30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
جہالت ۱۳ : سوال قائم کیا “ جب نسخ قنوت ثابت ہوا توعندالنازلہ جوازکہاں رہا “ اور اس کے جواب میں لکھا “ جواب بصورت اجمالیہ اجماعیہ یہ ہے فی فتح القدیر وترونوافل کی بحث میں قولہ ان مشروعیۃ القنوت فی لنازلۃ مستمرۃ لم تنسخ[1]۔ الخ تحقیق کے جائز ہونا قنوت کا بیچ وقت سختی منسوخ نہیں “ فتح القدیرسے استناد اور قنوت نازلہ کے اجماعی ہونے کاادعا بکف چراغ دارد کاتماشا ہے فتح القدیرکی اس عبارت میں صراحۃًفرمایا کہ نازلہ میں بقائے قنوت مجتہدفیہ ہے منسوخ ہونا نہ ہونا دونوں طرف نظر جاتی ہے وقد تقدم نصہ فی بیان الجھالۃ الثانیۃ (اس کے الفاظ کاتذکرہ جہالت نمبر۲ میں ہوچکاہے۔ ت) اسی عبارت منقولہ زید کے بعد بلافصل فرمایاتھا۔ “ وبہ قال جماعۃ من اھل الحدیث[2]۔ (محدثین کی ایك جماعت نے یہی قول کیاہے۔ ت)کہاں ایك گروہ محدثین کاقول ہونا اور کہاں اجماع۔
جہالت ۱۴ : “ جوقنوت دونوں حضرات نے نمازفجر میں پڑھی وہ بارادہ اصلاح ذات البین کے تھی نہ بددعا “ بددعانہیں مگر دعائے وصول مکروہ ، اور شك نہیں کہ فریقین میں ہرایك کواپنی مغلوبی مکروہ ہوئی ہے اور شك نہیں کہ دونوں جماعتیں اپنا غلبہ مانگتی تھیں مصنف ابوبکربن ابی شیبہ میں امیرالمومنین مولٰی کریم اﷲ تعالٰی وجہ الکریم سے ہے :
انہ لماقنت فی صلٰوۃ الصحیح انکر الناس علیہ فقال انما استنصرنا علی عدونا[3]۔
جب انہوں نے نمازفجر میں قنوت پڑھی تولوگوں نے آپ پراعتراض کیا توآپ نے فرمایا ہم نے دشمن پرمدد مانگی ہے۔ (ت)
محرر مذہب سیدنا امام محمد رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کتاب الآثار میں فرماتے ہیں :
قال ابراھیم (ھو النخعی) وان اھل اکوفۃ انما اخذوا القنوت عن علی رضی اﷲ تعالٰی عنہ قنت یدعو علی معویہ حین حاربہ ، واما اھل الشام فانما اخذوا القنوت عن معویۃ رضی اﷲ عنہ قنت یدعو علی رضی اﷲ عنہ حین حاربہ قال محمد وبقول ابراھیم ناخذ وھوقول ابی حنیفۃ[4]۔
حضرت ابراہیم (نخعی) نے بیان فرمایا ہے کہ اہل کوفہ نے قنوت حضرت علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے اخذ کی ہے کیونکہ انہوں نے اس وقت قنوت پڑھی جب حضرت معاویہ سے ان کی جنگ ہوئی ، اور اہل شام نے حضرت معاویہ سے قنوت اخذ کی ہے کیونکہ وہ بھی جنگ علی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ کے وقت قنوت پڑھاکرتے تھے ، اما م محمد نے فرمایا کہ حضرت ابراہیم کے قول پرہماراعمل ہے اور امام ابوحنیفہ کابھی یہی قول ہے۔ (ت)
جہالت ۱۵ : “ بعید نہیں کہ اُن حضرات نے قنوت اس مضمون کی پڑھی ہو “ کہ اللھم اصلح بیننا وبین قومنا فانھم اخواننا بغوا علینا (اے اﷲ! ہمارے اور قوم کے درمیان صلح پیدافرما کیونکہ وہ ہمارے بھائی ہیں انہوں نے ہمارے خلاف بغاوت کردی ہے۔ ت) امیرالمومنین کی طرف سے یہ قنوت محتمل کیا امیرمعاویہ بھی معاذاﷲ امیرالمومنین کوباغی سمجھتے تھے یہ نراجاہلانہ افتراہے امیرمعاویہ رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ سے صاف تصریح بسندصحیح موجود ہے کہ مجھے خلافت میں نزاع نہیں نہ میں اپنے آپ کو مولٰی علی کاہم سر سمجھتاہوں ،
وانی لاعلم انہ افضل منی واحق بالامر ولکن لستم تعلمون ان عثمان قتل ظلما وانا ابن عمہ وولیہ اطلب بدمہ[5]۔ رواہ یحیی بن سلیمن الجعفی استاذ الامام البخاری فی کتاب صفین بسند جید عن ابن مسلم الخولانی۔
میں خوب جانتاہوں کہ امیرالمومنین کرم اﷲ تعالٰی وجہہ مجھ سے افضل واحق بہ امامت ہیں مگر تمہیں خبرنہیں کہ امیرالمومنین عثمان رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ ظلماًشہید ہوئے میں اُن کاولی اور ابن عم ہوں اُن کا قصاص مانگتاہوں ۔ اسے امام بخاری کے استاد یحیٰی بن سلیمن الجعفی نے کتاب صفین میں سند جید کے ساتھ ابومسلم خولانی سے روایت کیاہے۔
جہالت ۱۶ : خود ہی سوال میں لکھا “ جب قنوت عندالنازلہ جائز ہوئی توہرمصیبت پرجائز ہونی چاہئے جس طرح قلت باراں وسیلاب ، نازلہ ، آندھی ، امراض مختلفہ خاص کروبا اور طاعون کہ وہ اشدالنازلہ ہے “ اور جواب دیا “ ہمارا تمہارا قیاس بیکار ہے ان مصیبتوں کے لئے شارع علیہ السلام نے جدا جدا طریقہ بتادیا اور اُن کاحکم بھی سنادیا چنانچہ کتب فقہ ان سے مملو ہیں الخ “ اس کو قیاس بتانے کی جہالت اوپرمذکور ہوچکی مگر طاعون کو خود “ اشد النازلہ “ لکھنے سے رہاسہا اور بھی جہل کاپردہ کھول دیا ، جب قنوت نازلہ ثابت اور طاعون سب سے سخت تر نازلہ ہے تواس کے لئے بدلالۃ النص قنوت ثابت اور دلالۃ النص سے اثبات کو قیاس بتانا سخت جہالت ، اب مصنف “ ضروری سوال “ کی مثال اس ذی ہوش کی طرح ہے جس سے کہاجائے والدین کومارناحرام ہے کہ اﷲعزوجل نے فرمایا : لاتقل لھما اُف ماں باپ سے “ ہوں “ نہ کہہ۔ جب ہوں کہنے ممانعت ہے تومارنا اس سے سخت تر ہے بدرجہ اولٰی منع ہے وہ کہے “ ہماراتمہارا قیاس مسائل فقہیہ دینیہ میں بیکار ہے “ قرآن مجید میں توکہیں والدین کومارنے کی ممانعت نہیں ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العلی العظیم۔
جہالت ۱۷ : قطع نظر اس سے قلت وکثرت باراں وسیلاب وزلازل و ریاح وامراض مختلفہ سب کے لئے جداجدا طریقہ شارع صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے کہاں بتایا ، اگر اس بیان پرمصنف سے مطالبہ کیاجائے توخود ہی اپنی جہالت کااقرارکرناپڑے ، بالفرض جداجداطریقے ارشاد بھی ہوئے ہوں تو سب کے لئے ایك طریقہ عامہ ہونے کی کیامنافی ہے ، پھر اس باب سے سوااپنے اظہارعلم اور کیاحاصل ہوا ،
جہالت ۱۸ : اشباہ والنظائر والے صاحب نے فرمایا ہے کہ ۹۹۹ھ نوسوننانوے میں مصرالقاہرہ میں لوگوں نے مجھ سے پوچھا تھا طاعون میں قنوت پڑھنے سے ، سو میں نے جواب دیا کہ اس کی تصریح کہیں نہیں ، میں حکم نہیں کرسکتا ، چنانچہ :
قولہ سئلت عنہ فی الطاعون سنۃ تسع و تسعین وتسعمائۃ بالقاھرۃ فاجبت بانی لم ارہ صریحا[6]۔
ان کا قول کہ قاہرہ میں مجھ سے طاعون کے وقت قنوت پڑھنے سے متعلق ۹۹۹ھ میں سوال کیاگیا تو میں نے جواباً کہا اس پرتصریح میرے مطالعہ میں نہیں آئی۔ (ت)
صاحب اشباہ رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کا انتقال ہشتم رجب ۹۷۰ھ کوہوا۔ علامہ حموی شرح اشباہ فن ثانی کتاب الوقف میں نقل فرماتے ہیں :
قدتوفی المصنف رحمہ اﷲ لثمان مضین
مصنف رَحْمَۃُ اللہِ تَعَالٰی عَلَیْہِ کی وفات رجب ۹۷۰ھ
من رجب سنۃ سبعین وتسعمائۃ[7]۔
میں ہوئی(ت)
[1] فتح القدیر باب صلوٰۃ الوتر مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۷۹
[2] فتح القدیر باب صلوٰۃ الوتر مطبوعہ نوریہ رضویہ سکھر ۱ / ۳۷۹
[3] مصنف ابن ابی شیبہ من کان لایقنت فی الفجر مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ۲ / ۳۱۸
[4] کتاب الآثار باب القنوت فی الصلوٰۃ مطبوعہ ادارۃ القرآن والعلوم الاسلامیہ کراچی ص۴۴
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع