دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

اسی میں ہے :

اے بہترین کسیکہ امیدداشت شودبرائے ازالہ مصیبتے[1]۔

اے بہترین امیدگاہ ، مصیبتوں کے ازالہ کے لئے۔ (ت)

اسی میں ہے :

توپناہ دہندہ منی ازہجوم کردن مصیبتے وقتیکہ بخلاند دردل بدترین چنگلالہارا[2]۔

آپ مجھے ہرایسی مصیبت میں جودل میں بدترین اضطراب پیداکرے ، پناہ دیتے ہیں ۔ (ت)

اور اپنے قصیدہ ہمزیہ کی شرح میں توقیامت ہی توڑگئے ، لکھتے ہیں :

آخر حالتی کہ ثابت است مادح آں حضرت را   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  وقتیکہ احساس کند نارسائی خودرااز حقیقت ثناضراعۃ (بالفتح) خواری وزاری ، ابتہال واخلاص دردعا آنست کہ ندا کند زار وخوارشدہ بشکستگی دل واظہار بے قدری خود ، باخلاص درمناجات وپناہ گرفتن بایں طریق ، اے رسول خدا ، اے بہترین مخلوقات ، عطائے ترامیخواہم روزفیصل کردن۔ [3] 

مایوسی کے وقت مدح کرنے والے کی آخری حالت میں یہ دعااور ثنا ہونی چاہئے کہ وہ اپنے کو انتہائی گریہ و زاری اور دل جمعی اور اظہار بے قدری میں خلوص کے ساتھ پناہ حاصل کرتے ہوئے یہ مناجات کرے اور کہے کہ اے رسول خدا   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  ، اے اﷲ تعالٰی کی مخلوق میں بہترین ذات! قیامت کے روز میں آپ کی عطا کاخواستگار ہوں ۔ (ت)

اسی میں ہے :

وقتیکہ فرودآید کارعظیم درغایت تاریکی پس توئی پناہ ازہربلا[4]۔

جب کوئی کام تاریکی کی گہرائی میں گرجائے توآپ ہی ہربلامیں پناہ دیتے ہیں ۔ (ت)

اسی میں ہے :

بسوئے توست آوردن من وبہ توست پناہ گرفتن من ودر توست امید داشتن من[5]۔

میری جائے پناہ ، میری جائے امید اور میرے مرجع آپ ہی ہیں ۔ (ت)

بالجملہ بندگان خدا سے توسل کو اخلاص وتوکل کے خلاف نہ جانے گا مگرسخت جاہل محروم یاضال مکابرملوم ، رہا اس نماز مبارك کے افعال پرکلام ، اولًا : جب اس کی ترغیب خود حضورپرنورغوث اعظم   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  کے ارشاد سے ثابت تو مدعی تسنن کوکیا گنجائش انکار ، خود منکرین کی زبانیں اس شہادت میں ہمارے دل وزبان کی شریك ہیں کہ وہ جناب اتباع قرآن وحدیث واقتضائے سنت سنیہ ومراعات سیرت صحابہ واجتناب محدثات شنیعہ والتزام احکام شرعیہ پراستقامت کاملہ رکھتے تھے رضی اﷲ تعالٰی عنہ وارضاہ امدنا فی الدارین  بنعماہ اٰمین (ا ﷲتعالٰی اس سے راضی ہو اور اس کو راضی کرے اور اپنی نعمتوں سے دونوں جہاں میں ہماری امداد فرمائے آمین۔ ت)

ثانیًا : دو۲علما واولیا جن میں بعض کے اسمائے طیبہ فقیرغفراﷲتعالٰی لہ بہم نے ذکرکئے جنہوں نے یہ نمازپسند کی اجازت دی ، سند لی ، خود پڑھی ، منکرین میں کون ان کے پائے کاہے؟ پھر ان کے کہے سے کیونکر مسلم ہو کہ حکم شرع پریہی چلے ، اور وہ سب معاذاﷲ گناہگار ، فسّاق ، بدعتی گزرے اور ان اکابر کو غیرموثوق کہہ کر اتباع سواداعظم کی طرف بلانا ، وہی پرانی تلبیس ہے سواد اعظم کاخلاف جب ہوکہ جمہورائمہ دین ، فقہا ومحدثین ، عرفائے محدثین رحمۃ اﷲ علیہم اجمعین اس نماز سے ممانعت کرتے آئے ہوں ، جب منکرین دوچار ائمہ معتمدین سے صحیح طور پر (جودیدہ ودانستہ کذب وافترا ووضع اسمائے کتب وعلما و استناد بمجاہیل واجزائے خاملہ سے ، کہ داب قدیم اکابرمنکرین ہے خالی ہو) اس نمازکریم کی ممانعت کاثبوت نہ دے سکے نہ ان شاء اﷲ تعالٰی قیام قیامت دے سکیں توسواداعظم کانام لیناصرف عوام کودھوکادینا ہے۔

ثالثًا : ان صاحبوں کے اصول پرتو اس نماز کے جوازواباحت اور منع وانکار کی قباحت وشناعت پرنئے طورسے (جسے معارضہ بالقلب کہئے) سواداعظم ائمہ وعلماء و محدثین وفقہا کااجماع قطعی ثابت ہوگا ، پہلے معلوم ہوچکا کہ ان حضرات کے مذہب میں عدم ذکر ذکرعدم ہے اور خود یہاں منکرین کے ادعائے سواداعظم کایہی مبنی کما لایخفی (جیسا کہ مخفی نہیں ۔ ت) اب ہم کہتے ہیں کلمات ائمہ میں اس نماز پرانکار جائزہونا ہرگز مذکورنہیں ،  ومن ادعی فعلیہ البیان ولایستطیعہ حتی یرجع القارظان (جودعوٰی کرے اس پربیان لازم ہے جبکہ یہ اس کی استطاعت سے خارج ہے۔ ت) اور عدم بیان ، بیان عدم تولاجرم اس کے یہ معنی ہوں گے کہ ان سب ائمہ کے نزدیك اس نمازمبارك پر انکار روانہیں اور جس پرانکار ناجائز ہوگا وہ اقل درجہ مباح ہوگا فثبت المقصود وبھت العنود والحمد ﷲ العلی الودود (مقصود ثابت ہوا ، مخالف مبہوت ہوا ، الحمدﷲ العلی الودود۔ ت)

رابعًا : ان حضرات کی عجیب عادت ہے ، جواز کہ عقلًا ونقلًا محتاج دلیل نہیں بے دلیل خاص قبول نہیں کرتے اور عدم جواز کے لئے ان کے زبانی دعوے کافی ہوجاتے ہیں کاش جہاں یہ کہتے ہیں کہ توجہ بعراق و روش باوسب درست نہیں وہاں اس پرکوئی دلیل شرعی بھی قائم کرتے اور جب کچھ نہیں توہمارے لئے اصل جواب وہی ہے جومدعیان بے ثبوت کے مقابل قرآن عظیم نے تعلیم فرمایا کہ قُلْ هَاتُوْا بُرْهَانَكُمْ اِنْ كُنْتُمْ صٰدِقِیْنَ(۱۱۱) [6] (فرمادیجئے اگرسچے ہو تودلیل پیش کرو۔ ت)اور منکر نے اثنائے تقریر میں جو اپنے لئے بات آسان کرنے کوہیأت نمازوتذلل تام وانتہائے تعظیم کی قیدیں بڑھالیں وہ خود اسی پرمردود کہ ہرگز ترکیب صلٰوۃ الاسرار میں ان باتوں کانشان نہیں ، ہاں محبوبان خدا کی نفس تعظیم بیشك اہم واجبات و اعظم قربات سے ہے :

قال اﷲ تعالٰی وَ مَنْ یُّعَظِّمْ حُرُمٰتِ اللّٰهِ فَهُوَ خَیْرٌ لَّهٗ عِنْدَ رَبِّهٖؕ- [7]

قال اﷲ تعالٰی

وَ مَنْ یُّعَظِّمْ شَعَآىٕرَ اللّٰهِ فَاِنَّهَا مِنْ تَقْوَى الْقُلُوْبِ(۳۲) [8]

اِنَّاۤ اَرْسَلْنٰكَ شَاهِدًا وَّ مُبَشِّرًا وَّ نَذِیْرًاۙ(۸) لِّتُؤْمِنُوْا بِاللّٰهِ وَ رَسُوْلِهٖ

 



[1]   شرح قصیدہ اطیب النغم فصل یازدہم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۲۲

[2]   شرح قصیدہ اطیب النغم فصل یازدہم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۲۲

[3]   شرح قصیدہ ہمزیہ  فصل ششم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ص۳۳

[4]   شرح قصیدہ ہمزیہ فصل ششم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ص۳۳

[5]   شرح قصیدہ ہمزیہ فصل ششم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۳۴

[6]   القرآن ۲ / ۱۱۱

[7]   القرآن ۲۲ / ۳۰

[8]   القرآن ۲۲ / ۳۲

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن