دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

وحدت غیب سے تنزل فرماکر کثرت مشاہد پرتوجہ فرمائیں (یہ وحدت سے کثرت کی طرف رجوع ہے جیسا کہ “ اِی “ میں “ الف “ اور پھر “ ی “ ہے) اور “ اِی “ کاکسرہ (زیر) تنزل کی حکایت ہے اور “ ی “ کاسکون طالبین کاپریشانی سے سکون ہے۔ معنی یہ ہوا کہ حاجتمندلوگ اضطراب کی حالت میں متفرق طورپرمقام کثرت سے مقام وحدت کی طرف متوجہ ہورہے ہیں اور سب کے سب امید وخوف میں یکساں ہیں اور آپ یعنی غوث اعظم   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  مقام وحدت پر ساکن ہیں ، پھرآپ نداء کرنے والے کثیرلوگوں کی طرف تنزل فرماکر ان کے دلوں کو تسکین دیتے ہیں اور ان کی پراگندہ حالت کی اصلاح فرماتے ہیں غرضیکہ جب آپ کو نداء دی جائے توآپ جواب دیتے ہیں اور

 

عــــہ۱  فانہ ینتقل فیھا من العقد الی الواحد۱۲(م)

عـــــہ ۲  فان الواحد مقدم فیہ علی الکثیر ۱۲(م)                                           

کیونکہ اس میں دہائی سے اکائی کاانتقال ہے۱۲(ت)

کیونکہ واحد ، کثیرپرمقدم ہے۱۲(ت)

صنع اﷲ سبحنہ وتعالٰی ان ا اول الحروف فلا حرف فوقھا وی اٰخر الکل فلاحرف تحتھا فمن ترقی من ی فلامظھر لہ وراء ا ومن تنزل من ا فلا منزل لہ تحت ی فدل ذلك ان سیدنا رضی اﷲ تعالٰی عنہ اخذ فی الطرفین بغایۃ الغایات فتنقطع مطایا الکاملین دون سیرہ فی اﷲ فلذا کانت قدمہ علی جمیل الرقاب ولذا قال رضی اﷲ تعالٰی عنہ الانس لھم مشایخ ،  والجن لھم مشایخ و انا شیخ الکل بینی وبین مشایخ الکل کما بین السماء والارض لا تقیسونی باحد ولا تقیسوا علی احداوکذا ما استکمل المکملون عــــہ سیرہ من اﷲ ولذا کانت                            

سائل کومحروم نہیں کرتے۔ اﷲ تعالٰی کے عجائبات میں سے ہے کہ “ الف “ پہلاحرف ہے اور “ ی “ آخری حرف ہے جس کے بعد کوئی حرف نہیں ہے ، اگرکوئی “ ی “ سے آگے بڑھناچاہے توآگے الف ہی پائے گا ، اور اگر کوئی الف سے آگے بڑھے گا تو “ ی “ سے آگے کوئی منزل نہ پائے گا توگیارہ کے حرف یعنی “ یا “ سے پتاچلتاکہ آپ دونوں طرف انتہائی مقاصد پررسائی رکھتے ہیں اور تمام کاملین حضرات سیرفی اﷲ میں غوث اعظم کی سیرفی اﷲ سے بہت پیچھے ہیں ، اسی لئے آپ کاقدم گردنوں پرہے اوراسی لئے آپ نے فرمایا کہ انسان اور جن اور ملائکہ کے اپنے اپنے مشائخ ہیں جبکہ ان سب کا شیخ میں ہوں اور میرے اور تمام مخلوق کے درمیان زمین وآسمان کافرق ہے مجھے کسی دوسرے پر اور کسی دوسرے کو مجھ پرقیاس نہ کرو ، اور ایسے ہی کوئی کامل شخص آپ کی سیرفی اﷲ کواﷲتعالٰی سے کامل طور پر حاصل نہ کرسکا۔ یہی وجہ ہے کہ

 عـــــہ۱ :  ای یجمع اولھم واٰخرھم ۱۲(م) 

عـــــہ۲ : ولاحاجۃ الی ابداء استثناء الانبیاء والمرسلین علیھم الصلٰوۃ والسلام فانہ مرکوز فی اذھان المسلمین وکذا الصحابۃ والتابعون لھم باحسان لما عرف فی محلہ وبالجملہ فسیدنا رضی اﷲ تعالٰی عنہ افضل الاولیاء الا من قائم الدلیل علی استثنائہ ۱۲ (م)

عـــــہ۳ ھذاکذلك ۱۲منہ (م) 

عــــــہ۴ ھذا کذلك ۱۲منہ (م)                  

یعنی ان کے اول اور آخر سب کو جمع کریں گے ۱۲(ت)

  یہاں انبیاء ومرسلین کے استثناء کااظہارضروری نہیں کیونکہ یہ بات تمام مسلمانوں کے ذہنوں میں مرکوز ہے یوں ہی صحابہ وتابعین کااستثناء بھی معلوم ہے حاصل یہ کہ غوث اعظم   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  تمام اولیاء سے افضل ہیں مگراس میں وہ لوگ مستثنٰی ہیں جن کے بارے میں دلیل موجود ہے ۱۲(ت)

یہ بھی اسی طرح ۱۲منہ (ت)

یہ بھی اسی طرح ۱۲منہ (ت)

ھدایتہ اتم واوفر ،  وطریقتہ انفع و ایسر ،  وکراماتہ اکثر واظھر ،  حتی لم ینقل عشرھا ولامعشارھا عن احد من الاولیاء فیما نعلم ذلك فضل اﷲ یؤتیہ من یشاء واﷲ ذوالفضل العظیم ،  واٰخر دعوٰنا ان الحمدﷲ ربّ العٰلمین ،  والصلٰوۃ والسلام علی خاتم النبیین ،  محمد واٰلہ وصحبہ اجمعین ،  وابنہ ھذا الفرد المکین ،  والغوث المبین ،  وعلینا بھم یاارحم الراحمین ،  واوفٰی ختامہ ستًا بقین من صفر الخیر یوم جمع المسلمین ،  سنۃ الف وثلثمائۃ وخمس ،  من ھجرۃ من اٰتی بالصلوات الخمس ،  وردّت لامرہ من المغرب الشمس ،  صلی اﷲ علیہ وعلٰی اٰلہ اجمعین ،  والحمدﷲ رب العٰلمین۔                             

آپ کی رہنمائی اتم اور اکمل ہے اور آپ کا طریقہ آسان وواضح ہے اور آپ کی کرامات کثیر اور غالب ہیں حتی کہ کسی ولی کی کرامات آپ کی کرامات کی نسبت عشرعشیر بھی منقول نہیں جیساکہ ہمیں معلوم ہے۔ یہ اﷲ کافضل ہے جسے چاہتاہے عطافرماتاہے اﷲ تعالٰی بڑے فضل والا ہے۔ ہمارا آخری اعلان ہے کہ سب تعریفیں اﷲ رب العٰلمین کے لئے ہیں اور صلٰوۃ وسلام خاتم النّبیین محمد   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  اور آپ کی آل وصحابہ پر اور آپ کے اس حاکم بیٹے اور واضح غوث پر ، اور ان کے ساتھ ہم پر یا ارحم الراحمین۔ اس رسالہ کااختتام ۲۴۲۴صفر بروزجمعہ ۱۳۰۵۱۳۰۵ھ کو ہوا ، سن ہجری اس ذات کی ہجرت جس کوپانچ نمازیں عطاکی گئیں اور جن کے حکم پرمغرب سے سورج واپس پلٹا ، صلی $&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن