دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 7 | فتاوی رضویہ جلد ۷

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۷

ردالمحتار میں ہے کہ فقہاءنے فرمایا ہے کہ قرآنی سورتوں میں ترتیب ضروری ہے اگرکسی نے خلاف ترتیب پڑھا تووہ گنہگارہوگا لیکن اس پرسجدہ سہولازم نہیں ہوتا کیونکہ یہ واجبات قرأت میں سے ہے نماز کے واجبات میں سے نہیں جیسا کہ بحرکے باب السہومیں ہے الخ شامی ، اقول (میں کہتاہوں ) اسی کے ساتھ یہ بھی واضح ہوگیا کہ شیخ ملانظام الدین والدگرامی ملك العلماء بحرالعلوم   رَحِمَہُمُ اللہُ تَعَالٰی  نے جوفتوٰی دیا کہ اس صورت میں سجدئہ سہولازم ہے کیونکہ یہ عمل واجب ہے یہ کتب مذہب میں منقول نصوص کے خلاف ہے اور اس میں بحرالعلوم قدس سرہ ، نے توقف سے کام لیا ہے ، واﷲ تعالٰی اعلم(ت)

مسئلہ ۱۰۰۵ :         ۲۱ذیقعد ۱۳۲۲ھ

 اگرکسی شخص نے صبح کی نماز کے وقت جلدی میں غلطی سے یااندھیرے میں اُلٹی دلائی اوڑھ کرنمازپڑھی تو وہ نماز مکروہ تحریمی یاواجب الاعادہ ہوگی یافاسد وغیرہ؟ بیّنواتوجروا۔

الجواب :

واجب الاعادہ اورمکروہ تحریمی ایك چیزہے ، کپڑا اُلٹا پہننا اوڑھنا خلاف معتاد میں داخل ہے اور خلاف معتاد جس طرح کپڑا پہن یا اوڑھ کر بازارمیں یا اکابر کے پاس نہ جاسکے ضرورمکروہ ہے کہ دربارعزت احق بادب وتعظیم ہے۔

واصلہ کراھۃ الصلٰوۃ فی ثیاب

اصل یہ ہے کہ کام ومشقت کے لباس میں نمازمکروہ ہے درمیں ہے نمازی کاکام کے کپڑوں میں نمازاداکرنا

مھنۃ قال فی الدر  وکرہ صلٰوتہ فی ثیاب مھنۃ[1]  قال الشامی وفسرھا فی شرح الوقایۃ بما یلبسہ فی بیتہ ولایذھب بہ الی الاکابر[2]۔

مکروہ ہے ، شامی نے فرمایا اور اس کی تفسیرشرح وقایہ میں ہے وہ کپڑ جوآدمی گھرپہنتاہے مگران کے ساتھ اکابرکے پاس نہیں جاتا (ت)

اور ظاہر کراہت تنزیہی ۔

فان کراھۃ التحریم لابدلھا من نھی غیرمصروف عن الظاھر کماقال ش فی ثیاب المھنۃ والظاھر ان الکراھۃ تنزیھیۃ[3]۔

کیونکہ کراہت تحریمی کے لئے ایسی نہی کاہونا ضروری ہے جوظاہر سے مؤول نہ ہو ، جیسا کہ علامہ شامی نے کام کے کپڑوں کے بارے میں کہا کہ ظاہرکراہت تنزیہی ہے۔ (ت)

اور اسے سدل میں کہ مکروہ تحریمی اور اس سے نہی وارد ، دخل نہیں کہ وہ برلبس خلاف معتاد نہیں بلکہ کپڑا اوپر سے اس طرح سے ڈال لینا کہ دونوں جانبین لٹکتی رہیں مثلًا چادر سریاکندھوں پرڈال لی اور دوبالا نہ مارا یاانگرکھاکندھے پرڈال لیا اور آستین میں ہاتھ نہ ڈالا[4]  کما فی الدروغیرہ (جیسا کہ دروغیرہ میں ہے۔ ت) اور اگرآستینوں میں ہاتھ ڈالے اور بندنہ باندھے تویہ بھی سدل نہ رہا اگرچہ خلاف معتادضرورہے ، ہاں امام ابوجعفرہندوانی نے اس صورت کو مشابہ سدل ٹھہراکر فرمایا کہ براکیا امام ابن امیرالحاج نے حلیہ میں ایك قید اور بڑھائی کہ اگرنیچے کرتا نہ ہو ورنہ حرج نہیں ، اور اقرب یہ ہے کہ دونوں صورتوں میں حرج ہے

قال فی ردالمحتار قال فی الخزائن بل ذکر ابو جعفر انہ لوادخل یدیہ فی کمیہ ولم یشد وسطہ اولم یزرازراہ فھو مسیئ لانہ یشبہ السدل اھ  قلت لکن قال فی الحلیہ فیہ نظر ظاھر  بعد ان یکون تحتہ قمیص اونحوہ

ردالمحتار میں ہے کہ خزائن میں ہے بلکہ ابوجعفر نے ذکر کیا کہ اگرنمازی نے اپنے بازؤوں کوآستینوں میں داخل کردیا اور درمیان کو نہیں باندھا یا اس نے اس کے بٹن بند نہ کئے توخطاکار ہے کیونکہ سدل کی طرح ہے اھ  میں کہتاہوں حلیہ میں ہے کہ اس میں واضح اعتراض ہے جبکہ اس کے نیچے قمیص یا ایسا کپڑا

 



[1]   درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا  مطبوعہ مجتبائی دہلی بھارت ۱ / ۹۱

[2]   ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا   ایچ ایم سعید کمپنی کراچی ۱ / ۶۴۱

[3]   ردالمحتار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا   ایچ ایم سعید کمپنی کراچی   ۱ / ۶۴۱

[4]   درمختار باب مایفسد الصلٰوۃ ومایکرہ فیہا   مجتبائی دہلی بھارت ۱ / ۹۱

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن