خالص مباح وماذون فیہ ہے۔ بزازیہ و شرح منیہ و ردالمحتارمیں ہے :

عن ابی یوسف انہ اذلم تکن الجماعۃ علی الھیئۃ الاولٰی لاتکرہ والاتکرہ وھوالصحیح وبالعدول عن المحراب تختلف الھیأۃ[9]۔

امام ابویوسف سے مروی ہے جب جماعت پہلی ہیئت پرنہ ہو تومکروہ نہیں ورنہ مکروہ ہے یہی صحیح ہے ، اور محراب سے ہٹ کر اداکرنا ہیئت کی تبدیلی ہے۔ (ت)

ولوالجیہ و تاتارخانیہ و شامیہ میں ہے :

بہ نأخذ[10]

(اسی کو ہم لیتے ہیں ۔ ت)

 اُسی میں ہے :

 



[1]   غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی احکام المسجد ،  مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ،  ص۶۱۴

[2]   ذخیرۃ العقبٰی کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ منشی نولکشور کانپور انڈیا   ۱ / ۷۷

[3]   حلیۃ المحلی شرح منیۃ المصلی

[4]   ردالمحتار بحوالہ خزائن الاسرار باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۰۸

[5]   دررالحکام شرح غررالاحکام فصل فی الامامۃ مطبوعہ مطبعہ احمد کامل الکائنہ فی دارسعادت مصر ۱ / ۸۵

[6]   فتاوٰی ہندیہ الفصل الاول فی الجماعۃ مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۸۳

[7]   ذخیرۃ العقبٰی کتاب الصلوٰۃ مطبوعہ منشی نولکشور کانپورانڈیا ۱ / ۷۷

[8]   منحۃ الخالق علی البحرالرائق بحوالہ حاشیہ البحرللعلامہ خیرالدین الرملی باب الامامۃ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۳۴۶

[9]   ردالمحتار   باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۰۹

[10]   ردالمحتار  باب الامامۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۰۹

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن