دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

الثمین(اس کو حرزثمین میں ذکرکیا ہے۔ ت) ان احادیث میں جن بندگان خدا کو وقت حاجت پکارنے اور ان سے مدد مانگنے کاصاف حکم ہے وہ ابدال ہیں کہ ایك قسم ہے اولیائے کرام سے قدس اﷲ تعالٰی اسرارھم وافاض علینا انوارھم یہی قول اظہرواشہرہے کما نص علیہ فی الحرز الوصین (جیسا کہ حرزالوصین میں اس کی تصریح کی گئی ہے۔ ت) اور ممکن کہ ملائکہ یا مسلمان صالح جن ، مراد ہوں وکیفما کان ایسے توسل وندا کو شرك وحرام اور منافی توکل واخلاص جاننا معاذاﷲ شرع مطہر کو اصلاح دیناہے۔

تنبیہ :  یہاں تو حضرات منکرین کے انہیں عالم نے یہ خیال فرماکر کہ معجم طبرانی بلاد ہند میں متداول نہیں بے خوف وخطر خاص متن ترجمہ میں اپنے زور علم ودیانت وجوش تقوٰی وامانت کاجلوہ دکھایافرماتے ہیں : اس حدیث کے راویوں میں سے عتبہ بن غزوان مجہول الحال ہے تقوی اور عدالت اس کی معلوم نہیں جیسا کہ کہاہے تقریب میں کہ نام ایك کتاب کاہے اسماء الرجال کی کتابوں سے۔

اقول : مگربحمداﷲ آپ کاتقوی وعدالت تومعلوم ، کیسا طشت ازبام ہے خدا کی شان کہاں عتبہ بن غزوان رقاشی کہ طبقہ ثالثہ سے ہیں جنہیں تقریب میں مجہول الحال اور میزان میں لایعرف کہا ، اور کہاں اس حدیث کے راوی عتبہ بن غزوان بن جابر مازنی بدری کہ سیدعالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے صحابی جلیل القدر مہاجر ومجاہد غزوہ بدر ہیں جن کی جلالت شان بدر سے روشن ، مہرسے اَبْیَنْ   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  وارضاہ مترجم صاحب دیباچہ ترجمہ میں معترف کہ حرزثمین

(بقیہ حاشیہ صفحہ گزشتہ)

کما نص علیہ سیدنا الخضر علیہ الصلٰوۃ والسلام رواہ ونقلہ فی البھجۃ و الزبدۃ والتحفۃ وغیرھا منہ (م)

جیسا کہ سیدنا خضرعلیہ السلام نے اس کی تصریح کی اور بہجۃ الاسرار ، الزبدۃ اور التحفہ وغیرہا میں اس کو روایت کیا اور نقل کیا ۱۲منہ (ت)

اُن کے پیش نظر ہے ، شاید اس حرز میں یہ عبارت تونہ ہوگی :

رواہ الطبرانی عن زید بن علی عن عتبۃ بن غزوان رضی اﷲ تعالٰی عنہ عن النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم[1]۔

اس کو طبرانی نے زید بن علی سے انہوں نے عتبہ بن غزوان   رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ  سے انہوں نے نبی   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  سے روایت کیا۔ (ت)

یا جس تقریب کا آپ نے حوالہ دیااس میں خاص برا بر کی سطر میں یہ تحریر تونہ تھی :

عتبۃ بن غزوان بن جابر المزنی صحابی جلیل مھاجر بدری مات سنہ سبع عشرۃ [2]  اھ ملخصا۔

عتبہ بن غزوان بن جابر المزنی صحابی جلیل بدری اور مہاجرہیں جن کا وصال ۱۷ھ میں ہوا۔ اھ ملخصًا۔ (ت)

پھرکون سے ایمان کامقتضٰی ہے کہ اپنے مذہب فاسد کی حمایت میں ایسے صحابی رفیع الشان عظیم المکان کوبزور زبان وبزورجنان درجہ صحابیت سے طبقہ ثالثہ میں لاڈالے اور شمس عدالت وبدرِ جلالت کومعاذاﷲ مردودالروایۃ ومطعون جہالت بنانے کی بدراہ نکالئے

ولکن صدق نبینا صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم اذا لم تستحی فاصنع ماشئت[3]۔

لیکن حضور  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نے فرمایا کہ جب تجھے حیانہیں تو پھرجوچاہے کر۔ (ت)

مسلمان دیکھیں کہ حضرات منکرین انکارحق واصرار باطل میں کیاکچھ کر گزرے پھر ادعائے حقانیت گویا تمیز کا وضوئے محکم ہے لاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم ، خیر یہ تو حدیثیں تھیں اب شاہ ولی اﷲ صاحب کی سنئے اپنے قصیدہ اطیب النغم کی شرح میں پہلی بسم اﷲ یہ لکھتے ہیں کہ :

لابدست ازاستمداد بروح آنحضرت صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم   ۔ [4]

حضور  عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  کی روح پاك سے مددحاصل کرناضروری ہے۔ (ت)

اسی میں ہے :

بنظرنمی آید مرامگر آنحضرت   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کہ

مجھے توہرمصیبت میں اور ہرپریشان حال کے لئے حضور

جائے دست زدن اندوہگین ست درہرشدّتے[5]۔

عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  کادستِ تصرف ہی نظرآتاہے(ت)

اسی میں ہے :

بہترین خلق خداست درخصلت ودرشکل ونافع ترین ایشان ست مردماں رانزدیك ہجوم حوادث زماں ۔ [6]

زمانے کے حوادث میں لوگوں کے لئے آپ سے بڑھ کر کوئی نافع نہیں ہے۔ (ت)

اسی میں ہے :

فصل یازدہم درابتہال بجناب آں حضرت   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  رحمت فرستد برتوخدائے تعالٰی اے بہترین کسیکہ امیدداشتہ شوداے بہترین عطاکنندہ[7]۔

گیارہویں فصل حضور  عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  کی مدح میں ہے اے بہترین مددگار اورجائے امید اور بہترین عطا کرنے والے! آپ پر اﷲ تعالٰی کی بے شمار رحمتیں ہوں ۔ (ت)

 



[1]   حرزثمین شرح حصن حصین مع حصن حصین  دعاء الرکوب فی البحر افضل المطابع انڈیا ص۴۵

[2]   تقریب التہذیب ترجمہ ۴۴۵۴ دارالکتب العلمیہ بیروت ۱ / ۶۵۳

[3]   المعجم الکبیر مروی ازابومسعود حدیث ۶۵۸ مطبوعہ مکتبہ فیصلیہ بیروت ۱۷ / ۲۳۷

[4]   شرح قصیدہ اطیب النغم فصل اول درتشبیب بذکر الخ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ص۲

[5]   شرح قصیدہ الطیب ا لنغم فصل اول درتشبیب بذکرالخ مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ص۴

[6]   شرح قصیدہ الطیب النغم  فصل چہارم مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی  ص۶

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن