دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

انچہ ازقصد خودومردم خانہ بجانب شاہجہاں آباد نوشتہ اندبشرط امن مبارك ست وتارسیدن شما فقیر  اِن شااﷲ تعالٰی بعد نمازیك دوگھڑی روزبرآمدہ پیش از حلقہ یابعدآں بجانب آں مستورہ شمامتوجہ خواہد شد باید کہ ہرروز منتظر ومتوقع فیض روبایں طرف کردہ بعد نمازصبح روبایں طرف کردہ بعد نمازصبح بنشیند کہ محبت ایں عفیفہ کہ فرزند ماست دردل فقیر تاثیر کردہ است [1] الخ                میں نے اور گھروالوں نے شاہجہان آبادکی طرف جوخط لکھاہے وہ بشرط امن مبارك ہے اور تمہارے پہنچنے تك ان شاء اﷲ فقیرروزانہ ایك دوگھڑی حلقہ ذکر سے قبل یابعد باہرآکر آپ کی مستورہ بیوی کی طرف توجہ کرتاہے ، ہوسکتاہے تو روزانہ  فیض کا متوقع ہوکر اس طرف منہ کرکے صبح کی نماز کے بعد بیٹھاکرو تاکہ اس پاکیزہ کی جو میری بیٹی ہے کی محبت کی تاثیر اس فقیر کے دل پرہو۔ الخ(ت)

دوسرے مکتوب میں فرماتے ہیں :

جان من سلامت باشی دریں مدت مفارقت دورقعہ شمارسید وحرزجاں گردید باید دید کہ انتظار باماچہ میکند ، ہرصبح بعد نماز متوجہ بفقیر بنشینید بے ناغہ توجہ می دہم از کسی توجہ نگیرید زیادہ عمرومزہ عمرباد  [2] انتہی ملخصا

میری جان! سلامت رہو ، اس جدائی کی مدت میں تمہارے دورقعے ملے ہیں جوحرزجاں ہیں ، غورکرو کہ ہماراانتظار کیااثرکرتاہے روزانہ صبح کی نماز کے بعد مجھ فقیر کی طرف منہ کرکے بیٹھاکرو اور ناغہ نہ کرو ، میں خودتوجہ کیاکروں گا کسی دوسرے کی توجہ کی ضرورت نہیں ان شاء اﷲ عمرزیادہ اور عمرکامزہ بھی پاؤ گے  اھ ملخصًا

انہیں مرزاصاحب کے ملفوظات میں ہے :

نسبت مابجناب امیرالمؤمنین حضرت علی کرم اﷲ تعالٰی وجہہ مے رسد وفقیر رانیازے خاص بآنجناب ثابت ست دروقت عروض عارضہ جسمانی توجہ بآنحضرت واقع می شود وسبب حصول شفا میگردد [3] الخ۔

میراخاص تعلق حضرت امیرالمؤمنین علی مرتضٰی کرم اﷲ تعالٰی وجہ الکریم سے قائم ہے اور فقیر کوآپ سے خاص نیازحاصل ہے ، فقیرجسمانی عارضہ کے وقت آپ کی طرف توجہ کرتااور شفاپاتاہے الخ(ت)

شاہ ولی اﷲ صاحب نے مکتوب شرح رباعیات میں اپنی یہ رباعی لکھی :  ؎

آنانکہ زاوناس بہیمی  جستند                            بالجسّہ انوار قدم  پیوستند
فیض قدس ازہمت ایشاں میجو                        دروازہ فیض قدس ایشاں ہستند[4]

(وہ ذات جس سے لوگ بھلائی چاہتے ہیں اور ان کے قدم کے انوارلباس بناتے ہیں ان کی توجہ سے مقدس فیض کی خواہش کرکیونکہ وہ فیض قدس کادروازہ ہیں )پھر اس کی شرح میں لکھا :

یعنی توجہ بارواح طیبہ مشایخ درتہذیب روح وسرنفع بلیغ دارد[5]۔

یعنی مشایخ کی ارواح طیبہ روح اور سر کی صفائی میں انتہائی مفید ہیں (ت)

انہیں شاہ صاحب نے ہمعات میں حدیث نفس کا یوں علاج بتایا :

بارواح طیبہ مشائخ متوجہ شد ، وبرائے ایشاں فاتحہ خواند یابزیارت قبرایشاں رودازانجا انجذاب دریوزہ کند[6]۔             مشائخ کی ارواح کی طرف متوجہ ہو اور ان کے لئے فاتحہ پڑھو اور ان کی قبروں کی زیارت کے لئے جاؤ اور وہاں سے فیض حاصل کرو۔ (ت)

نفیسہ : امام علامہ ابن حجر مکی شافعی   رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ  الخیرات الحسان فی مناقب الامام الاعظم ابی حنیفۃ النعمان میں فرماتے ہیں :

لم یزل العلماء و ذووالحاجات یزورون قبرالامام ابی حنیفۃ رضی اﷲ تعالٰی عنہ ویتوسلون عندہ فی قضاء حوائجھم و یرون نجح ذلک ،  منھم الامام الشافعی رضی اﷲ تعالٰی عنہ فانہ جاء عنہ انہ قال انی لاتبرك بابی حنیفۃ واجیئ الی قبرہ فاذا عرضت لی حاجۃ صلیت رکعتین وجئت الٰی قبرہ وسألت اﷲ تعالٰی عندہ فتقضی سریعا[7]۔                          

یعنی ہمیشہ سے علماو اہل حاجت امام ابوحنیفہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے مزارمبارك کی زیارت اور اپنی حاجت روائیوں کوبارگاہ الٰہی میں اُن سے توسّل کرتے اور اس سبب سے فورًا مرادیں پاتے ہیں اُن میں سے ہیں امام شافعی   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کہ فرماتے ہیں میں ابوحنیفہ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے تبرك کرتااور اُن کی قبر پر جاتاہوں اور جب مجھے کوئی حاجت پیش آتی ہے دورکعت نمازپڑھتااور ان کی قبر کی طرف آکر خدا سے سوال کرتاہوں کچھ دیرنہیں لگتی کہ حاجت رواہوتی ہے۔

فقیرکہتاہے غفراﷲ تعالٰی لہ یہاں نکات غامضہ ہیں کہ ان پرمطلع نہیں ہوتے مگرتوفیق والے ، جب معلوم ہولیا کہ حق جل وعلا عزمجدہ کی طرف اس کے محبوبوں سے توسل محمود مقصود وسنت ماثورہ و طریقہ مامورہ اور ہنگام توسل ان کی جانب توجہ درکار ، یہاں تك کہ جب خلیفہ ابوجعفر منصورعباسی نے سید ناامام مالك   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے پوچھا : دعا میں قبلہ کی طرف منہ کروں یا مزارمبارك حضور سیدالمرسلین   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی طرف؟ فرمایا :

ولم تصرف وجھك عنہ وھو وسیلتک

کیوں اپنامنہ ان سے پھیرتاہے وہ قیامت کوتیرا

ووسیلۃ ابیك اٰدم علیہ الصلوۃ والسلام الی اﷲ تعالٰی یوم القٰیمۃ بل استقبلہ واستشفع بہ فیشفعك اﷲ تعالٰی[8]۔  اخرجہ الامام القاضی عیاض فی الشفاء وغیرہ فی غیرہ۔

اور تیرے باپ آدم   عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  کا اﷲ تعالٰی کی طرف وسیلہ ہیں بلکہ انہیں کی طرف منہ کر اور شفاعت مانگ کہ اﷲ تعالٰی تیری درخواست قبول فرمائے۔

اور سوال حاجت سے پہلے دورکعت نماز کی تقدیم مناسب کہ اﷲتعالٰی فرماتاہے : اسْتَعِیْنُوْا بِالصَّبْرِ وَ الصَّلٰوةِؕ- [9](صبر اور نماز سے مدد حاصل کرو۔ ت)پھرکامل اکسیریہ ہے کہ کسی محبوب خدا کے قریب جائیے اسی طرف حق جل وعلا نے قرآن عظیم میں ہدایت فرمائی کہ ارشاد کرتاہے :

 



[1]   مکتوبات مرزامظہر جانجاناں ازمجموعہ کلمات طیبات  مکتوب سی وہفتم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۴۷

[2]   مکتوبات مرزاجانجاناں ازمجموعہ کلمات طیبات مکتوب چہل ودوم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۴۹

[3]   ملفوظات مرزامظہر جانجاناں ازمجموعہ کلمات طیبات ملفوظات مکتوب چہل ودوم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی   ص۷۸

[4]   مکتوبات شاہ ولی اﷲ ازمجموعہ کلمات طیبات مکتوب بست ودوم درشرح رباعیات مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ،   ص۱۹۴

[5]   شرح رباعیات شاہ ولی اﷲ ازمجموعہ کلمات طیبات مکتوب بست ودوم درشرح رباعیات مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۱۹۴

[6]   ہمعات ہمعہ ۸ مطبوعہ اکادیمیہ الشاہ ولی اﷲ الدہلوی حیدرآباد ص۳۴

[7]   الخیرات الحسان الفصل الخامس والثلاثون فی تادب الائمۃ  ایچ ایم سعیدکمپنی کراچی ص۱۴۹

[8]   کتاب الشفاء   فصل واعلم ان حرمتہ النبی   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   مطبوعہ شرکۃ صحافیۃ فی بلاد عثمانیۃ ۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن