دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

الاسلام[1] (جس نے بدعت والے کی تعظیم کی اس نے اسلام کوڈھانے میں مدد کی۔ ت)یہ سب کے سب قصراسلام کے ڈھانے والے ہوئے یانہیں ، یایہ احکام صرف مجلس میلاد وغیرہ انہیں امور کے لئے ہیں جن میں محبوبان خدا کی محبت وتعظیم ہوباقی سب حلال وطیب ، اور شاہ عبدالعزیزصاحب نے کہ تصوربرزخ کواتناپسند کیاکہ اسے سب سے زیادہ قریب تر راستہ خداکابتایا اور مولوی خرم علی صاحب نے اسے نقل کرکے مسلم ، رکھا یہ دونوں صاحب مع اصل کاتب یعنی شاہ ولی اﷲ صاحب پھر ان صاحبوں کے معتقدین ومداح سب کے سب مشرك وشرك پرست ٹھہرے یانہیں ، یایہ حضرات احکام شرع س مستثنٰی ہیں ، اور تقویۃ الایمان و تذکیرالاخوان وغیرہما کی آیتیں حدیثیں صرف مؤمنین اہل سنت کو جو

خاندان عزیزی سے نہ ہوں معاذاﷲ مشرك بدعتی  بنانے کے لئے اتری ہیں ، بینواتوجروا۔
سبحان اﷲ ان صاحبوں کے یہ احداث واختراع سب مقبول ہوں ، اور ناجائز وبدعت ٹھہرے تو وہ نماز جو حضور پرنور غوث اعظم   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  نے قضائے حاجات کے لئے ارشاد فرمائی  ع

ببیں تفاوت رہ ازکجاست تابکجا

(دیکھ راستہ کہاں سے کہاں تك ٹیڑھا ہے)

حق جل علامسلمانوں کو نیك توفیق بخشے اور اپنے محبوبوں کی جانب میں معاذاﷲ بدعقیدہ نہ کرے خصوصًا حضورسید المحبوبین مطلوب المطلوبین   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  وعنہم اجمعین آمین۔ یہ ہے جواس گدائے سرکار فیضبار قادریہ پربرکات ونعمات حضورپرنور غوث اعظم   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے فائض ہوا ،  ع

گرقبول افتدزہے عزوشرف

گدائے بے نوافقیرناسزااپنے تاجدارعظیم الجو عمیم العطا کے لطف بے منت وکرم بے علت سے اس صلے کاطالب کہ عفووعافیت وحسن عاقبت کے ساتھ دارناپائدار سے رخصت ہوتے مصطفی   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے عزیز پسر ، بتول زہرا کے لخت جگر ، علی مرتضٰی کے نورنظر ، حسن وحسین کے قرئہ بصر ، محی سنت ابی بکر و عمر صلی اﷲتعالٰی علی الحبیب وعلیھم وسلم یعنی حضورغوث صمدانی قطب ربانی واہب الآمال ومعطی الامانی حضور پرنور غوث اعظم قطب عالم محی الدین ابومحمد عبدالقادر حسنی حسینی جیلانی   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  وارضاہ وجعل حرزنا فی الدارین رضاہ کی محبت وعشق وعقیدت واتباع واطاعت پرجائے او جس دن یَوْمَ نَدْعُوْا كُلَّ اُنَاسٍۭ بِاِمَامِهِمْۚ-[2] (جس دن ہرجماعت کوہم اس کے امام کے ساتھ بلائیں گے۔ ت) کاظہورہویہ سراپاگناہ زیرلوائے بیکس پناہ سرکارقادریت ظل آلہ جگہ پائے ،

فان ذلك علی اﷲ یسیر ان اﷲ علی کل شیئ قدیر بحمد اﷲ وقع الفراغ من تسویدہ لثمان خلون للقمر الزاھر من شھرسیّدنا الغوث الفاخر اعنی شھرربیع الاٰخر فی ثلثۃ مجالس من ثلث غدوات وعام الف وثلث مائۃ وخمس من ھجرۃ سید الکائنات علیہ وعلی اٰلہ وابنہ الوارث لمجدہ وکمالہ افضل الصلوات واکمل تسلیمات وازکی التحیات وانمی البرکات اٰمین اٰمین والحمدﷲ رب العٰلمین واﷲ سبحانہ وتعالٰی اعلم وعلمہ جل مجدہ اتم واحکم۔                              

پس بیشك یہ اﷲتعالٰی کے لئے آسان ہے اﷲتعالٰی ہرچیزپر قادر ہے ، بحمداﷲ تعالٰی اس رسالہ کے مسودہ سے ۸ربیع الثانی ۱۳۰۵ھ کوفراغت ہوئی یہ مسودہ تین دن کی تین مجلسوں میں تیارہوا۔ سیدالکائنات پران کی آل پر اور آپ کے بیٹے جوآپ کی بزرگی اور کمال کے وارث ہیں پرافضل دروداور کامل سلام اور پاکیزہ تعریفیں اور بڑی برکات ہوں آمین آمین اور سب تعریفیں اﷲ رب العالمین کے لئے ہیں اﷲ سبحانہ ، وتعالٰی زیادہ علم والاہے اور اس کاعلم بڑاہے اور اس کی بزرگی مضبوط اور تام ہے۔ (ت)

_________________

ازھارالانوارمن صبا صلٰوۃ الاسرار ۱۳۰۵ھ

(صلٰوۃ الاسرار کی بادصبا سے غنچوں کے پھول)

(نمازغوثیہ سے متعلق اہم نکات اور اس کے پڑھنے کاطریقہ)

 

بِسْمِ اللہِ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط ۵ 

شکرالك یامن بالتوسل الیہ یغفر کثرالذنوب ،  وحمدا لك یامن بالتوکل علیہ یجبر کسر القلوب ،  اسألك ان تصلی وتسلم وتبارك علی سراج افقک ،  وملجأ خلقک ،  وافضل قائم بحقک ،  المبعوث بیتیسرك ورفقک ،  رحمۃ للعٰلمین ،  و شفیعا للمذنبین ،  و امانا للخائفین ،  و یسرًا للبائسین(سخت حاجت مند۱۲) ،  وبشری للاٰئسین(ناامیداں ۱۲) ، محمدن النبی الرؤف الرحیم ،  الجواد الکریم ،  العلی العلیم ،  الغنی الحی الحکیم الحلیم ،  ومصحح الحسنات ،  مقیل العثرات ،  قاضی الحاجات ،                                                

تیراشکر ہے اے ایسی ذات جس کی طرف وسیلہ پیش کرنے سے کثیرگناہ معاف ہوتے ہیں اور تیری حمد ہے اے وہ ذات کہ جس پرتوکل سے شکستہ دلی ختم ہوجاتی ہے ، اے اﷲ! میں تجھ سے سوال کرتاہوں کہ رحمت ، سلامتی اور برکتیں نازل فرما اس پرجوتیری کائنات کاچراغ اور تیری مخلوق کامل جا اور تیرے حق کے لئے قائم لوگوں سے افضل اور تیری سہولت اور مہربانی لے کرمبعوث ہونے والے رحمۃ للعالمین اور شفیع المذنبین اور ڈرنے والوں کے لئے امان اور حاجت مندوں کی سہولت اور ناامید ہونے والوں کے لئے بشارت رؤف ، رحیم نبی ، کرم والے سخی ، بلندمرتبہ ، بڑے علم والے ، غنی ، تابندہ حکمت والے ، بردبار ، نیکیوں کوبنانے والے ، غلطیوں کو مٹانے والے ، حاجتوں کوپوراکرنے والے ، مرادیں

واھب المرادات ،  صلی اﷲ تعالٰی علیہ وعلٰی اٰلہ الطاھرین ،  واصحابہ الظاھرین وازواجہ الطیبات امھات المؤمنین ،  واولیاء امتہ الکاملین العارفین ،  وامناء ملتہ الراشدین المرشدین ،  لاسیما علی ھذا الفرد الفرید ،  الغوث المجید ،  الغیث المجید ،  واھب النعم ،  سالب النقم ،  کاسب العدم ،  صاحب القدم جود الجود وکرم الکرم ،  ملاذالعرب ومعاذ العجم ،  مناح العطایا ،  مناع الرزایا ،  القطب الربانی ،  الغوث الصمدانی ،  سیدنا ومولٰنا ابی محمد عبدالقادر الحسنی الحسینی الجیلانی$&'); container.innerHTML = innerHTML; }

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن