دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

آپ ۹۹۹ھ کاواقعہ اُن سے لکھوارہے ہیں حقیقۃً اشباہ میں یہاں سنۃ تسع وستین وتسعمائۃ یعنی ۹۶۹ ھ نوسوانہتر جسے آپ ۹۹۹ ھ بتارہے ہیں ۔

جہالت۱۹ : اور  پھربیان کیا(یعنی صاحبِ اشباہ نے ) کہ اگر کوئی قنوت پڑھاچاہے تو اکیلا دورکعت نمازنفل کی نیت کرکے پڑھے چنانچہ

یقنت للطاعون لانہ اشد عــــہ۱ النوازل بل ذکرہ عــــہ۲ انہ یصلی رکعتین فرادی فرادی وینوی رکعتی عــــہ۳ لدفع الطاعون[1]۔

قنوت پڑھے واسطے طاعون کے مقرر وہ بڑی سخت ہے سختیوں سے مگرجماعت سے نہ پڑھے بلکہ پڑھے دودورکعتیں اکیلے اکیلے اور نیت کرے دورکعت نفل کی واسطے دفع طاعون ، پوراہوا حاصل مطلب اشباہ والے کا۔

قطع نظر اس سے کہ یہ عبارت اشباہ کی نہیں بلکہ صاحب اشباہ سے ناقل عــــہ۴ کی ہے اور اس میں بل ذکرکی ضمیر خود

عــــہ۱ : “ ضروری سوال “ میں یونہی لکھا اور اسی غلطی کی بناپر طاعون کوخود بھی اشدالنازلہ کہاحالانکہ اشباہ میں من اشد النوازل ہے۱۲ (م)

عــــہ۲  : ھکذا بخطہ وصوابہ بل ذکر ۱۲(م) 

عــــہ۳  :  ھکذا بخطہ وصوابہ رکعتین (م)

عــــہ۴  :  ظاہراً کہیں طحطاوی حاشیہ مراقی الفلاح دیکھنے کومل گئی اس میں انہوں نے فرمایاتھا :   النوازل ،  بل ذکر انہ یصلی لہ رکعتین فرادی وینوی رکعتا رفع الطاعون[2]۔                

یہ ان کی تحریر ہے اور درست “ بل ذکر “ ہے(ت)

  یہ ان کی تحریر ہے درست “ رکعتین “ ہے۔ (ت)

اشباہ میں ہے کہ طاعون کے لئے قنوت پڑھی جائے کیونکہ یہ شدید مصائب میں سے ہے بلکہ یہ ذکرکیا کہ دورکعات الگ الگ ادا کی جائیں اور ان کی نیت طاعون کے دفع کے لئے دورکعات کی کی جائے۔ (ت) یہ صاحب اپنی خوش فہمی سے سمجھے کہ یہ سب عبارت فی الاشباہ کے تحت میں داخل ہے ۱۲(م)

صاحب اشباہ کی طرف ہے جسے آپ نے چنانچہ کہہ کر عبارت اشباہ ہونے کااشعار کیا اور بل ذکر کامطلب کچھ نہ بنا لہٰذا اسے ترجمہ سے خارج کردیا طرفہ سخت جہالت فاحشہ یہ ہے کہ دورکعت پڑھنے کے مسئلہ کومسئلہ قنوت کا تتمہ بنادیا کہ “ قنوت پڑھاچاہے تواکیلادو رکعت نفل کی نیت کرکے پڑھے “ اور اسی لئے اپنی طرف سے ترجمے میں “ مگر “ تراش لیا کہ “ مگرجماعت سے نہ پڑھے “ حالانکہ کوئی کم علم بھی عبارتِ اشباہ خواہ عبارت مذکورہ ناقل عن الاشباہ دیکھ کر کسی طرح اس جہالت کاگمان بھی نہ کرے گا ، اشباہ میں تو قنوت طاعون ثابت فرماکر نماز طاعون کامسئلہ ہی جداشروع فرمایا اور جداگانہ دلیلوں سے اس کا ثبوت دیا۔

حیث قال صرح فی الغایۃ بانہ اذا نزل بالمسلمین نازلۃ قنت الامام فی صلٰوۃ الفجر فالقنوت عندنا فی النازلۃ ثابت ولا شك ان الطاعون من اشد النوازل وفی السراج الوھاج قال الطحاوی لایقنت فی الفجر عندنا من غیربلیۃ فان وقعت فلاباس بہ کذا فی الملتقط انتھی فان قلت ھل بلہ صلٰوۃ قلت ھو کالخسوف لما فی منیۃ المفتی فی الخسوف والظلمۃ فی النھار واشتداد الریح والمطروالثلج والافزاع وعموم المرض یصلی وحدانا انتھی ولاشك ان الطاعون من قبیل عموم المرض فتسن لہ رکعتان فرادی [3]ھ مختصرا           

الفاظ یہ ہیں کہ غایہ میں تصریح ہے کہ جب مسلمانوں پر کوئی بڑی مصیبت اُترے توامام نمازفجر میں قنوت پڑھے ، پس بڑی مصیبت کے وقت قنوت ہمارے نزدیك ثابت امر ہے اور بیشك طاعون بڑی مصیبتوں میں سے ہے السراج الوہاج میں ہے کہ طحاوی نے فرمایا کہ بغیر کسی مصیبت کے ہمارے نزدیك فجر میں قنوت نہ پڑھی جائے اور اگرکوئی مصیبت نازل ہوجائے توپڑھنے میں کوئی حرج نہیں جیسا کہ ملتقط میں ہے انتہی اگر آپ پوچھیں کہ اس کے لئے نماز ہے تومیں کہتاہوں کہ طاعون کامعاملہ خسوف کی طرح ہی ہے۔ منیۃ المفتی کے باب الخسوف میں ہے کہ سخت تاریکی ، شدید طوفان ، شدید بارش یا شدید ژالہ باری ، شدید خوف یامرض عام لاحق ہوجائے توتنہا نمازاداکریں ، انتہی ، اور اس میں کوئی شك نہیں کہ طاعون ایسی مرض ہے جوعام لوگوں کولاحق ہوجاتی ہے لہٰذا اس کے رفع کے لئے بھی دورکعات تنہا اداکرنا سنت ہوگا۱ھ مختصراً(ت)

اور ناقل نے بھی بل ذکر لکھ کر اسے جدا کردیاتھا مگرجب آدمی کو سہل سہل عبارت کاترجمہ سمجھنے کی لیاقت نہ ہوتو مجبورہے۔

جہالت ۲۰ : اس سے بھی سخت ترجہالت یہ کہ صاحب اشباہ کا مطلب وہ ٹھہرایا “ کہ طاعون میں قنوت کی تصریح کہیں نہیں ، میں حکم نہیں کرسکتا “ اور عبارت یہ نقل کی کہ یقنت للطاعون جس کا آپ ہی ترجمہ کیاکہ “ قنوت پڑھے واسطے دفع طاعون کے “ ۔ کیوں حضرت! کیایہ حکم نہ ہوا ، واقعہ جوبزرگوار اپنالکھا آپ نہ سمجھ سکے پورامعذور ہے ، یہ سردست بیس جہالتیں ہیں اور شروع کلام میں اولاً سے خامساً اور اس کے تنبیہ میں اول سے چہارم تك جو سخت وجوہ قاہرہ سے “ ضروری سوال “ کی بطالتیں جہالتیں ثابت کی گئیں انہیں شامل کیجئے تو یہاں تك ۲۹جہالات شدیدہ بیان ہوئیں اب تیسویں جہالت سب سے بڑھ کر سفاہت ملاحظہ ہو “ ضروری سوال “ کی ساری محنت و جانکاہی اپنے ا س ادائے باطل کے اثبات کوتھی کہ فتنہ وغلبہ کفار کے سواطاعون وغیرہ نوازل کی قنوت کذب باطل وبہتان بے ثبوت وگناہ وبدعت وضلالت وفی النار ہے جو اسے ثابت مانے اس پرحکم تعجیل توبہ واستغفار ہے ساڑھے پانچ ورق کی تحریر میں دس صفحے اسی مضمون میں سیاہ کئے یہ سب کچھ لکھ لکھاکر اب چلتے وقت حاشیہ پرایك فائدہ کانشان دیا “ ف زمانہ طاعون میں نمازپڑھنے کی ترکیب “ اور متن میں لکھا “ ھذہ الکیفیۃ لصلٰوۃ الطاعون (یہ نماز طاعون کاطریقہ ہے۔ ت) پہلے دل میں نیت کرکے زبان سے کہے نویت ان اصلی ﷲ تعالٰی رکعتین صلٰوۃ النفل لدفع الطاعون متوجھا الی جھہ الکعبۃ الشریفۃ اﷲ اکبر (میں اﷲتعالٰی کی رضاکے لئے رفع طاعون کی خاطر ، دورکعات اداکرتاہوں اس حال میں کہ میں کعبۃ اﷲ کی طرف متوجہ ہوں ۔ ت) پھر دوسری رکعت کے آخر میں رکوع عــــہ۱ رکوع میں جوقنوت ماثور عــــہ۲ ہوپڑھے کہ مشتمل ہواوپر طاعون کے ، اور اگرایسی قنوت اس کو یاد ہی نہ ہو تو ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ وقنا ربنا عذاب النار  پڑھے یہ آیہ  وافی ہدایہ جامع جمیع ادعیہ کی ہے “ ۔ اﷲتعالٰی دلوں کے ارادے سب جانتاہے چلئے وہ اگلاپچھلالکھالکایابھولنا درکنار یہی یادنہ رہا کہ “ ضروری سوال “ کی تحریر کس غرض کے لئے تھی کس بات کادعویٰ ، کاہے سے انکارتھا ، اپنے زعم میں جنت کا راستہ کیا طریق نارتھا خود ہی کذب وبہتان بنانے لگے ضلالت و فی النار کی ترکیبیں بنانے لگے ، یارب مگر اسے اختلال حواس کے سوا کیاکہئے ، طرفہ یہ کہ اوپر سوال قائم کیاتھا “ بارادہ دفع طاعون ووبا کون سی قنوت ہے “ اور جواب دیاتھا “ کہیں پتانہیں “ ۔ اب حکم ہوتاہے کہ قنوت ماثورہ پڑھے کہ مشتمل ہواوپر طاعون کے “ ۔ اب خداجانے کہاں سے اس کاپتا لگ گیا۔ تصحیف اغلاط یعنی عبارت کچھ ہے اور پڑھیں کچھ ، یوں توزیادت ونقص وتبدیل ہرقسم کی خطا اس “ ضروری سوال “ میں ، موجود ہے یہیں

عــــہ۱ یہ ترکیب بھی نئی ہے قنوت میں علماء مختلف ہیں کہ قبل رکوع ہے یابعد ، آپ فرماتے ہیں خود رکوع میں پڑھے ۱۲(م)

عــــہ۲ تحریر زید میں یونہی ہے جیسے کچہریوں میں پنچ کو پنچ مقبولہ لکھتے ہیں ۔ ۱۲(م)

 “ قنا ربنا عذاب النار “ کو آیت بنادیا حالانکہ قرآن عظیم میں قنا کے بعد لفظ ربناکہیں نہیں ، من اشد النوازل سے من اڑاکر طاعون کو 'اشد النازلۃ' کہا اوراپنے ہی پاؤں پرتیشہ مارا عبارت اشباہ میں سبعین کو تسعین بنایا مگرزیادہ اظہار علم کو تصحیفین یہ ہیں شیبان بن فروخ کواصل عبارت سند اور ترجمہ دونوں میں شیبان بن فرخ عــــہ۱  لکھایہ نام صحیح مسلم و سنن ا بی داؤدوسنن نسائی میں خداجانے کتنی جگہ آیاہے اگریہ کتابیں پڑھی ہوتیں توایسی غلطی نہ ہوتی



[1]   غمزعیون البصائر شرح الاشباہ فن ثانی ، کتاب الوقف مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۱ / ۳۰۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن