30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
دوسرے مکتوب میں لکھتے ہیں :
ختم خواجہا رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم وختم حضرت مجدد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ہرروزبعد حلقہ صبح لازم گیرید[1]۔
ختم خواجگان اور ختم حضرت مجددصاحب ( رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم ) صبح حلقہ ذکر کے بعد ضروری کریں ۔ (ت)
مکتوب آخرمیں کہتے ہیں :
ختم حضرت خواجہا وختم حضرت مجدد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم نیزاگر یاراں جمع آیند بعد ازحلقہ صبح براں مواظبت نمایند کہ ازمعمولات مشائخ ست وفائدہ بسیار وبرکت بے شماردارد[2]۔
ختم خواجگان و ختم حضرت مجددصاحب رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُم صبح کے حلقہ ذکرکے بعد پابندی سے کریں کیونکہ یہ مشایخ کے معمولات میں سے ہے بہت مفید اور بابرکت ہے۔ (ت)
اور مرزاصاحب موصوف کے معمولات مسمّی بہ معمولات مظہری سے اس کی ترکیب یوں منقول :
اول دست برداشستہ سورہ فاتحہ یکبار بخواند [3] الخ
پہلے ہاتھ اٹھاکر ایك بارسورہ فاتحہ پڑھیں الخ (ت)
اخیرمیں لکھا :
بعدازاں ازجناب خدائے عزوجل حصول مطالب بتوسل ایں بزرگواراں باید خواست وتاسرانجام مقصود مداومت بایدنمود [4] الخ اس کے بعد اﷲ تعالٰی سے اپنی حاجت کے حصول کے لئے ان بزرگوں کے توسل سے دعاکرنی چاہئے تاکہ انجام میں دائمی طورپر مقصدظاہر ہوجائے الخ(ت)
ان صاحبوں سے کوئی نہیں کہتا کہ یہ طریقے قرون ثلٰثہ میں کہاں منقول ہیں ، ان میں کچھ ثواب یاتقرب الی اﷲ کی امیدہوتی توصحابہ ہی بجالاتے اور سیدعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی فاتحہ شیرینی پردلاتے والحمدﷲ علی وضوح الحق (حق کے واضح ہونے پر اﷲتعالٰی کی حمد ہے۔ ت)
ثالثًا خیر صلٰوۃ الاسرار شریف تو ایك عمل لطیف ہے کہ مبارك بندہ اپنے حصول اغراض ودفع اعراض کے لئے پڑھتاہے مزاج پرسی ان حضرات کی ہے جو خاص امور ثواب وتقرب رب الارباب میں جومحض اسی نیت سے کئے جاتے ہیں ہمیشہ تجدید واختراع کوجائز مانتے اور ان محدثات کوذریعہ وصول الی اﷲ جانتے ہیں وہ کون ، شاہ ولی اﷲ ، شاہ عبدالعزیز ، مرزامظہرجانجاناں ، شیخ مجددالف ثانی ، مولوی اسمٰعیل دہلوی ، مولوی خرم علی بلہوری وغیرہم جنہیں منکرین بدعتتی وگمراہ کہیں تو کس کے ہوکررہیں ، خود شاہ ولی اﷲ قوال الجمیل میں اپنے اور اپنے پیران مشائخ کے آداب طریقت واشغال ِ ریاضت کی نسبت صاف لکھتے ہیں :
لم یثبت تعین الاداب ولاتلك الاشغال[5]۔
یہ خاص آداب واشغال نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم سے ثابت نہ ہوئے۔ (ت)
شاہ عبدالعزیزصاحب حاشیہ قول الجمیل میں فرماتے ہیں : اسی طرح پیشوایان طریقت نے جلسات و ہیأت واسطے اذکار مخصوصہ کے ایجاد کئے ہیں مناسبات مخفیہ کے سبب سے جن کو مرد صافی الذہن اور علوم حقہ کا عالم دریافت کرتاہے[6] (الٰی قولہ) تو اس کو یاد رکھنا چاہئے [7] انتھی بترجمۃ البلھوری۔ مولوی خرم علی صاحب مصنف نصیحۃ المسلمین اسے نقل کرکے لکھتے ہیں : یعنی ایسے امور کومخالف شرع یاداخل دعات سیہ نہ سمجھناچاہئے جیسا کہ کم فہم سمجھتے ہیں [8] انتہی۔
اور سنئے اسی قول الجمیل میں اشغال مشائخ نقشبندیہ رحمۃ اﷲتعالٰی علیہم میں تصور شیخ کی ترکیب لکھی کہ :
ثالثھا الرابطۃ بشیخۃ فاذا صحبہ خلی نفسہ من کل شیئ الامحبتہ وینتظر لمایفیض منہ واذا غاب الشیخ عنہ یخیل صورتہ بین عینیہ بوصف المحبۃ والتعظیم فتفید صورتہ ماتفید صحبتہ [9]اھ ملخصا۔
یعنی تیسراطریقہ وصول الی اﷲ کارابطہ شیخ ہے جب شیخ کی صحبت میں ہو تو اپنادل اس کی محبت کے سواہرچیزسے خالی کرے اور فیض کامنتظر ہو اور جب شیخ غائب ہوتواس کی صورت اپنے پیش نظر محبت وتعظیم کے ساتھ تصور کرے جوفائدے اس کی صحبت دیتی تھی اب یہ صورت دے گی اھ ملخصا(ت)
شفاء العلیل میں شاہ عبدالعزیزصاحب سے نقل کیاحق یہ ہے کہ “ سب راہوں سے یہ راہ زیادہ قریب ہے “ [10] انتہی۔ اب کون کہے کہ یہ وہی راہ ہے جسے آپ کے سچے معتقدین ٹھیٹ بت پرستی بتائیں گے ، مرزاصاحب نے اگرچہ کتاب وسنت کوطرق حادثہ سے افضل مانا اور بے شك ایساہی ہے مگر ان کے بھی مباح ومفید ہونے کی تصریح فرمائی ، مکتوب ۱۱میں لکھتے ہیں :
ذکرجہر باکیفیات مخصوصہ ونیز مراقبات باطوار معمولہ کہ درقرون متاخرہ رواج یافتہ از کتاب و سنت ماخوز نیست بلکہ حضرات مشایخ بطریق الہام و اعلام ازمبدئہ فیاض اخذ نمودہ اند وشرع ازاں ساکت ست ودائرہ اباحت وفائدہائے دراں متحقق وانکار آں ضرورنے[11]۔
آخری زمانہ جوذکربالجہر مخصوص کیفیت کے ساتھ ہورہاہے نیزمراقبات جن کاعمل جاری ہے یہ کتاب وسنت سے ماخوذ نہیں بلکہ یہ مشائخ کرام نے بطورالہام مبدئہ فیاض سے پایاہے اور شریعت اس کے منع پر خاموش ہے لہٰذا یہ دائرئہ اباحت میں داخل ہے اس میں فائدہ ہے اس کا انکار ضروی نہیں ۔ (ت)
اور سنئے مکتوب ۶۱میں ہے :
[1] مکتوبات ازمجموعہ کلمات طیبات ملفوظات مکتوب بست وہشتم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۴۱ و ۴۲
[2] ملفوظات ازمجموعہ کلمات طیبات ملفوظات نصائح ووصایا مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۹۲
[3] معمولات مظہری حاشیہ برعبارت مذکورہ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص ۹۲
[4] معمولات مظہری ازمجموعہ کلمات طیبات حاشیہ برعبارت مذکور نصائح ووصایا مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۹۲
[5] القول الجمیل مع شفاء العلیل گیارہویں فصل مطبوعہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۱۷۳
[6] شفاء العلیل ترجمہ القول الجمیل چوتھی فصل مطبوعہ ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۵۱
[7] $&'); container.innerHTML = innerHTML; }
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع