دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

کسی آدمی کاٹخنوں سے نیچے تہبند لٹکاکرچلنا اگر تکبر کی بناپر نہ ہو تو مکروہ تنزیہی ہے۔ غرائب میں یونہی ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم (ت)

دونوں باتیں خلاف سنت ومکروہ ہیں ، ہاں تراویح بین القدمین یعنی تھوڑی دیرایك پاؤں پرزوررکھنا پھر تھوڑی دیردوسرے پرسنت ہے کما حققہ فی الحلیۃ وبیناہ فی فتاوٰنا (حلیہ میں اس کی تفصیل ہے اور ہم نے اپنے فتاوٰی میں بھی اسے بیان کیاہے۔ ت)

مسئلہ ۱۰۲۰ :  از قادری گنج ضلع بیربھوم ملك بنگالہ مرسلہ سیّد ظہورالحسن صاحب قادری رزاقی کرمانی ۲۲جمادی الاولٰی ۱۳۳۶ھ

آج کل دیار بنگال کے بعض بعض شہروں میں بعض لوگوں نے فرض جماعت میں سرننگا کرکے نماز پڑھنا اختیارکیاہے اگرکسی نے کہا کہ جماعت کی اہانت ہوتی ہے تو اس کے جواب میں یہ لوگ کہتے ہیں کہ عاجزی و انکساری کی وجہ سے پڑھتاہوں اسی طرح عاجزی وانکساری کے بہانے سے بعض لوگوں نے علاوہ نماز کے بھی سرپرٹوپی رکھناچھوڑدیاہے توکیاننگاسرفرض جماعت میں نماز پڑھنے سے نمازجائز ہوگی یامکروہ ہوگی اگرجائز ہوگی توکیاحضورسرورکائناب یاحضرت مولائے کائنات یاحضرات امامین متطہرین یاحضرات نے کبھی کبھی سرکوننگا رکھا ہے یانہیں ؟ اور صوفیائے عظام کی کتابوں میں ننگا سررہنا تہذیب اور آداب آیاہے یانہیں اور احادیث شریفہ وفقہ سے اس کی کراہت ثابت ہے یانہیں ؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب :

حضوراقدس   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی سنت کریمہ نماز مع کلاہ وعمامہ ہے اور فقہاء کرام نے ننگے سر نمازپڑھنے کوتین قسم کیاہے اگربہ نیت تواضع وعاجزی ہوتوجائز اور بوجہ کسل ہو تومکروہ ، اور معاذاﷲ نماز کو بے قدر اور ہلکا سمجھ کر ہوتوکفر ، جب مسلمان اپنی نیت تواضع بتاتے ہیں تو اسے نہ ماننے کی کوئی وجہ نہیں ، مسلمان پربدگمانی حرام ہے ننگے سررکھنے کااحرام میں حکم ہے اور اس حالت میں شبانہ روزبرابر سربرہنہ حضوراکرم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  وصحابہ کرام سب سے ثابت ، بغیر اس کے ننگے سر کی عادت ڈالنا کوچہ وبازار میں اسی طرح پھرنا نہ ہرگزثابت ہے نہ شرعًا محمود بلکہ وہ منجملہ اسباب شہرت ہے اور ایسی وضع جس پرانگلیاں اُٹھیں شرعًا مکروہ ، مجمع البحار وغیرہ میں ہے :

الخروج عن عادۃ البلد شھرۃ ومکروہ[1]۔

اہل شہر کے معمول سے نکلنا شہرت اور مکروہ ہے(ت)

صوفیہ کرام کا اس بارے میں کوئی قول اس وقت ذہن میں نہیں ۔ واﷲ تعالٰی اعلم۔

مسئلہ ۱۰۲۱ :          ازشہرکہنہ محلہ سہسوانی ٹولہ مسئولہ حافظ رحیم اﷲصاحب                               ۱۱جمادی الاخری ۱۳۳۶ھ

بعد الحمدکے محمد رسول اﷲ والذین معہ رکوع پڑھاایك مقتدی کے منہ سے سہوًا   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نکلااور دوسرے مقتدی نے عمدًا   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کہا حضور ان دونوں مقتدیوں کی نماز ہوئی یانہیں ؟ اور جوشخص یہ کہے کہ نماز کے اندر   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  نہ سہوًا کہناچاہئے نہ عمدًا ، ایسے شخص کاکیاحکم ہے؟

الجواب :

اﷲ عزوجل کانام پاك سن کر حکم ہے کہ عزّوجل یاجل جلالہ ، یااس کی مثل کلمات تعظیمی کہے حضوراقدس  صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کانام پاك سن کرواجب ہے کہ   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  یا علیہ افضل الصلٰوۃ والسلام یا اس کے مثل کلمات درودکہے مگریہ دونوں وجوب بیرون نماز ہیں نماز میں سوا ان کلمات کے جو شارع   عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  نے مقررفرمادئیے ہیں اور کی اجازت نہیں ، خصوصًا جہریہ نماز میں وقت قرأت امام مقتدی کاسننا اور خاموش رہنا واجب ہے یونہی امام کے خطبہ پڑھتے میں جب اﷲ عزوجل اور سیدعالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کے اسمائے طیبہ آئیں سامعین دل میں کلمات تقدیس ودرود کہیں ، زبان سے کہنے کی وہاں بھی اجازت نہیں ، نمازمیں نام الٰہی سن کرجل وعلا یانام مبارك سن کر   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کہنا اگر بقصد جواب ہے نماز جاتی رہے گی سہوًا ہو یا قصدًا ، اور اگربلاقصد جواب تو قصدًا ممنوع اور سہوًا پرمواخذہ نہیں ، درمختار میں ہے :

سمع اسم  اﷲ تعالٰی فقال جل جلالہ او النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فصلی علیہ اوقراءۃ الامام فقال صدق اﷲ ورسولہ لفسد ان قصد جوابہ[2]  اھ۔ قال العلامۃ الشامی ذکر فی البحر انہ لوقال مثل ماقال المؤذن ان اراد جوابہ تفسد وکذا لولم تکن نیۃ لان الظاھرانہ اراد الاجابۃ  وکذلك اذا سمع اسم النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم فصلی

اگراﷲ تعالٰی کانام سن کر جل جلالہ ، حضور   عَلَیْہِ الصَّلَاۃُ وَالسَّلَام  کانام سن کردرودشریف ، امام کی قرأت سن کرصدق اﷲ و رسولہ ، کہا تو مقصود جواب تھا تونماز فاسد ہوجائے گی اھ۔ علامہ شامی نے فرمایا بحرمیں ہے کہ اگرنمازی نے اذان کاجواب دیتے ہوئے اذان کے کلمات کہے تو نمازفاسد ہوجائے گی ، اسی طرح اس صورت کاحکم ہے جب کوئی نیت نہ تھی کیونکہ ظاہرجواب دیناہی ہے اسی طرح جب سرورعالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم 

علیہ فھذا  اجابۃ  اھ   ویشکل علی ھذا کلمۃ مامر من التفصیل  فیمن سمع العاطس فقال الحمد ﷲ تأمل ،  استفید انہ لولم یقصد الجواب بل قصدا الثناء والتعظیم لاتفسد لان نفس تعظیم اﷲ تعالٰی و والصلٰوۃ علی النبی صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم لاینافی الصلٰوۃ کما شرح المنیۃ[3] اھ  کلام العلامۃ ش۔  

اقول :   والذی من التفصیل ان سامع عطسۃ غیرہ ،  لوقال الحمد ﷲ فان عنی الجوب اختلف المشائخ اوالتعلیم فسدت اولم یرد واحدا منھما لاتفسد نھر وصحح فی شرح المنیۃ عدم الفساد مطلقا لانہ لم یتعارف جوابا قال بخلاف جواب السارّ بالحمدلۃ التعارف[4]  اھ  اھ ۔ ش ورأیتنی کتبت علی قولہ عدم الفساد مطلقا مانصہ۔ اقول :  لابد من استثناء ارادۃ التعلیم کمالایخفی   

کا اسم گرامی سنا اور درودشریف پڑھا تو یہ بھی جواب ہی ہے اھ  اور اس پر گزشتہ گفتگو کے ساتھ اعتراض ہوگا جس میں فرق کیاگیاتھا مثلًا کسی نے چھینك سن کر الحمدﷲ کہا غورکرو ، جو واضح کررہاہے کہ اگر مقصود جواب نہ ہو بلکہ اﷲ کی ثنا و تعظیم ہوتو نمازفاسدنہ ہوگی کیونکہ اﷲتعالٰی کی تعظیم اور رحمت عالم   صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم  کی خدمت میں سلام ، نماز کے منافی نہیں شرح المنیہ اھ  علامہ شامی کا کلام ختم ہوا۔

اقول : (میں کہتاہوں ) جوتفصیل پیچھے گزری کہ اگرغیرکی چھینك سننے والے نے الحمدﷲ کہاتو اگر مقصود جواب تھا تو اس میں مشائخ کا اختلاف ہے یامقصود تعلیم تھا تونمازفاسد ہوجائے گی یادونوں میں سے کوئی بھی مقصودنہ تھا تونماز فاسد نہ ہوگی نہر ، اور شرح منیہ میں اس بات کوصحیح قراردیاہے کہ کسی صورت میں بھی نمازفاسدنہ ہوگی کیونکہ یہ جواب متعارف نہیں بخلاف اس صورت کے جب خوش کن بات پر الحمد ﷲ کہے تو یہ جواب متارف ہے اھ  ش۔ مجھے یاد آتاہے کہ اس کے قول “ عدم الفساد مطلقا “ پریہ لکھاتھا۔ اقول : یہاں  ارادہ  تعلیم کو مستثنٰی کرناضروری ہے جیسا کہ واضح ہے اور تعلیل اس سے متعلق نہیں

والتعلیل لایمسہ فان العلۃ فیہ شیئ اخر غیرکونہ جوابا وھوکونہ خطاء فھذا مامر من التفصیل وانت تعلم انہ لامساس لہ بانھا من الفروع بان الحمدﷲ لیس جوابا باللعطاس و انما ھو سنۃ العاطس فاذالم یرد بہ التعلیم لم یکن الاانشاء حمد بخلاف ماھ نا فکلہ جواب وقد عرف جوابا فقد عرف الجواب عن الاشکال [5]۔  واﷲ تعالٰی اعلم۔                                         

 



[1]   مجمع البحار

[2]   ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۵۹

[3]   درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ مطبع مجتبائی دہلی ۱ / ۴۵۹

[4]   ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۵۸

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن