30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
لھا اٰداب ترکہ لایوجب اسائۃ والاعتابا کترك سنۃ الزوائد لکن فعلہ افضل[1]۔
نماز کے آداب ہیں جن کاترك اساءت وعتاب لازم نہیں کرتا مثلًا سنن زوائد کاترک ، لیکن بجالانا افضل ہے(ت)
ردالمحتارمیں ہے :
السنۃ نوعان سنۃ الھدی وترکھا
سنت کی دواقسام ہیں ، سنت ہدٰی ، اس کے
یوجب اساءۃ وکراھۃ کالجماعۃ و الاذان والاقامۃ ونحوھا وسنۃ الزوائد وترکہا لایوجب ذلك کسیر النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فی لباسہ والنفل و منہ المندوب یثاب فاعلہ ولایسیئ تارکہ کذا حققہ العلامۃ ابن کمال فی تغییر التنقیح وشرحہ فلافرق بین النفل و سنن الزوائد من حیث الحکم لانہ لایکرہ ترك کل منھما وقدمثلوا السنۃ الزوائد بتطویلہ علیہ الصلٰوۃ والسلام القرائۃ و الرکوع والسجود ولمالم تکن مکملات الدین وشعائرہ سمیت سنۃ الزوائد بخلاف سنۃ الھدی وھی السنن المؤکدۃ القریبۃ من الواجب التی یضلل تارکھا [2]اھ ملخصا واﷲ تعالٰی اعلم
ترك سے اسائت وکراہت لازم آتی ہے مثلًا جماعت اذان اور تکبیر وغیرہ ، سنت زوائد اس کے ترك سے اسائت وکراہت لازم نہیں آتی مثلًا آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کالباس پہننا ، نفل ومندوب کامعاملہ بھی یہی ہے اس کے کرنے والے کوثواب ہوگا مگر تارك گنہگار نہیں ، علامہ ابن کمال نے تغییر التنقیح اور اس کی شرح میں اسی طرح تحقیق کی ہے پس نفل اور سنن زوائد میں حکم کے لحاظ سے کوئی فرق نہیں کیونکہ کسی کابھی ترك مکروہ نہیں ، فقہا نے بعض اوقات سنت زوائد کی مثال نماز میں آپ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کاقرأت ، رکوع اور سجودکولمباکرنا بھی دی ہے جب وہ دین اور شعائردین کاحصہ نہیں توانہیں سنت زوائدکہاجاتاہے بخلاف سنت ہدٰی کے ، وہ سنن مؤکدہ ہوتی ہیں جو واجب کے قریب ہیں ان کا تارك گمراہ ہے اھ تلخیصًا۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔ (ت)
مسئلہ ۱۰۲۷ : مرسلہ محمدابراہیم محلہ خواجہ قطب بریلی ۲۲شوال المکرم ۱۳۲۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ مردہ کی نمازپڑھانے کے واسطے جوجائے نمازملتی ہے اس سے کُرتایاکچھ اور کپڑابنوانا جائز ہے یانہیں ؟ اور اگرجائزنہیں تو اس سے جونماز مفروضہ پڑھی گئی وہ لوٹائی جائے گی یانہیں ؟ اور اُس کفن سے یہ جائے نماز کے واسطے کپڑانکالنا جائزہے یانہیں ؟ بادلیل وحوالہ کتب تحریر کریں ۔ بیّنواتوجروا
الجواب :
اس جائے نماز سے دو۲غرضیں لوگوں کی ہیں ، ایك یہ اکثر نمازجنازہ راستے وغیرہ بے احتیاطی کے مقامات پرہوتی ہے مسجد کہ صاف وپاکیزہ رکھی جاتی ہے اس میں نماز جنازہ منع ہے توبغرض احتیاط امام کے نیچے جائے نماز بچھادی جاتی ہے کہ سب مقتدیوں کے لئے اس کامہیاکرنا دشوارہوتاہے ، اور اگرفرض کیجئے کہ وہ تمام جگہ ایسی ناپاك ہے کہ سب کی نماز نظربواقع نہ ہوسکے توجائے نماز کے سبب امام کی نماز ہوجائے گی اور اسی قدر سب مسلمانوں کی طرف سے ادائے فرض وابرائے ذمہ کے لئے کافی ہے کہ نمازجنازہ میں جماعت شرط نہیں ، دوسری نفع فقیر کہ وہ جانماز بعد از نماز کسی طالب علم اور فقیر پرتصدق کردی جاتی ہے اور یہ دونوں غرضیں محمود ہیں تو اس کے جواز میں کلام نہیں اور جس فقیر پروہ تصدیق کی گئی اس کی ملك ہے کُرتا وغیرہ جوچاہے بنالے اس میں نمازمکروہ بھی نہیں نہ اصلًا حاجت اعادہ کما لایخفی(جیسا کہ مخفی نہیں ۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
___________________
باب الوتروالنوافل
(وتراورنوافل کابیان)
مسئلہ ۱۰۲۸ : ۲۱ ربیع الاول شریف ۱۳۱۸ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ جو شخص نمازظہروعشاء باجماعت پڑھ چکا خواہ امام تھا یا مقتدی اب دوسری جماعت قائم ہوئی وہ شریك جماعت ہوا تو وہ نیت نماز کی کیاکرے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب :
نفل کی نیت چاہئے ،
فان الفریضۃ فی الوقت لاتکرر ، وفی الحدیث لایصلی بعد صلٰوۃ مثلھا[3]۔
کیونکہ وقتی فریضہ میں تکرارنہیں ، حدیث میں ہے نماز کی مثل نماز کے بعد ادانہ کی جائے۔ (ت)
اور اگر فرض کی نیت کرے گا جب بھی نفل ہی ہوں گے فان الفریضۃ فی الوقت لاتکرر (کیونکہ فریضہ ایك وقت میں متکررنہیں ہواکرتا۔ ت) واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۲۹ : از موضع سرنیاں ضلع بریلی مرسلہ امیرعلی صاحب قادری ۲رجب ۱۳۳۱ھ
نیاکپڑااور جُوتاپہن کرنفل پڑھنا کیساہے؟
الجواب :
نیاکپڑا پہن کر نفل پڑھنا بہترہے ، یُونہی نیاجُوتا بھی اگر اس پنجہ اتنا کڑانہ ہوکہ پاؤں کی کسی انگی کا پیٹ زمین سے نہ لگنے دے ایساہوگا تونمازنہ ہوگی۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔
مسئلہ ۱۰۳۰ : ازبریلی مرسلہ نواب سلطان احمدخاں صاحب ۱۳رمضان المبارك ۱۳۱۰ھ
آج کل وتر باجماعت پڑھنا بوجہ فضل جماعت افضل یابوقت تہجد بھی بہترہے؟ بیّنواتوجروا
الجواب :
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع