30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
اگرکپڑے یابدن یابرتن کونجاست لگنے میں شك ہے تو وہ پاك ہوگا جبکہ نجاست کایقین نہ ہو ، یہی حکم ان کنووں ، حوضوں اور تالابوں کاہے جوراستوں میں بنائے گئے ہیں ان سے چھوٹے بڑے ، مسلمان اور کفار سبھی پانی حاصل کرتے ہیں ۔ (ت)
طریقہ و حدیقہ میں ہے :
سئل الامام الخجندی عن رکیۃ وجد فیھا نعل تلبس ویمشی بھاصاحبھا فی الطرقا لایدری متٰی وقع فیھا ولیس علیہ اثرالنجاسۃ ھل یحکم بنجاسۃ الماء قال لا[1]۔
امام خجندی سے ایك ایسے کنویں کے بارے میں پوچھاگیا جس میں ایسا جوتا گِرگیا جسے پہناگیاتھا اور مختلف راستوں پرچلاگیا۔ یہ علم نہ ہوسکا کہ کب گراہے اور اس پر اثرنجاست نہ تھا توکیاکنواں ناپاك ہوگا یانہ؟ فرمایا : ناپاك نہیں ہوگا۔ (ت)
اُنہیں میں ہے :
کذلك حکم الماء الذی ادخل الصبی یدہ فیہ لان الصبیان لایتوفون النجاسۃ لکن لایحکم بھا بالشك والظن[2] اھ ملخصین۔
یہی حکم ہے اس پانی کا جس میں بچے نے ہاتھ داخل کردیاہو کیونکہ بچے نجاست سے بچتے نہیں لیکن شك وظن کی بناپر نجاست کاحکم جاری نہیں ہوگا ۱ھ ملخصین(ت)
نیت مذکور سے چٹائی بچھانے والوں کے لئے امیدثواب ہے واﷲ تعالٰی اعلم بالصواب۔
مسئلہ ۱۰۶۰ : از کھنڈوہ ضلع برہان پور مسجد دارالشفاء مرسلہ محمد مسلم صاحب ۱۸شوال ۱۳۳۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ ایك پیرزادہ سیدصاحب نے نمازتراویح میں بہ یك سلام دس رکعت سفر کی حالت میں امامت سے پڑھادئے جماعت معترض ہوئی کہ نماز ناجائزہوئی۔ سیدصاحب نے کہا کہ منیۃ المصلی میں صاف طور پر بلاکراہت بیك سلام جائزہے وہ عبارت یہ ہے :
ولوصلی التراویح کلھا بتسلیمۃ واحدۃ وقد قعد علی راس کل رکعتین جاز ولایکرہ لانہ اکمل ، ذکرہ فی المحیط۔
اگرتمام تراویح ایك سلام کے ساتھ اداکریں اور ہردورکعت کے بعد نمازی نے قعدہ کیاتوجائزہے مکروہ نہیں کیونکہ یہ اکمل ہے۔ محیط میں اس کوذکرکیاگیاہے۔ (ت)
اس پرسیدصاحب کوبراکہنا اور نماز کو ناجائز وحرام کہنا ان کے حق میں کیساہے؟
الجواب :
نماز کوناجائزوحرام کہناباطل ہے اور سیدکی توہین وبے ادبی سخت گناہ ہے اور صحیح اس مسئلہ میں یہ ہے کہ نماز ہوگئی دسوں رکعتیں تراویح میں شمار ہوں گی مگرخلاف ومکروہ ضرورہوئیں منیہ کا قول لایکرہ (مکروہ نہیں ۔ ت) خلاف صحیح ہے۔ غنیہ شرح منیہ میں ہے قول المصنف ولایکرہ لانہ اکمل مخالف لما ذکر فی الخلاصۃ وغیرھا انہ یکرہ[3] (مصنف کا قول ، کہ مکروہ نہیں ہے کیونکہ یہ اکمل ہے خلاصہ وغیرہ کے مخالف ہے کیونکہ وہاں لکھا ہے مکروہ ہے۔ ت)حلیہ شرح منیہ میں ہے :
وھو مشکل بانہ خلاف المنقول واذا قالوا بکراھۃ الزیادۃ علی ثمان فی مطلق التطوع لیلا فلان یکونوا قائلین بکراھتہا فیماکان منہ مسنونا اولی فلاجرم ان فی النصاب و خزانۃ الفتاوٰی والصحیح انہ لو تعمد ذلك یکرہ[4]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
یہ مشکل ہے کیونکہ یہ منقول کے خلاف ہے اور جب انہوں نے رات کے نوافل مطلقہ کو آٹھ سے زائد پرکراہت کاحکم نافذ کیاہے تو انہیں تراویح جو کہ مسنون ہیں میں کراہت کاحکم بطریق اولٰی جاری کرنا چاہئے۔ لاجرم نصاب اور خزانۃ الفتاوٰی میں ہے کہ اگر کسی نے عمدًا ایساکہا تو مکروہ ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ ۱۰۶۱ : ازپیلی بھیت مدرسہ پنجابیاں مرسلہ حافظ محمداحسان صاحب ۱۰ / رمضان المبارک۱۳۱۰ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین اس مسئلہ میں کہ نابالغ کے پیچھے نمازتراویح جائزیاناجائز اور جس حافظ کاسن چودہ سال کا ہو وہ بلوغ میں داخل ہے یاخارج؟ اور شرعًا حد بلوغ کی ابتداء ازروئے سن کےَ سال سے معتبرہے؟ بیّنوا توجروا
الجواب :
مسئلہ میں اختلاف مشائخ اگرچہ بکثرت ہے مگراصح وارجح واقوی یہی کہ بالغوں کی کوئی نمازاگرچہ نفل مطلق ہو نابالغ کے پیچھے صحیح نہیں ۔ ہدایہ میں ہے :
المختار انہ لایجوز فی الصلوات کلھا [5]۔
مختاریہی ہے کہ تمام نمازوں میں جائزنہیں ۔ (ت)
بحرالرائق میں ہے :
وھو قول العامۃ کمافی المحیط وھوظاھر الروایۃ[6]۔
اکثرعلماء کایہی قول ہے اور یہی ظاہرروایت ہے۔ (ت)
اور اقل مدت بلوغ پسرکے لئے بارہ سال اور زیادہ سے زیادہ سب کے لئے پندرہ برس ہے اگر اس تین سال میں اثر بلوغ یعنی انزالِ منی خواب خواہ بیداری میں واقع ہو فبہا ورنہ بعد تمامی پندرہ سال کے شرعًا بالغ ٹھہرجائے گا اگرچہ اثراصلًا ظاہرنہ ہو ،
فی التنویر بلوغ الغلام بلانزال فان لم یوجدفیھا شیئ منھا فحتی یتم خمس عشرۃ سنۃ بہ یفتی وادنی مدتہ لہ اثتن عشرۃ سنۃ ھوالمختار ملخصا[7]۔
[1] الحدیقۃ الندیہ الصنف الثانی مطبوعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲ / ۶۷۴
[2] الحدیقۃ الندیہ الصنف الثانی النوع الرابع مطبوعہ نوریہ رضویہ فیصل آباد ۲ / ۷۱۱
[3] غنیہ المستملی شرح منیۃ المصلی فصل فی النوافل مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۴۰۵
[4] التعلیق المجلی لمافی منیۃ المصلی مع منیۃ المصلی فصل فی السنن مطبوعہ مکتبہ قادریہ جامعہ نظامیہ لاہور ص۳۹۹
[5] الہدایہ باب الامامت مطبوعہ مکتبہ عربیہ کراچی ۱ / ۱۰۳
[6] بحرالرائق باب الامامت مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۳۵۹
[7] درمختار ، فصل ببلوغ الغلام مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ، ۳ / ۱۹۹
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع