30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لم اقض حقا وای الحق ادیت
(اگرمیں تمہارے قصد سے آؤں تو آنکھوں کے بَل دوڑتاہوا آؤں ، توحق ادانہ کرسکوں اور کونسا حق ہے جومیں نے ادا کردیا ہے)
رہے ہم عامی جن کاحصہ یہی شقشقہ لسان واضطراب ارکان ہے وبس نسأل اﷲ العفووالعافیۃ (ہم اﷲ تعالٰی سے عافیت کاسوال کرتے ہیں ۔ ت) ہم اس امرجمیل میں اُن اہل بصائرکے طفیلی ہیں : ع
وللارض من کأس الکرام نصیب
(کریم حضرات کے پیالوں سے زمین کابھی حصہ ہے)
جیسے نماز کے اس کے اکثر افعال واحکام ان سرار وحکم پرمبنی جوحقیقۃً صرف احوال سنیہ اہل قلوب پرمتبنی پھرعوام بھی صورت احکام میں ان کے مشارك مثلًا نماز۱نہاری میں اخفاء واجب ہو اور لیلی۲ میں جہر کہ لیل آیت لطف ہے اور اس کی تجلی لطیف اورنہار آیت قہری ہے اور اس کی تجلی شدید پھرتجلی جہری سری سے بہت قوی وگرم تر ، لہٰذا تعدیل کے لئے تجلی قہری کے ساتھ ٹھنڈی تجلی رکھی گئی اور لطفی کے ساتھ گرم ، ۳ جمعہ و ۴عیدین میں باوجود نہاری حکم جہرہواکہ بوجہ کثرت حاضرین اُنس حاصل اور دہشت زائل اور قلب بوجہ شہود تجلی سے قدرے ذاہل بھی ہوگا ، معہذا ایك ہفتہ کی تقصیرات جمع ہوکر حجاب میں گونہ قوت پیداکرتی ہیں تو گاہے ماہے یہ معالجہ مناسب ہوا جواپنی حرارت سے اسے گلادے جیسے اطبّا ، خطوط دقیقہ دیکھنے سے منع کرتے اور نادرًا بغرض تمرین اسے علاج سمجھتے ہیں اور ۵کسوف میں گوجماعت کثیر اور وقفہ طویل ہے پھربھی اخفاء ہی رہاکہ وہ وقت تخویف وتجلی جلال اور وقفہ طویل ہے جہر نہ ہوسکے گا ، اسی لئے ہمارے نزدیك ۶نماز جنازہ میں اصلًا قراء ت نہیں کہ یہ ہیبت ۷عظیم وتجلی جلال ، تجلی شدید قرآنی سے جمع نہ ہو اور جو قراء ت کہتے ہیں وہ بھی جہر نہیں رکھتے کہ شدت برشدت بڑھ جائے گی۔ شب کو آٹھ رکعت تك ایك نیت سے جائز اور دن کو چار سے زیادہ منع کہ سنت الٰہیہ ہے تجلی شیئًا فشیئاواردکرتے اور ہرثانی میں اول سے قوی بھیجتے ہیں تو تجلی گرم ، نہاری کے ساتھ چار سے آگے تاب نہ آئے گی ۸اسی لئے ہردورکعت پرجلسہ طویلہ کاحکم ہوا کہ خوب آرام پالے ، اور ۹نبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی یاد واجب ہوئی کہ لطف جمال سے حظ اٹھالے اور ۱۰پچھلی رکعتوں میں قراء ت معاف کہ تجلیات بڑھتی جائیں گی شاید دشواری ہو اور ۱۱منفرد پرجہر واجب نہیں کہ بوجہ تنہائی دہشت وہیبت زیادہ ہوتی ہے عجب نہیں کہ تاب نہ لائے تو اسے اس کے حال و وقت پرچھوڑنا مناسب ۱۲رکوع و۱۳سجود میں قراء ت قرآن ممنوع ہوئی کہ ان کی تجلی ، تجلی قیام سے سخت اشد ، دوسری تجلی شدید قراء ت مل کر افراط ہوگی ، نیز ۱۴قعود میں قراء ت ممنوع ہوئی کہ وہ آرام دینے کے لئے رکھاگیا تجلی قرآنی کی شدت مل کر اسے مقصود سے خالی کردے گی ۱۵اسی لئے رکو ع کے بعد قومہ کاحکم ہوا کہ اس تجلی قوی سے آرام لے کرتجلی اقوی کی طرف جائے ورنہ تاب نہ لائے گا ۱۶اسی بنا پر بین السجدتین ، اطمینان سے بیٹھنا واجب کیاگیا کہ تجلی سجدہ ثانیہ اور اشد واعظم ہوگی اشدبراشد کی توالی سے بنیان بشری نہ منہدم ہوجائے۔ امام عارف باﷲ عبدالوہاب شعرانی قدس سرہ الربانی میزان میں نقل فرماتے ہیں :
انہ وقع لبعض تلامذۃ سیدی عبدالقادر جیلی رضی اﷲ تعالٰی عنہ انہ سجد فصار یضمحل حتی صار قطرۃ ماء علی وجہ الارض فاخذھا سیدی عبدالقادر رضی اﷲ تعالٰی عنہ بقطنۃ ودفنھا فی الارض وقال سبحن اﷲ رجع الی اصلہ بالتجلی علیہ[1]۔
یعنی حضورپُر نورسیدناغوث اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے بعض مریدوں نے سجدہ کیاجسم گھلنا شروع ہوا ، یہاں تك کہ گوشت پوست ہڈی پسلی کسی شے کانشان نہ رہا صرف ایك بوندپانی کی زمین پر پڑی رہ گئی حضورپرنور نے روئی کے پھوئے سے اٹھاکر زمین میں دفن کردی اور فرمایا سبحٰن اﷲ تجلی کے سبب اپنی اصل کی طرف پلٹ گیا۔
؎
قسمت نگر کہ کشتہ شمشیر عشق یافت
مرگے کہ زندگان بدعا آرزو کنند
(قسمت دیکھ کہ عشق کی تلوار کے مقتول نے ایسی موت کوپایا جس کے لئے زندہ لوگ دعا کی آرزو کرتے ہیں)
سابعًا دیدہ انصاف بے غبار وصاف ہوتو احادیث صحیحہ سے اس کابھی پتاچلتاہے کہ جہاں جاناچاہے اس طرف چندقدم قریب ہونا اور جہاں سے جدائی مقصود ہو اس سے کچھ گام دورہونا بھی نافع وبکارآمد ہوتاہے جب کمال قرب وبعد میسرنہ ہو۔ طبرانی نے معجم کبیر اور حاکم نے بسند صحیح مستدرك میں برشرط شیخین ابودرداء رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے روایت کی حضور سیدعالم صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے فرمایا :
کل شیئ یتکلم بہ ابن اٰدم فانہ مکتوب علیہ فاذاخطأ الخطیئۃ ثم احب ان یتوب الی اﷲ عزوجل فلیأت بقعۃ
آدمی کاہربول اس پرلکھاجاتاہے توجوگناہ کرے پھر اﷲتعالٰی کی طرف توبہ کرناچاہے اسے چاہئے بلندجگہ پرجائے اور اﷲ تعالٰی کی طرف ہاتھ پھیلاکر
مرتفعۃ فلیمدد یدیہ الی اﷲ ثم یقول اللھم انی اتوب الیك منھا لاارجع الیھا ابدا فانہ یغفرلہ مالم یرجع فی عملہ ذلک[2]۔
کہے الٰہی! میں اس گناہ سے تیری طرف رجوع لاتاہوں ، اب کبھی اُدھر عودنہ کروں گا ، اﷲ تعالٰی اس کے لئے مغفرت فرمادے گا جب تك اس گناہ کو پھرنہ کرے۔
توبہ کے لئے بلندی پرجانے کی یہی حکمت ہے کہ حتی الوسع موضع مصیبت سے بعد اور محل طاعت ومنزل رحمت یعنی آسمان سے قرب حاصل ہو ، جب سیدنا موسٰی عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کازمانہ انتقال قریب آیا بَن میں تشریف رکھتے تھے اور ارض مقدسہ پرجبّارین کاقبضہ تھا وہاں تشریف لے جانا میسرنہ ہوا دعافرمائی کہ اس پاك زمین سے مجھے ایك سنگ پرتاب قریب کردے۔ بخاری ، مسلم ، نسائی ابوہریرہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے راوی :
ارسل ملك الموت الی موسی علیھا الصلٰوۃ والسلام (فذکر الحدیث الی ان قال) نسأل اﷲ ان یدنیہ من الارض المقدسۃ رمیۃ بحجر[3]۔ موسٰی عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کی طرف اﷲ تعالٰی نے ملك الموت کوبھیجا ، پس حدیث کوبیان کرتے یہاں تك بیان کیا کہ مجھے بیت المقدس کے اتناقریب کردے جتناکہ پتھرپھینکنے کافاصلہ ہوتاہے۔ (ت)
شیخ محقق رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ شرح مشکوٰۃ میں دعائے موسٰی عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام کایوں ترجمہ کرتے ہیں :
نزدیك گردان مرا از ان اگرچہ بمقداریك سنگ اندازہ باشد[4]۔
مجھے اس قدر نزدیك کردے اگرچہ ایك پتھر کااندازہ ہو۔ (ت)
ظاہرہے کہ ہنگام حاجت سردست ، عراق شریف کی حاضری متعذر ، لہٰذا چندقدم اس ارض مقدسہ کی طرف چلنا ہی مقرر ہوا کہ مالایدرك کلہ لایترك کلہ وﷲ الحمد دقہ وجلّہ (جومکمل حاصل نہ ہوسکے تو تووہ مکمل چھوڑابھی نہ جائے ، اﷲ تعالٰی ہی کے لئے ہرچھوٹی اوربڑی حمدہے۔ ت) رہی عدد یازدہ کی تخصیص ، اس کی وجہ ظاہر کہ ان اﷲ تعالٰی وتر یحب الوتر[5] (اﷲ تعالٰی طاق ہے طاق کو دوست رکھتاہے)قالہ النبی صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم رواہ الامام احمد عن ابن عمر بسند صحیح
[1] المیزان الکبرٰی باب صفۃ الصلٰوۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۱۵۷
[2] المستدرك علی الصحیحین کتاب الدعاء دعا قضاء الرین مطبوعہ دارالفکر بیروت ۱ / ۵۱۶
[3] صحیح بخاری باب وفات موسٰی علیہ السلام الخ مطبوعہ قدیمی کتب خانہ کراچی ۱ / ۴۸۴ ، صحیح مسلم باب من فضائل موسٰی علیہ السلام مطبوعہ نورمحمد اصح المطابع کراچی ۲ / ۲۶۷
[4] اشعۃ اللمعات کتاب الفتن باب بدء الخلق الخ مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۴ /
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع