30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
وغیرہ میں بالاتفاق ہے “ اِن “ شرطیہ ہے “ او “ عاطفہ نہیں ہے پس “ او “ نسخہ فیض میں تحریف ہے اور اس سے علامہ برجندی نے شرح نقایہ میں دھوکاکھایا ہے اس پرمتنبہ رہناچاہئے۔ اس تمام گفتگو سے آشکار ہوگیا کہ حالت سجدہ میں قدم کی دس انگلیوں میں سے ایك کے باطن پراعتماد مذہب معتمد اور مفتی بہ میں فرض ہے اور دونوں پاؤں کی تمام یااکثر انگلیوں پراعتماد بعیدنہیں کہ واجب ہو اس بناپر جو حلیہ میں ہے اور قبلہ کی طرف متوجہ کرنا بغیرکسی انحراف کے سنت ہے اس یکتا ، منفرد اور روشن گفتگو کوغنیمت جانوشاید اس فقیر کے علاوہ کسی اور کے ہاں تم کو نہ ملے ، اﷲتعالٰی کے لئے ہی حمدواحسان ہے۔ (ت)
اور شك نہیں کہ ان بلاد میں اکثر جوتے سلیم شاہی پنجابی خوردنوکے منڈے گرگابی وغیرہا خصوصًا جبکہ نئے ہوں ایسے ہی ہوتے ہیں کہ انگلیوں کاپیٹ زمین پرباعتماد تمام بچھنے نہ دیں گے گو ان جوتوں کوپہن کر مذہب مفتی بہ پرنماز ہوگی ہی نہیں اور گناہ وناجوازی توضرور نقد وقت ہے عرب شریف کے جوتوں میں صرف پاؤں کے نیچے چمڑا ہوتاتھا اور اوپر بندش کے لئے تسمہ جسے شراکت کہتے تھے پھر عرب میں نعل کی تعریف یہ تھی کہ نرم ورقیق ہو یہاں تك کہ صرف اکہرے پَرت کی زیادہ پسند رکھتے ، مجمع بحارالانوار میں زیرحدیث :
ان رجلا شکا الیہ صلی اﷲ تعالٰی علیہ وسلم رجلا من الانصار فقال یاخیر من یمشی بنعل فرد ، والفرد ھی التی تخصف ولم تطارق وانما ھی طارق واحد والعرب یمدح برقۃ النعال ویجعلھا من لباس الملوک[1]۔
ایك آدمی نے رسالت مآب صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں ایك انصاری کی شکایت کرتے ہوئے کہا : اے ایك پرت والے جوتے پہننے والوں میں افضل ترین ذات۔ فرد اس نعل کوکہتے ہیں جس کاایك پرت ہو ، اور عرب جوتے کی نرمی کوپسند کرتے ہیں اور یہ ملوك کالباس ہے(ت)
تو وہ کیسے ہی نئے ہوتے سجدہ میں فرض وواجب کیاکسی طریقہ مسنونہ کوبھی مانع نہ ہوتے اُن نعال پریہاں کی جوتیوں کاقیاس صحیح نہیں ، پھر اگر اسی طرح کے جوتے ہوں کہ سنت سجدہ میں بھی خلل نہ ڈالیں تو اگر وہ نئے بالکل غیراستعمالی ہیں تو انہیں پہن کر نمازپڑھنے میں حرج نہیں بلکہ افضل ہے اگرچہ مسجد میں ہو۔ درمختارمیں ہے : صلاتہ فیھما افضل[2] (ان میں نماز افضل ہے۔ ت) مگرعندالتحقیق استعمالی جوتے پہن کرنمازپڑھنی مکروہ ہے اور اگرمعاذاﷲ نماز کو کہ حاضری بارگاہ شہنشاہ حقیقی ملك الملوك رب العرش عزجلالہ ہے ہلکا جان کر استعمالی جوتا پہنے ہوئے نماز کوکھڑاہوگیا توصریح کفرہے پھر بے نیت استخفاف نری کراہت بھی اس حالت میں ہے کہ غیرمسجد میں ایساکرے اور مسجد میں تو استعمالی جوتے پہنے جاناہی ممنوع وناجائز ہے نہ کہ مسجد میں یہ جوتا پہنے ، شرکت جماعت نمازودخول مسجد کے یہ احکام بحمداﷲ تعالٰی دلائل کثیرہ سے روشن ہیں تفصیل موجوب تطویل ہوگی لہٰذا چند کلمات نافع وسودمند باذن اﷲ تعالٰی سے القا کرے کہ بعونہ تعالٰی احکام کا ایضاح اور اوہام کا ازالہ کریں ۔ ت)
فاقول : و باﷲ استعین ( پس میں اﷲ تعالٰی سے مدد طلب کرتے ہوئے کہتا ہوں )
افادہ اول : متون وشروح وفتاوٰی تمام کتب مذہب میں بلاخلاف تصریف صاف ہے کہ ثیاب بذلت و مَہنت یعنی وہ کپڑے جن کو آدمی اپنے گھر میں کام کاج کے وقت پہنے رہتاہے جنہیں میل کچیل سے بچایا نہیں جاتا انہیں پہن کرنماز پڑھنی مکروہ ہے ،
تنویرالابصار و درمختار میں ہے :
کرہ صلوتہ فی ثیاب بذلۃ (یلبسھا فی بیتہ) (ومھنۃ) ای خدمۃ ان لہ غیرھا[3]۔
کام کے کپڑوں میں نماز مکروہ ہے(وہ کپڑے جوگھر میں پہنتاہے) (اور صنعت کے کپڑوں میں ) یعنی خدمت والے اگر اس کے پاس دوسرے کپڑے ہوں (ت)
درر و غرر و شرح وقایہ و مجمع الانہر و بحرالرائق و ردالمحتار میں ان کی تفسیر کی :
مایلبسہ فی بیتہ ولایذھب بہ الی الاکابر[4]۔
جوکپڑے صرف گھرمیں پہنتاہو وہ پہن کراکابر کے ہاں نہ جاتا ہو۔ (ت)
غنیہ میں اُن کی تفسیرکی :
مالایصان ولایحفظ من الدنس ونحوہ[5]
(جن کپڑوں کووہ میل کچیل سے محفوظ نہ رکھتا ہو۔ ت)
اُسی میں ہے :
یکرہ تکمیلا لرعایۃ الادب فی الوقوف بین یدیہ تعالٰی بما امکن من تجمیل الظاھر والباطن وفی قولہ تعالٰی خذوا زینتکم عند کل مسجد اشارۃ الٰی ذلك وان کان المراد بھا سترالعورۃ علی ماذکرہ اھل التفسیر کما تقدم[6]۔
اﷲتعالٰی کی بارگاہ اقدس میں ظاہری وباطنی جمال کا حصول اس بارگاہ کے آداب میں سے ہے اور اﷲتعالٰی کے ارشادِ گرامی “ تم ہرمسجد میں جانے کے وقت زینت اختیار کرو “ میں اسی طرف اشارہ ہے اگرچہ اس سے مراد سترِعورت ہے جیسا کہ مفسرین نے بیان کیا(ت)
امیرالمومنین فاروق اعظم رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایك شخص کو ایسے ہی کپڑوں میں نماز پڑھتے دیکھا ، فرمایا : بھلا بتاؤ تو اگرمیں کسی آدمی کے پاس تجھے بھیجوں تو انہیں کپڑوں سے چلاجائے گا؟ کہانہ۔ فرمایا : تو اﷲ تعالٰی زیادہ مستحق ہے کہ اس کے دربار میں زینت وادب کے ساتھ حاضر ہو۔ حلیہ پھر بحرالرائق میں ہے :
احتج لہ فی الذخیرۃ بانہ روی ان عمر رضی اﷲ تعالٰی عنہ رأی رجلا فعل ذلك فقال رأیت لوارسلتك الی بعض الناس اکنت تمرفی ثیابك ھذہ فقال لافقال عمرفاﷲ احق ان یتزین لہ[7]۔
ذخیرہ میں اس پریوں استدلال ہے کہ حضرت عمر رَضِیَ اللہُ تَعَالٰی عَنْہُ نے ایك شخص کو ایسے کرتے ہوئے دیکھا توفرمایا کیا خیال ہے اگرتجھے میں کسی آدمی کے پاس بھیجوں توتوانہیں کپڑوں میں چلاجائے گا؟ عرض کیا : نہیں ۔ فرمایا : اﷲ تعالٰی سب سے زیادہ حقدار ہے کہ اس کے ہاں حاضری کے لئے زینت اختیار کی جائے۔ (ت)
[1] مجمع بحارالانوار لفظ فعل کے تحت مذکور ہے مطبوعہ نولکشور لکھنؤ ۳ / ۳۷۳
[2] درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ مجتبائی دہلی ۱ / ۹۱
[3] درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا مطبوعہ مجتبائی ہلی ۱ / ۹۱
[4] ردالمحتار مطلب مکروہات الصلٰوۃ مطبوعہ مصطفی البابی مصر ۱ / ۴۷۴
[5] غنیہ المستملی فصل کراہتیہ الصلٰوۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور س۳۴۹
[6] غنیہ المستملی فصل کراہیۃ الصلٰوۃ مطبوعہ سہیل اکیڈمی لاہور ص۳۴۹
[7] بحرالرائق آخر مکروہات الصلٰوۃ مطبوعہ ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۲ / ۳
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع