30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
الجواب :
یہ امر بالاتفاق نامشروع وممنوع ہے مذہب صحیح پر تواس لئے کہ وہ جماعت باطل ہے لان نفل البالغ مضمون فلایصح بناء الا قوی علی الاضعف (کیونکہ بالغ کے نوافل اس کے ذمہ لازم ہوجاتے ہیں لہٰذا اقوی کی بناء اضعف پرصحیح نہیں ۔ ت) اوردرمختارمیں ہے :
صلٰوۃ العید فی القری تکرہ تحریما لانہ اشتغال بمالایصح[1]۔
دیہاتوں میں نمازعید مکروہ تحریمی ہے کیونکہ یہ ایسے عمل کاارتکاب ہے جو صحیح نہیں ۔ (ت)
اور مذہب ضعیف پر اس لئے کہ دن کے نفل میں اخفا واجب ہے ، ۔ حدیث میں ہے :
صلٰوۃ النھار عجما[2]
(دن کی نماز سرّی ہے۔ ت)
درمختارمیں ہے :
یجھر الامام وجوبا فی الفجر واولی العشائین الی قولہ ویُسِرُّ فی غیرھا کمتنفل بالنھار[3]۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
امام فجر اور عشائین کی پہلی دورکعتوں میں جہرکرے (آگے چل کرلکھا) ان کے علاوہ میں امام سِرًّا پڑھے جیسے کہ دن کے نوافل کامعاملہ ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)
مسئلہ ۱۰۴۹ : از قصبہ اترولی ضلع علی گڑھ محلہ کڑہ برمکان شیخ عبدالحق صاحب رسالدار مسئولہ شیخ عبدالحمیدصاحب زاہد نعمانی قادری ۴رمضان ۱۳۳۹ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین وصوفیائے محققین اس مسئلہ میں کہ بعد نمازفجر آفتاب طلوع ہونے پر جو نوافل اشراق(دولغایت چھ رکعت) اور ایك پہردن چڑھے پرجونوافل نماز چاشت(دولغایت بارہ رکعت پڑھے جاتے ہیں شرح مشکوٰۃ میں ان نوافل یعنی اشراق اور چاشت ہی کو نماز ضحی لکھاہے ، لیکن ایك بزرگ صوفی مشرب نماز ضحی کو ان نوافل یعنی اشراق اور چاشت سے علیحدہ بتاتے ہیں اور خود بھی عرصہ چالیس سال سے اشراق اور چاشت کے علاوہ نمازضحی کے نوافل(دولغایت آٹھ رکعت) علیحدہ پڑھتے ہیں اور کہتے ہیں کہ میرپیرطریقت نے علیحدہ پڑھنابتلایاہے اور ملك سندھ میں عام آدمی نماز ضحی کے نوافل نماز اشراق اور چاشت کے علاوہ علیحدہ پڑھتے ہیں اور بعض علما سے تصدیق کرلینا بھی ظاہرکرتے ہیں چونکہ اس مسئلہ میں اختلاف واقع ہوگیاہے اس لئے استفتاء ہے کہ صحیح طریقہ کیاہے؟ اور نمازضحی ، اشراق اور چاشت کے نوافل کو کہتے ہیں یاعلیحدہ نمازہے؟ بیّنواتوجروا
الجواب :
نمازضحی وہی نماز چاشت ہے نوافل پڑھنے کا اختیارہے ہے تمام اوقات غیرمکروہہ میں اگرنوافل ہی پڑھے کون منع کرتاہے مگرشرعی معنی میں اپنی طرف سے جدت نکالنا ضرورشنیع ومعیوب ہے ہرشخص جانتاہے کہ ضحی کا ترجمہ چاشت ہی ہے توصلٰوۃ الضحٰی نہیں مگر نمازِ چاشت۔ اور ان دو کے سوا کسی تیسری نماز کا اصلًا کسی حدیث سے ثبوت بھی نہیں ومن ادعی فعلیہ البیان(جودعوٰی کرتاہے وہ دلیل لائے۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۵۰ تا ۱۵۵ : ازعثمان پور ضلع بارہ بنکی مسئولہ محمدحسن یارخاں صاحب ۱۹رمضان ۱۳۳۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ نماز تہجد میں خیرمتین ترجمہ حصن حصین کے دیکھنے سے بروایت چاررکعت اور آٹھ رکعت اور تیرہ رکعت نمازتہجد میں ہے ، ایك شخص تہجدگزار اجہل سے معلوم ہوا کہ بارہ رکعت تہجد کی اور ترکیب پڑھنے کی یہ ہے کہ اول رکعت میں ایك مرتبہ قل ہواﷲ شریف دوسری میں دوبار بارھویں میں بارہ مرتبہ یاہررکعت میں تین تین بارقل ھواﷲ شریف پڑھاجائے ، یہ سمجھ میں نہیں آتا کہ صحیح کون سا قاعدہ ہے اور تہجد میں کَے رکعت پڑھناچاہئے اور بعدالحمد کے جیسا کہ نماز میں قاعدہ ہے کہ جو سورہ چاہے ملائے ، خیرمتین میں قل ھواﷲ پڑھنے کاقاعدہ مسطورہ بالا نہیں لکھاہے اور جو بعد وتر کے دورکعت نفل پڑھے جاتے ہیں ان کو بھی تہجد کے وقت میں پڑھنا چاہئے مثل وتر کے ، یا عشاء کے وقت اداکرناچاہئے؟ اور نمازصلٰوۃ التسبیح میں کلمہ تمجید سبحان اﷲ والحمدﷲ ولاالٰہ الااﷲ واﷲ اکبر ولاحول ولاقوۃ الاباﷲ العظیم ایك شخص کہتاہے کہ ہررکعت میں گیارہ گیارہ بارپڑھنا چاہئے۔ چاررکعت میں دورکعت کی نیت کی جائے یاچارکی؟ دعائے ماثورکیاہے معلوم نہیں اور کس موقع پرپڑھی جائے ، دعائے تہجد بفرض تصحیح مرسل ہے یامقلب القلوب قلب قلبی الیك مامصرف القلوب صرف قلبی علی دینك وطاعتك خیر متین میں سنت فجر میں قل یٰایھا الکٰفرون اور قل ھواﷲ پڑھنے کولکھاہے اس ترکیب سے پڑھنا سنت فجر یانفل میں جائز ہے یانہیں ؟ اورجیسا کہ فرض میں بقید سورہ پڑھنا ناجائزہے اور سنن ابن ماجہ کے ترجمہ رفع الحاجہ کی دو جلدیں میرے پاس ہیں جن میں تہجد وغیرہ کا ذکرنہیں ہے جلد اول میں ہے اور ایك کتاب وظیفہ میں قل یا اور قل ھواﷲ سنت میں پڑھنے کولکھا ہے اور دوسری میں الم نشرح اور الم ترکیف لکھاہے جوفرض ووتر میں بغرض فلاحیت لکھاہے اور وترمیں اخیررکعت میں قل ھواﷲ پڑھنا ضرورہے یا اور سورہ کوملاکر پڑھنے سے نماز ہوجائے گی؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب :
عشاء کے فرض پڑھ کر آدمی سورہے پھر اس وقت سے صبح صادق کے قریب جس وقت آنکھ کھلے دورکعت نفل صبح طلوع ہونے سے پہلے پڑھ لے تہجد ہوگیا اقل درجہ تہجدکایہ ہے اور سنت سے آٹھ رکعت مروی ہے اور مشائخ کرام سے بارہ اور حضرت سیدالطائفہ جنیدبغدادی رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ دوہی رکعت پڑھتے اور ان میں قرآن عظیم ختم کرتے ، غرض اس میں کمی بیشی کااختیارہے اتنی اختیار کرے جو ہمیشہ نبھ سکیں اگرچہ دوہی رکعت ہو کہ حدیث صحیح میں فرمایا :
احب الاعمال الی اﷲ ادومھا وان قل[4]۔
اﷲ تعالٰی کو سب سے زیادہ پسند وہ عمل ہے کہ ہمیشہ ہو اگرچہ تھوڑاہو۔
قرأت کابھی اختیار ہے چاہے ہررکعت میں تین تین بارسورئہ اخلاص پڑھے کہ اس کا ثواب ایك ختم قرآن کے برابرہے خواہ یوں کہ بارہ رکعتیں ہوں پہلی میں ایك بار ، دوسری میں دوبار ، یاپہلی میں بارہ دوسری میں گیارہ ، اخیرمیں ایك کہ یوں ۲۶ختم قرآن کاثواب ہوگا ، اور پہلی صورت میں بیس کا ہوتا۔ اوربہتر یہ ہے کہ جتنا قرآن مجید یادہواس نماز میں پڑھ لیاکرے کہ اس کے یادرہنے کا اس سے بہتر سبب نہیں ۔ تہجد پڑھنے والا جسے اپنے اُٹھنے پراطمینان ہو اسے افضل یہ ہے کہ وتر بعد تہجد پڑھے پھر وتر کے بعد نفل نہ پڑھے جتنے نوافل پڑھناہوں وترسے پہلے پڑھ لے کہ وہ سب قیام اللیل میں داخل ہوں گے اور اگرسونے کے بعد ہیں توتہجد میں داخل ہوں گے۔
(۲) صلٰوۃ التسبیح میں سبحان اﷲ والحمدﷲ ولاالٰہ الا اﷲ واﷲ اکبر ہرجگہ دس دس بارپڑھنا چاہئے ، گیارہ باربتانے والا غلط کہتاہے مگرہرقیام میں قرأت سے پہلے پندرہ بارہے۔
(۳) صلٰوۃ التسبیح میں چاررکعت کی نیت کی جائے۔
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع