دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

علامہ سیدابوالسعود ازہری فتح اﷲ المعین میں فرماتے ہیں :

ثبوت قراٰنیتھا لاعلی سبیل التواتر ولھذا علل فی النھر عدم تکفیر جاحدھا بعدم

بسم اﷲ کے قرآن ہونے پرتواترنہ ہونے کی وجہ سے اگرکوئی اس بات کاانکار کرے تو کفر

تواترکونھا قراٰنا۔ [1]

نہ ہوگا نہر میں عدم تکفیر کی یہی علت بیان کی گئی ہے(ت)

علامہ سیدی احمد طحطاوی مصری حاشیہ مراقی الفلاح شرح نورالایضاح میں فرماتے ہیں :

لانھا وان تواترت کتابتھا فی المصاحف ولم یتواتر کونھا قراٰنا[2] ۔

مصحف میں اس کولکھنے کے تواتر سے اس کے قرآن ہونے کاتواتر ثابت نہیں ہوتا۔ (ت)

علامہ شہاب خفاجی عنایۃ القاضی وکفایۃ الرازی میں فرماتے ہیں :

ولم یتواتر تسمیتھا قراٰنا واٰیۃ بالنقل عنہ علیہ الصلٰوۃ والسلام اذلو تواتر لکفر جاحدھا وھو لایکفر بالاتفاق[3]۔

بسم اﷲ کانام ، قرآن یاسورۃ کی آیۃ ، تواتر سے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے منقول نہیں اور اگریہ بات تواترسے ثابت ہوتی تواس کاانکار کفرہوتا ، حالانکہ باتفاق یہ کفرنہیں ہے۔ (ت)

اُسی سے امام قرطبی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  سے ہے :

المسألۃ اجتھادیۃ ظنیۃ لاقطعیۃ کماظنہ بعض الجھلۃ من المتفقھۃ۔[4]

یہ مسئلہ ظنی اور اجتہادی ہے ، قطعی نہیں ہے جیسا کہ بعض جاہل لوگوں کاخیال ہے۔ (ت)

اسی میں تفسیر امام سمین مسمی بالوجیز سے ہے :

المطلوب ھنا الظن لاالقطع[5]۔

اس مسئلہ میں ظن مطلوب ہے یقین مطلوب نہیں (ت)

اسی میں امام حجۃ الاسلام محمدغزالی شافعی سے ہے :

انہ اقام الدلیل علی الاکتفاء بالظن فیما نحن[6]۔

ہماری بحث میں جودلیل پیش کی گئی ہے وہ صرف ظن کافائدہ دیتی ہے۔ (ت)

امام ابن حجر مکی شافعی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  شرح مشکوٰۃ میں فرماتے ہیں :

البسملۃ اٰیۃ من الفاتحۃ عملا وظنا لاقطعا[7]  الخ نقلہ عنہ القاری فی المرقات۔

بسم اﷲ کاسورہ فاتحہ کاجزہونا ظنی ہے قطعی اور یقینی نہیں ہے الخ اس کو ملاعلی قاری نے مرقات میں ان سے نقل کیاہے(ت)

علامہ سفاقسی غیث النفع فی القراء ات السبع میں فرماتے ہیں :

ان المحققین من الشافعیۃ وعزاہ الماوردی للجمہور علی انہ اٰیۃ حکما لاقطعا قال النووی والصحیح انھا قراٰن علی سبیل الحکم ولوکانت قراٰنا علی سبیل القطع لکفرنا فیھا وھوخلاف الاجماع[8]۔

محققین شافعیہ نے اور ماوردی کے بیان کے مطابق ان کے جمہور نے کہاہے کہ بسم اﷲ کافاتحہ کی جزہوناحکمی بات ہے قطعی نہیں ہے ، اور امام نووی نے فرمایا صحیح یہ ہے کہ بسم اﷲ کاقرآن ہوناحکمی ہے اور اگرقطعی ہوتاتو ہم مخالف کوکافرکہتے جبکہ یہ بات اجماع کے خلاف ہے۔ (ت)

اسی میں شرح منہاج النووی تصنیف امام جلال الدین محلی شافعی سے ہے :

البسملۃ منھا ای من الفاتحۃ عملا لانہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم عدھا اٰیۃ منھا صححہ ابن خزیمۃ والحاکم ویکفی فی ثبوتھا من حیث العمل الظن[9]۔

بسم اﷲ سورہ فاتحہ کاحصہ ہے کیونکہ حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام نے اس کوفاتحہ کی آیت شمار کیاہے جس کی ابن خزیمہ اور حاکم نے تصحیح کی ہے اور اس کے عملی ثبوت کے لئے ظن ہی کافی ہے۔ (ت)

افادہ سابعہ : اقول : وباﷲ التوفیق قرآن عظیم کے ختم میں لااقل ایك باربسم اﷲ شریف پڑھنے پر تمام قراء کااجماع قطعی ہے کہ ابتداء تلاوت عـــہ سور ت غیربرأت میں اتیان بسملہ مجمع علیہ ہے پھر ہردوسورت کے درمیان اثبات وحذف میں قراء مختلف ہیں امام نافع مدنی بروایت قالون اور امام عبداﷲ بن کثیرمکی و

عــــہ شروع تلاوت اگرابتدائے سورت کے علاوہ ، کہیں وسط سے ہو ، توبسم اﷲ کی حاجت نہیں ، بہترہے اور اگرابتدائے سورت سوائے برأت سے تلاوت آغاز کرے توبسم اﷲ بالاجماع  پڑھے ، پھراثنائے تلاوت میں جوسورتیں آتی جائیں اُن پربسم اﷲ پڑھنے نہ پڑھنے میں اختلاف ہے۱۲(م)

 



[1]   فتح اﷲ المعین علی شرح الکنز فصل واذااراد الدخول فی الصلوٰۃ  مطبوعہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی   ۱ / ۱۸۷

[2]   حاشیۃ الطحطاوی علی مراقی الفلاح فصل فی بیان سنن الصلوٰۃ مطبوعہ نورمحمدکارخانہ تجارت کتب کراچی ص۱۴۱

[3]   حاشیۃ الشہاب علی تفسیر البیضاوی مبحث البسملۃ مطبوعہ دارصادر بیروت ۱ / ۳۰

[4]   حاشیۃ الشہاب علی تفسیر البیضاوی مبحث البسملۃ مطبوعہ دارصادر بیروت ۱ / ۳۰

[5]   حاشیۃ الشہاب علی تفسیر البیضاوی مبحث البسملۃ مطبوعہ دارصادر بیروت ۱ / ۳۰

[6]   حاشیۃ الشہاب علی تفسیر البیضاوی مبحث البسملۃ مطبوعہ دارصادر بیروت ۱ / ۳۰

[7]   مرقاۃ شرح مشکوٰۃ  باب القراء ۃ فی الصلوٰۃ فصل اول مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ۲ / ۲۹۶

[8]   غیث النفع فی القراء ات السبع علٰی حاشیہ سراج القاری$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن