30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
(اختلاف ، مذہب پرفائق نہیں ۔ ت)
اُسی میں ہے :
الفرض فی اشواط الطواف اکثر السبع لاکلھا وان قال المحقق ابن الھمام ان الذی ندین اﷲ تعالٰی بہ ان لایجزئ اقل من السبع ولایجبر بعضہ بشیئ فانہ من ابحاثہ المخالفۃ لاھل المذھب قاطبۃ کما فی البحر وقد قال تلمیذہ العلامۃ قاسم ان ابحاثہ المخالفۃ المذھب لاتعتبر[1]۔
طواف میں فرض سات چکروں کااکثرہے نہ کہ تمام ، اگرچہ محقق ابن ہمام نے فرمایا ہے کہ اﷲ تعالٰی ہمیں تب جزا دے گا جب سات سے کم نہ کریں اس کمی کا ازالہ کسی اور شئی سے نہیں کیاجاسکتا کیونکہ یہ ابحاث اہل مذھب کے مخالف ہیں جیسا کہ بحرمیں ہے ان کے شاگر علامہ قاسم نے کہا کہ مذہب کے مخالف ابحاث کاکوئی اعتبارنہیں ۔ (ت)
اور شك نہیں کہ اکثرنجاست کہ عام لوگوں کے جوتوں کولگتی ہے یہی نجاست رقیقہ استنجے کے پانی اور پیشاب کی ہوتی ہے۔ واﷲ اعلم
مسئلہ ۱۰۰۹ : ۲۱ربیع الاول شریف ۱۳۲۳ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین ومفتیان شرع متین ا س مسئلہ میں کہ حقہ تمباکو کوپینے والے کے منہ کی بو نماز میں دوسرے نمازی کومعلوم ہوئی توکوئی قباحت تونہیں ہے؟ بیّنواتوجروا۔
الجواب :
منہ میں بدبو ہونے کی حالت میں نمازمکروہ ہے اور ایسی حالت میں مسجد میں جانا حرام ہے جب تك منہ صاف نہ کرے ، اور دوسرے نمازی کوایذا پہنچنی حرام ہے ، اور دوسرانمازی نہ بھی ہو تو بدبو سے ملائکہ کو ایذاپہنچتی ہے ، حدیث میں ہے :
ان الملٰئکۃ تتأذی ممایتاذی منہ بنواٰدم[2]۔ واﷲ تعالٰی اعلم
ملائکہ کو ہر اس شے سے اذیت ہوتی ہے جس سے بنی آدم کو اذیّت پہنچتی ہے۔ (ت) واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۰۱۰ : ازریاست جاورہ مکان عبدالمجیدخاں صاحب سرشتہ دار ۱۳۲۵ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اس مسئلہ میں کہ حالت نماز میں کسی مقام پرکھجالی چلے توکھجاوے یانہیں ، اور اگر کھجاوے توکتنی مرتبہ؟
الجواب :
ضبط کرے ، اور نہ ہوسکے یا اس کے سبب نماز میں دل پریشان ہوتوکھجالے مگر ایك رکن مثلًا قیام یا قعود یارکوع یاسجود میں تین بار نہ کھجاوے دوبارتك اجازت ہے۔ واﷲ تعالٰی اعلم
مسئلہ ۱۰۱۱ تا ۱۰۱۶ : مرسلہ احمدشاہ ازموضع نگریہ سادات یکم ذی الحجہ ۱۳۲۶ھ
کیافرماتے ہیں علمائے دین اِن مسائل میں :
(۱) اگرتہبند کے نیچے لنگوٹ بندھا ہو تو نماز جائز ہے یانہیں ؟
(۲) تہبند کا پیچ کھول کرنمازکیوں پڑھتے ہیں ؟
(۳) داڑھی میں ڈاٹا باندھ کر نمازپڑھنا جائز ہے یانہیں ؟
(۴) کمر میں پٹکا باندھ کر نمازدرست ہے یانہیں ؟
(۵) کسی چیز کی مورت (تصویر) اگرجیب میں رکھی ہو تو نماز ہوگی یانہیں ؟
(۶) روپیہ پیسہ جیب میں رکھ کرنمازدرست ہے یانہیں ؟
الجواب :
(۱) درست ہے واﷲ تعالٰی علم۔
(۲) رسول اﷲ صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم نے نماز میں کپڑاسمیٹنے گُھرسنے سے منع$&');
container.innerHTML = innerHTML;
}
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع