30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں
|
بَ
ءَ رَ وھو لایکون لمقوس قط مع مسطح الامن نقطۃ واحدۃ تحقیقا و بعض نقاط مجاورۃ
اخری تقریبا۔ |
مسامت نہیں ہے اور یہ بات مسطح کے ہوتے ہوئے مقوس میں قطعًا نہیں ہوگی مگر نقطہ واحدہ سے تحقیقًا اور بعض دوسرے نقاطِ متصلہ سے تقریبًا ۔ پس اوّلًا تو یہ ہے کہ ایك طرف کا مقابلہ کُلی طورممکن ہی نہیں البتہ مجازًا ہو سکتا ہے۔ وثانیًا جب ایك طرف قوس مسطح کے مقابل ہو تو اس کی دوسری طرف کے کسی حصے کا اس کے مقابل ہونا محال ہے جیسا کہ ہم پیچھے بیان کر آئے کہ مماساتِ قوس سے جو نکلنے والے خارجی عمود ہیں ان میں سے فقط دو جہت واحدہ کی طرف متصل نہ ہوں گے، آپ کو یہ معلوم نہیں کہ وہ تمام کے تمام عمود مرکز سے نقاطِ قوس کی طرف یا ان کی سمتوں پر نکلنے والے خطوط ہی ہیں اور تمام کے تما م مرکز پر مل رہے ہیں، ان میں سے اگر دو مقابل کے ساتھ متصل ہو جائیں جیسے کعبہ یا وُہ خط جو کعبہ کے ساتھ عرضًا افق کی طرف گزر رہا ہے اورہرایك اس پر دو قائمے پیدا کردے اور ہم ان کے درمیان اتصال کردیں تو ایك مثلث میں دو قائموں کا اجتماع لازم آئیگا جو محال ہے پس تدبّر کرو(ت) |
٣سوم: وسط راس مقابل ہر دو چشم سے ایك زاویہ بنا تے آنکھوں پر گزرتے دو خط نکلیں یہ جہاں تك پھیلیں کعبہ جب تك ان کے اندر ر ہے جہت باقی ہے اور دونوں سے باہر واقع ہو تو نہیں۔ یہ امام حجۃ الاسلام غزالی قدس سرہ العالی پھر علّامہ تفتازانی نے شرح کشاف پھر علّامہ مولٰی خسرو نے درر میں افادہ فرمایا ان دونوں نے اُس زاویہ کی مقدار نہ بتائی جو وسطِ سر میں التقائے خطین سے بنے گا اور امام حجۃ الاسلام نے تصریح فرمائی کہ قائمہ ہو ،درر میں اصابت جہت کی ایك وجہ بیان کرکے فرمایا:
|
اونقول ھوان تقع الکعبۃ فیما بین خطین یلتقیان فی الدماغ |
یا ہم کہتے ہیں جہت قبلہ یہ ہے کہ کعبہ واقع ہو درمیان ان دو خطوں کے جو وسط رأس (دماغ) میں ملتے ہوئے ۔ |
کتاب کا موضوع
کتاب کا موضوع