30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اس کاقول “ جھارا “ یہ تمام قراء حضرات کاقول ہے ، یہ اس صورت میں ہے جب قاری استاذ کے سامنے یامجمع میں پڑھے ، لیکن اگر کوئی شخص خلوت میں یانمازمیں قراء ت کرے توپھراخفاء کرنااولٰی ہے(ت)
امام جلیل جلال سیوطی اتقان میں کتاب النشر امام القراء محمدمحمدمحمدابن الجزری سے ناقل :
المختار عند ائمۃ القراء ۃ الجھر بھا وقیل یسر مطلقا وقیل فیما عدا الفاتحۃ وقد اطلقوا اختیار الجھر وقیدہ ابوشامہ بقید لابد منہ وھو ان یکون بحضرۃ من یسمعہ لان الجھر بالتعوذ اظھار شعار القراء ۃ کالجھر بالتلبیۃ وتکبیرات العید ومن فوائدہ ان السامع ینصت للقراء ۃ من اولہا لایفوتہ منہا شیئ واذا اخفی التعوذ لم یعلم السامع بھا الابعد ان فاتہ من المقر وشیئ وھذا المعنی ھو الفارق بین القراء ۃ فی الصلٰوۃ وخارجھا [1]١ھ۔
قراء ت کے ائمہ کے ہاں اعوذباﷲ کاجہر ہے اور ایك قول میں یہ ہے کہ اس کومطلقًا آہستہ پڑھے ، اورایك قول میں ہے کہ سورہ فاتحہ کے علاوہ باقی قرآن میں آہستہ پڑھے جبکہ جہرکاعموم راجح ہے ، اور ابوشامہ نے اس جہر کو ایك ضروری قید سے مقیدکیا ہے کہ جب مجلس میں سننے والے ہوں تو جہرکرے کیونکہ اعوذباﷲ کاجہرقراء ۃ کاشعار ہے اور اس کاایك فائدہ یہ بھی ہے کہ جب قاری اعوذباﷲ کا جہرکرے گا توسامع ابتداء سے ہی خاموشی سے سنناشروع کرے گا اور اس کاسماع فوت نہ ہوگا ، اور جب اعوذباﷲ کو آہستہ پڑھے گا تو سامع کوتلاوت کے شروع ہونے کاعلم نہ ہونے کی وجہ سے کچھ سماع ابتداء فوت ہوجائے گا ، نمازاورخارج نمازاعوذباﷲ کے بارے میں یہی وجہ فرق ہے۔ (ت)
افادہ خامسہ عشر : قرآنیت بسم اﷲ ضرور حق ہے مگر وہ ہرگز من حیث الروایہ ثابت نہیں بلکہ کتابت مصاحف واجماع علی التجرید سے ، ولہذا جب امام ولی صالح قدس سرہ المجید نے قصیدہ میں فرمایا :
وبسمل بین السورتین بسنۃ
رجال نموھا دریۃ وتحملا
(دوسورتوں کے درمیان بسم اﷲ سنت صحابہ سے ثا بت ہے جس کوانہوں نے جاری رکھا ، عقل ونقل کے طورپر)
شارح علامہ نے صاف تصریح فرمادی کہ اراد بالسنۃ التی نموھا کتابۃ الصحابۃ لھا فی المصحف (سنۃ التی نموھا سے مراد صحابہ کرام کا بسم اﷲکومصحف شریف میں لکھنا ہے۔ ت) پھر اس کاحاصل بھی صرف اس قدرکہ بسم اﷲ کلام الٰہی ہے نہ یہ کہ ہرسورت کی جزہے یاختم میں ہرجگہ اس کاجہرلازم کمامر فی الافادۃ السادسۃ (جیسا کہ چھٹے افادہ میں گزرا۔ ت) اور جب اسے چھوڑ کر نفس روایت بمعنی متعارف کی راہ لیجئے اور صرف اس کی صحت کومناط مان کر اثبات مدعا کاحوصلہ کیجئے تویہ محض باطل وہوس عاطل ، فقط صحت روایت پرمدار قراء ت ہونے سے کیامقصود ہے ، آیا یہ کہ صرف اس قدر سے قرآنیت ثابت ہوجاتی ہے تو قطعًا مردود کہ قرآنیت بے دلیل قطعی یقینا مفقود ، افادہ ششم میں اس کابیان موجود۔
اقول : ولانسلم انہ فی القراٰن حتی عن السبعۃ مالم یتواتر و ان اشتھر بل القراٰن متواتر قطعا بجمیع اجزاء ہ وان لم تقف انت علی تواتر بعضہ فلیس من شرط المتواترہ عندک۔
اقول : (میں کہتاہوں ) قرآن ہونامحض شہرت سے اگرچہ سبعہ سے منقول ہو ثابت نہیں ہوگا جب تك قطعی تواتر سے تمام اجزاء منقول نہ ہوں ، اگرتجھے تواتر کابعض اجزاء کے بارے میں علم نہیں تو متواتر ہونے کے لئے تیرے ہاں تواتر ضروری بھی نہیں ہے۔ (ت)
اتقان میں ہے :
لاخلاف ان کل ماھو من القراٰن یجب ان یکون متواترا فی اصلہ واجزاء ہ واما فی محلہ و وضعہ وترتیبہ فکذلك عند محققی اھل السنۃ للقطع بان العادۃ تقضی بالتواتر فی تفاصیل مثلہ لان ھذا
اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ جوکچھ قرآن کاحصہ ہے اس کے لئے ضروری ہے کہ وہ خود اور اس کے تمام اجزاء متواتر ہوں ، قرآنی حصہ کامحل ، مقام اور ترتیب بھی اسی طرح متواتر ہونا اہلسنت کے محققین کے ہاں ضروری ہے کیونکہ اس معاملہ میں تفصیل عادتًا تواتر سے ثابت ہوتی ہے اس لئے کہ
المعجز العظیم الذی ھو اصل الدین القویم والصراط المستقیم مما تتوفر الدواعی علی نقل جملہ وتفاصیلہ فمانقل اٰحاد اولم یتواتر یقطع بانہ لیس من القراٰن قطعا الخ[2]۔
یہ عظیم معجزہ جوکہ دین قویم اورصراط مستقیم کی بنیاد ہے اس کے اجمال وتفصیل کے دواعی وافرطورپرپائے جاتے ہیں ، جواجزاء خبر واحد یاغیرمتواتر طورپرثابت ہوں ان کے قطعی طور پر قرآن ہونے کایقین نہیں کیاجاسکتا الخ(ت)
اور اگریہ مراد کہ جب روایت صحیح ہو ، رد نہ کریں گے صرف اسی قدر پرپڑھنا جائزسمجھیں گے تواوّلًا یہ بھی چاروں مذہب میں باطل جمہور محققین قراء ومحدثین وفقہاء واصولیین اس کے بطلان کے قائل ،
اقول : کیف لا وانما الکلام فی قراء تہ قراٰنا وھی موقوفۃ علی ثبوت قراٰنیتہ الموقوف علی تواترھا والا فلاشك فی جواز قراء ۃ الاحاد بل الشواذ للاحتجاج بھا فی حکم کخبر الواحد اولاستشھاد بھا علی مسئلۃ ادیبۃ مثلا اذا لم یعتقد قراٰنیتھا ولم یوھمھا والاحرم باجماع مسلمین کما نص علیہ فی غیث النفع عن ابی القاسم النویری فی شرح طیبۃ النشر عن الامام ابی عمر فی التمھید۔
اقول : یہ کیسے نہ ہوجبکہ بحث قرآن ہونے کے لحاظ سے قراء ت میں ہے ، قراء ت بطور قرآن کا ثبوت اس کے قرآن ہونے پر اور قرآن ہونا موقوف ہے اس کے تواتر پر ، ورنہ محض قراء ت کاجواز تواحاد بلکہ شاذ سے بھی ثابت ہوجاتا ہے جبکہ اس سے کسی ادب کے بارے مسئلہ پرشاہد بنانا مقصود ہوبشرطیکہ اسے قرآن نہ سمجھاجائے اور نہ ہی اس سے قرآن ہونے کا وہم پیدا ہو ، ورنہ قرآن ہونے کااعتقاد کرنا تمام مسلمانوں کے اجماع پرحرام ہے جیسا کہ اس کی تصریح غیث النفع میں ابو القاسم نویری کے حوالہ سے کی ہے کہ انہوں نے طیبۃ النشر کی شرح میں امام ابوعمر کے حوالہ سے کہ انہوں نے تمہید میں ذکرکیا ہے۔ (ت)
غیث النفع میں ہے :
مذھب الاصولیین وفقھاء المذاھب الاربعۃ والمحدثین والقراء ان التواتر شرط فی صحۃ القراء ۃ ولاتثبت
اہل اصول ، چاروں فقہاء کرام ، محدثین اور قراء حضرات کا مذہب یہ ہے کہ قرآن کی قراء ت کے طورپر متواتر ہونا ضروری ہے ، اور محض صحیح سند سے ثابت ہونا
بالسند الصحیح غیرالمتواتر ولو وافقت رسم المصاحف العثمانیۃ والعربیۃ وقال الشیخ ابو محمد مکی القراء ۃ الصحیحۃ ماصح سندھا الی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وساغ وجھھا فی العربیۃ ووافقت خط المصحف وتبعہ علی ذلك بعض المتأخرین ومشی علیہ ابن الجزری فی نشرہ وطیبتہ وھذا قول محدث لایعول علیہ ویؤدی الٰی تسویۃ غیرالقراٰن بالقراٰن ولایقدح فی ثبوت التواتر اختلاف القراء فقد تواتر القراء ۃ عند قوم دون قوم[3] الخ
کافی نہیں ہے اگرچہ وہ الفاظ مصاحف عثمانیہ کے رسم الخط اور عربی کلام کے معیارپرکیوں نہ ہو ، شیخ ابومحمد مکی نے فرمایا کہ قراء ۃ صحیحہ وہ ہے کہ جس کی سند حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام تك صحیح ہو اور اس کا انداز عربی ہو اور قرآنی رسم الخط کے موافق ہو ، اس کو بعض متاخرین نے معیار بنایاہے اور ابن جزری نے بھی اپنی کتاب نشر اور طیبہ میں اس کی پیروی کی ہے حالانکہ یہ معیارنئی بات ہے اور اس پراعتمادنہیں کیاجاسکتا کیونکہ اس سے قرآن اورغیرقرآن مساوی ہوجائیں گے ، تواترکے ثبوت میں قراء حضرات کا آپس کااختلاف مانع نہیں ہے کیونکہ ہرایك تواتر سے قراء ت کرتا ہے اگرچہ ہرایك کا تواترمختلف ہے الخ(ت)
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع