30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
امام عاصم بن بہدلہ کوفی و امام علی بن حمزہ کسائی کوفی پڑھتے اور امام مدنی بروایت ورش اور امام عبداﷲ بن عامر شامی و امام حمزہ بن حبیب زیات کوفی و امام ابوعمروبن العلاء بصری حذف کرتے ہیں تواگر جلسہ واحدہ میں کوئی شخص قرآن عظیم بابتدائے واحد ختم کرے ، تاہم ایك بار بسم اﷲ شریف باجماع قراء پڑھے گااور تکرار میں اختلاف رہے گا۔ غیث النفع میں ہے :
لاخلاف بینھم فی ان القارئ اذا افتتح قراء تہ باول سورۃ غیربرائۃ انہ یبسمل سواء کان ابتداء ہ عن قطع اووقف (الی ان قال) واختلفوا فی اثبا تھا بین السورتین سواء کانتا مرتبتین اوغیرمرتبتین فاثبتھما قالون والمکی وعاصم وعلی وحذفھا حمزۃ ووصل السورتین (الی قولہ) وانما اختلفوا فی الوصل ولم یختلفوا فی الابتداء لانھا مرسومۃ فی المصاحف فمن یترکھا فی الوصل لولم یأت بھا فی الابتداء لخالف المصاحف وخرق الاجماع[1] الخ۔
اس بات میں کوئی اختلاف نہیں کہ قاری کسی سورۃ کو ابتداء سے شروع کرے توبسم اﷲ پڑھے ماسوا سورۃ براء ت کے ، خواہ قاری قطع کے بعد ابتداء کرے یاوقف کے بعد ، ہرطرح بسم اﷲ پڑھے( اس کے بعد یہاں تك فرمایا) اور تلاوت میں دوسورتوں کے درمیان بسم اﷲ پڑھنے میں انہوں نے اختلاف کیا ہے خواہ دونوں کو ترتیب سے پڑھے یا غیرترتیب پرپڑھے ، امام قالون ، مکی ، عاصم اور علی نے بسم اﷲ کو ثابت ماناہے اور امام حمزہ نے حذف کرنا ، قراردیاہے اور دونوں سورتوں میں وصل کاقول کیاہے (اور پھر اس کوبیان کیاکہ) ان ائمہ نے دونوں سورتوں کے وصل کے بارے میں یہ اختلاف کیاہے ، اور ابتداء کرتے وقت بسم اﷲ پڑھنے میں اختلاف نہیں کیا ، کیونکہ بسم اﷲ قرآن میں لکھی ہے لہٰذا اگرکوئی دونوں سورتوں میں وصل کرتے وقت بسم اﷲ کوترك کرے اور سورۃ سے ابتداء کرتے وقت بھی ترك کرے تومصاحف اور اجماع کے خلاف ارتکاب کرے گاالخ(ت)
سراج القاری شرح شاطبیہ میں ہے :
اخبران رجالا بسملوا بین السورتین وھم قالون والکسائی وعاصم وابن کثیر والباقین لایبسملون بین السورتین لان ھذا من قبیل الاثبات والحذف[2] ١ھ ملخصا۔
معلوم ہوا ہے کہ کئی لوگوں نے کوئی دوسورتوں میں بسم اﷲ پڑھنے کاقول کیا ہے اور وہ قالون ، کسائی ، عاصم اور ابن کثیر ہیں اور باقی لوگوں نے ان دونوں سورتوں میں بسم اﷲ نہ پڑھنے کاقول کیاہے کیونکہ یہ معاملہ اثبات وحذف والاہےاھ ملخصًا(ت)
اب نظرغائر کیجئے توحذف صراحۃً نافی ومنافی جزئیت ہے کہ اگر جزہوتی توحذف کیونکر ہوسکتی ، اور اثبات اصلًا مفیدجزئیت نہیں کہ اثبات اعوذ پربھی اجماع قراء ہے او وہ بھی مثل اثبات بسملہ متواتر ، حالانکہ باجماع مسلمین قرآن نہیں ، غیث النفع میں ہے :
لاخلاف بین العلماء ان القارئ مطلوب منہ فی اول قرأتہ ان یتعوذ[3]
الخ علماء میں یہ کوئی اختلاف نہیں کہ قاری قرآن کی تلاوت کے شروع میں اعوذ باﷲ پڑھے الخ(ت)
شرح الشاطبیہ لابن القاصح میں ہے :
الاستعاذۃ قبل القرأۃ باجماع وقولہ مسجلا ای مطلقا الجمیع القرأۃ وفی جمیع القراٰن[4]۔
اعوذباﷲ قرأ ت شروع کرنے سے قبل بالاجماع پڑھی جائے ، اس کے قول مسجلا کامعنی تمام قراء کے نزدیك تمام قرآن کے شروع میں ۔ (ت)
تومجرد اثبات و روایت متواترہ قراء سے عندالتحقیق جزئیت قرآن پربھی جزم نہ ہوسکتا نہ کہ خاص جزئیت سورت پر ، ولہٰذا علمائے عالم جیسا کہ اثبات وتواتر تعوذپراجماع کرکے اس کی عدم قرآنیت پراجماع رکھتے ہیں یونہی اثبات و تواتربسملہ یك بارمطلقًا پراجماع فرماکر اس کی قرآنیت میں اختلاف رکھتے ہیں تو مجرد اثبات قراء وتواتر روایت سے جزئیت پردلیل لانی محض باطل ہے ، ہاں قرآنیت بسم اﷲ پر اس کے سواایك دلیل قطعی قائم ہوئی جس کاذکر اوپرگزرا ، جمہورائمہ قائل قرآنیت ہولئے اور جزئیت سورت پرکوئی دلیل قطعی نہیں لہٰذاجمہورائمہ جانب جزئیت نہ گئے ، بحمداﷲ تعالٰی اس تقریر سے مثل آفتاب روشن ہوگیاکہ ائمہ قراء ت کااثبات متواتر اصلًا مفیدجزئیت نہیں ، اس بنا پر حضورپرنور سیدعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم یاصحابہ کرام رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم سے تواتر جزئیت کاادعائے باطل درکنار قراء سے تواتر قول بالجزئیت بھی ثابت نہیں ہوسکتا بالجملہ یہ کہنا حق ہے کہ اثبات وحذف دونوں متواتر قطعی اور یہ کہنا باطل کہ جزئیت و عدم دونوں القطع مروی کہ اثبات وجزئیت میں شرق وغرب کافرق ہے اس پرایك دلیل جلیل واضح وروشن یہ بھی ہے کہ قائلان جزئیت بعض احادیث احاد سے احتجاج واستناد کی طرف جھکے اور اس بناپر کہ ثبوت قطعی نہیں ظنیت مسئلہ کی تصریحیں کرگئے دفع اعتراض کے لئے یہاں کفایت ظن کے قائل ہولئے جیسا کہ ابھی کلمات امام حجۃ الاسلام و امام ماوردی و امام نووی محلی و امام ابن حجروغیرہم سے مذکور ہوااگراثبات قراء مثبت جزئیت ہوتا تو اسی پر تعویل کرتے قطعیت چھوڑ کر ظنیت کی طرف کیوں اُترتے ھذاکلہ جلی واضح عند کل من لہ فھم وعقل فضلا عن اھل العلم والفضل (یہ تمام اہل فہم اور اہل عقل کے ہاں واضح ہے چہ جائیکہ اہل علم وفضل پرواضح نہ ہو۔ ت) اور یہیں سے یہ بھی ظاہرہوگیا کہ اس مسئلہ میں مذہب کو دخل نہ ماننا محض جہالت وسخت سفاہت ہے بلکہ حقیقتًا روایت قراء نے جزئیت میں کچھ دخل نہ دیا واژگوں فہموں نے الٹاسمجھ لیا ، آخرامام قرطبی وغیرہ کاارشاد سن چکے کہ مسئلہ اجتہادیہ ہے۔ علامہ بہاری وعلامہ بحر فرماتے ہیں :
(ترکہا نصف القراء) وھم ابن عامر ونافع بروایۃ الورش وحمزۃ وابوعمر وقال مطلع الاسرار الالھیۃ قدس سرہ فی غیرالفاتحۃ (وتواترانہ) صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم وعلٰی اٰلہ واصحابہ وسلم (ترکہا) عند قراء ۃ السورلان قراٰۃ القراء متواترۃ(ولامعنی عند قصد قراء ۃ سورۃ ان یترك اولھا) فیجب أن لاتکون جزأ ویشھد علیہ ماروی فی الخبر الصحیح عدم الجھر بہا فی الصلٰوۃ فان قلت قدقرأھا الباقون من القراء فتواتر قراء تہ علیہ وعلٰی اٰلہ واصحابہ الصلٰوۃ والسلام فیجب ان تکون جزأ قال(وتواتر قرأتھاعنہ) صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم (بقراء ۃ) القراء (الاٰخرین لایستلزم کونھا) جزء (منھا) لجواز ان یکون للتبرك کالاستعاذۃ[5] ۔
اس کو نصف اہل علم اور قراء حضرات نے ترك کیا ہے اور وہ ابن عامر ، نافع اور ورش کی روایت کے مطابق ابوعامراور حمزہ ہیں ، اور مطلع الاسرار الٰہیہ قدس سرہ نے غیرفاتحہ کے بارے میں فرمایا کہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام سے تواترکے ساتھ ثابت ہے کہ سورتوں کو پڑھنے میں آپ نے بسم اﷲ کوترك فرمایاکیونکہ قراء حضرات کی قراء ت متواترہ ہیں ، اور ممکن نہیں کہ سورۃ کوپڑھتے وقت اس کے اول (بسم اﷲ) کوچھوڑدیں لہٰذا ضروری ہے کہ بسم اﷲ سورتوں کاجزنہیں ، اور یہ بات اس کی شاہد ہے کہ صحیح طور ر مروی حدیث میں ہے کہ آپ علیہ الصلوٰۃ والسلام نے نماز میں بسم اﷲ کاجہرنہیں فرمایا اگر تیرا یہ اعتراض ہو کہ باقی قراء حضرات نے بسم اﷲ کو سورتوں کے ساتھ پڑھا ہے اور جب قراء حضرات کی قراء ت متواتر ہے تو اس سے ثابت ہوا کہ بسم اﷲ کا سورتوں کے ساتھ حضور صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم واٰلہ وصحبہ سے متواتر ہو گا اس سے توثابت ہوتاہے کہ یہ سورتوں کاجز ہے توجواب میں کہا کہ باقی قراء حضرات کی قراء ت سے حضور علیہ السلا م کی قراء ت کے متواتر ہونے سے یہ لازم نہیں آتا کہ یہ سورتوں کا جز ہوجائے کیونکہ ہوسکتاہے کہ حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام نے تبرك کے طورپرپڑھا ہو جیسا کہ اعوذباﷲ کاحکم ہے۔ (ت)
اسی طرح اور کتب میں ہے مگرجہال زمانہ کوخبرنہیں ۔
افادہ ثامنہ : اقول : روایت اثبات کااثبات جزئیت عندالمبسلمین سے بھی بے علاقہ ہوناتوظاہر ہوچکا اور ہم یہ بھی ثابت کرآئے کہ شمارآیات وسور دلیل واضح ہے کہ قراء مبسملین بھی جزئیت سورنہیں مانتے تاہم اب اگربالفرض کسی طریقہ سے ثابت بلکہ متواتربھی ہوکہ امام عاصم کامذہب جزئیت تھا تووہ جدابات ہے اس میں ہمیں کلام نہیں ، مذہب میں ہم ان کے مقلد نہیں ، نہ ان کی قراء ت کااختیار برخلاف مذہب ، ان کے مذہب پرعمل لابد کرسکے ، امر واضح پردلیل روشن درکار ہوتوسنئے ، شك نہیں کہ ہمارے ائمہ نے قرأت عاصم بروایت حفص اختیار فرمائی اور شك نہیں کہ بالاجماع نمازسریہ وجہریہ سب میں ہمارے یہاں اخفاء بسملہ کاحکم اور شك نہیں کہ مذہب امام
[1] غیث النفع فی القراء ات السبع علی حاشیہ سراج القاری باب البسملۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۵۲
[2] سراج القاری شرح شاطبیہ لابن القاصح مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۴۸
[3] غیث النفع فی القراءت السبع باب البسملۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۴۸
[4] تذکارالمقری شرح شاطبیہ لابن القاصح باب البسملۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ص۲۶
[5] فواتح الرحموت شرح مسلم الثبوت بذیل المستصفی مسئلۃ البسملۃ من القرآن مطبوعہ منشورات الرضی قم ؤ ایران ۲ / ۱۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع