دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

ف : حاشیہ کی عبارت مرقات مشکوٰۃ سے نقل کی گئی ہے مطالعہ کیلئے باب القصد فی العمل جلدسوم مطبوعہ مکتبہ امدادیہ ملتان ص۱۵۹ ملاحظہ ہو۔ نذیراحمد سعیدی

میں نے سنا تھاکہ حضور نے فرمایا بیٹھے کی نماز آدھی ہے اور خود حضور   عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام   بیٹھ کرپڑھ رہے ہیں ۔ فرمایا : اجل ولکن لست کاحد منکم [1]ہاں بات وہی ہے کہ بیٹھے کاثواب آدھا ہے مگرمیں تمہاری مثل نہیں میرے لئے ہرطرح پورا کامل اکمل ثواب ہے یہ میرے لئے خصوصیت وفضل رب الارباب ہے۔ مرقاۃ میں ہے :

یعنی ھذا من خصوصیاتی ان لاینقص ثواب صلواتی علی ای وجھہ تکون من جلواتی و ذلك فضل اﷲ یؤتیہ من یشاء قال تعالٰی وکان فضل اﷲ علیك عظیما[2]۔  واﷲ تعالٰی اعلم۔

آپ کی مراد یہ ہے کہ یہ میری خصوصیت ہے کہ میری نماز جس طریقہ پربھی ہو اس کے ثواب میں کمی نہیں کی جاتی کہ میری نماز میرے خاص تعلق سے ہے اور یہ اﷲتعالٰی کافضل ہے جسے وہ چاہتاہے عطافرماتاہے اﷲ تعالٰی کاارشاد ہے آپ کی ذاتِ اقدس پر اﷲ تعالٰی کافضل عظیم ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۰۴۶ :         از بھنڈی بازار کارخانہ کرسی مرسلہ ننھے خاں ولداحمدخاں معمار          ۲۹رجب ۱۳۱۱ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ صلٰوۃ التسبیح پڑھنے کی کیاترکیب اور اس کا کیاوقت ہے؟

الجواب :

اس نماز کی بہت فضیلت اور بڑاثواب ، اور اس میں بڑی معافی کی اُمید ہے وہ چاررکعت نفل ہے کہ غیروقت کروہ میں ادا کی جائے یعنی صبح صادق کے طلوع ہونے سے آفتاب نکل کر بلند ہونے تك جائز نہیں اور ٹھیك دوپہر کوجائز نہیں ، اور جب آفتاب ڈوبنے کے قریب آئے کہ اس پرنگاہ بے تکلف ٹھہرنے لگے اس وقت جائز نہیں ، نماز عصر کے فرض پڑھنے کے بعد شام تك جائزنہیں ، جس وقت امام خطبہ پڑھ رہاہو اس وقت جائزنہیں غرض جتنے وقت نفل نماز کی کراہت کے ہیں اُن اوقات سے بچ کر جس وقت چاہے پڑھے اور بہتریہ ہے کہ ظہر سے پہلے پڑھے[3] کما فی الھندیۃ عن المضمرات عن المعلی(جیسا کہ ہندیہ میں مضمرات اور معلی کے حوالے سے ہے۔ ت) اور افضل دن جمعہ کاہے اور اس کامناسب طریقہ کہ ہمارے ائمہ کرام کے مذہب سے موافق ہے یہ ہے کہ سبحٰنك اللھم پڑھ کرپندرہ۱۵بار سبحٰن اﷲ والحمدﷲ ولاالٰہ الااﷲ واﷲ اکبر پھر الحمد وسورت پڑھ کر یہی کلمہ دس بارپھررکوع میں تسبیحات رکوع کے بعد دس بار پھررکوع سے کھڑے ہوکر ربنا ولك الحمد کے بعد دس بار پھر سجدہ میں تسبیحوں کے بعد دس بارپھر سجدہ سے سراٹھاکر دس بار پھردوسرے سجدہ میں اسی طرح دس بار ، یہ ایك رکعت میں پچھتر بارہوا ، پھردوسری رکعت کوکھڑا ہوکرالحمد سے پہلے پندرہ بار پھر الحمد وسورت کے بعد دس بارپھررکوع میں بدستور کہ یہ بھی پچھتر ہوئے ، اسی طرح باقی دونوں رکعتوں میں بھی کہ یہ سب مل کر تین سوبار ہوجائیں گے ، سورت کا اختیار ہے جوچاہے پڑھے اور بہتریہ کہ پہلی رکعت میں الھٰکم اتکاثردوسری میں والعصرتیسری میں قل ٰیایھا الکٰفرون چوتھی میں قل ھواﷲ ، یہ نماز ہرروزپڑھے ورنہ ہرجمعہ ورنہ ہرمہینے ورنہ سال میں ایك بارتوہوجایاکرے اور نہ ہو تو عمربھر میں ایك بار توہوجائے کہ اس میں بڑی دولت ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۴۷ :         از اروہ نگلہ ڈاك خانہ اچھنیرہ ضلع آگرہ مسئولہ جناب محمدصادق علی صاحب رمضان ۱۳۳۰ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ چار رکعت تراویح یا اور نوافل ایك نیت سے پڑھے قعدئہ اولٰی میں درودشریف ودعا اور تیسری رکعت میں سبحٰنك اللھم پڑھے یانہیں ؟

الجواب :

پڑھنا بہترہے ،  درمختارمیں ہے :

لایصلی علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی القعدۃ الاولٰی فی الاربع قبل الظھر والجمعۃ وبعدھا لایستفتح اذا قام الی الثالثۃ منھا وفی البواقی من ذوات الاربع یصلی علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم ویستفتح ویتعوذ ولو نذرا لان کل شفع صلٰوۃ[4]۔                          

ظہر اور جمعہ کی پہلی چارسنتوں اور بعد کی چارسنتوں کے پہلے قعدہ میں نبی اکرم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی خدمت اقدس میں درودشریف نہ پڑھاجائے اور تیسری رکعت میں ثناء بھی نہ پڑھی جائے اور باقی چارکعتوں والی سنتوں اور نفلوں میں درودشریف پڑھاجائے ، تیسری رکعت میں ثناء اور تعوذ بھی پڑھا جائے گااگرچہ اس نے نوافل کی نذرمانی ہو کیونکہ یہ جوڑاجوڑا نمازہے۔ (ت)

مگرتراویح خود ہی دورکعت بہترہے لانہ ھوالمتوارث (کیونکہ طریقہ متوارثہ یہی ہے۔ ت) تنویر میں ہے : عشرون رکعۃ بعشر تسلیمات [5](بیس رکعتیں دس سلاموں کے ساتھ پڑھائی جائیں ۔ ت)

سراجیہ میں ہے :

کل ترویحۃ اربع رکعات بتسلمیمتین[6]۔

ہرترویحہ چاررکعتوں کادوسلاموں کے ساتھ پڑھا جائے۔ (ت)

یہاں تك کہ اگرچاریازائد ایك نیت سے پڑھے گا تو بعض ائمہ کے نزدیك دو ہی رکعت کے قائم مقام ہونگی اگرچہ صحیح یہ ہے کہ جتنی پڑھیں شمارہوں گی جبکہ ہردورکعت پرقعدہ کرتارہا ہو۔ عالمگیری میں ہے :

ان قعد فی الثانیۃ قدر التشھد اختلفوا فیہ فعلی قول العامۃ یجوز عن تسلیمتین وھو الصحیح ھکذا فی فتاوی قاضی خاں[7]۔  واﷲ تعالٰی اعلم۔

اگردوسری رکعت میں تشہد کی مقدار نمازی بیٹھ گیا تو اس میں اختلاف ہے اکثرعلماء کی رائے یہ ہے کہ یہ دوسلاموں کے قائم مقام ہے اور یہی ہے صحیح ہے ، فتاوٰی قاضی خاں میں اسی طرح ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۰۴۸ : مسئولہ علی حسین صاحب ازآنولہ محلہ خیل حکیمان معرفت جناب حاجی علیم اﷲصاحب ۱۷رمضان ۱۳۳۲ھ

کیافرماتے ہیں علمائے دین کہ رمضان شریف میں لڑکوں کے پیچھے دن میں دوتین بالغ حافظ وغیرہا نماز کے اندرقرآن مجید سنتے ہیں یہ امرمشروع ہے یانہیں ؟ بظاہر ف کتب فقہیہ سے مفہو م ہوتاہے کہ نوافل روز میں سرًّا پڑھنا واجب ہے بموجب اس کے لڑکا ہو یابالغ اس کی نماز کراہت تحریمی سے توخالی نہ ہوگی یہ اور بات ہے کہ لڑکے کے ذمہ اعاد ہ واجب نہ ہوا جیسا کہ لڑکا اگرنماز نفل کو فاسد کردے گا تواجماعًا اس کے ذمے قضا نہ آئے گی اور یہ اقتدا لڑکے کے پیچھے مختار مذہب کے موافق توصحیح ہی نہیں ہے اس کے متعلق جواب بالصواب بحوالہ عبارت کتب فقہیہ تحریر فرمائیے ، اجرجزیل کے عنداﷲ مستحق ہوجئے۔ بیّنواتوجروا

 



[1]   صحیح مسلم  باب جواز النافلۃ قائمًا وقاعدًا  مطبوعہ نورمحمد اصح المطابع کراچی ۱ / ۲۵۳

[2]   مرقاہ شرح مشکوٰۃ باب القصد فی العمل فصل ثالث مطبوعہ مکتبہ امدایہ ملتان ۳ / ۱۶۰

[3]   فتاوٰی ہندیہ باب التاسع فی النوافل مطبوعہ نورانی کتب خانہ پشاور ۱ / ۱۱۳

[4]   درمختار باب الوتر والنوافل مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ۱ / ۹۵

[5]   درمختار باب الوتر والنوافل مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی بھارت ۱ / ۹۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن