دعوت اسلامی کی دینی خدمات دیگر ممالک میں بھی دیکھئے
ہسٹری

مخصوص سرچ

30 سے زائد لینگوئجز میں 5000 سے زائد اسلامی کتب کا خزانہ آن لائن پڑھیں اور ڈاؤن لوڈ کریں

Fatawa Razawiyya jild 6 | فتاوی رضویہ جلد ۶

book_icon
فتاوی رضویہ جلد ۶

علماء الدولۃ العثمانیۃ ذکر فی حاشیتہ علی الدرر تقیید عبارتھا حیث قال(قولہ یکون احد جوانبہ الی القبلۃ )لا یرید بہ زوال الطرف الاخر عن المقابلۃ بالکلیۃ کماظن بل المراد مقابلۃ طرف بکلہ مقابلۃ شئی من سطح الاخر مسامتا کماھو المفہوم من المنبع [1] اھ اقول لم یذکر عبارۃ المنبع حتی ینظر فیھا وھو مع مخالفتہ لظاھر الدرر لایلائمہ نص عامۃ الکتب المذکورۃ من الاجتزاء ببقاء شئی من سطح الوجہ مسامتا فانہ صریح فی عدم الحاجۃ الی مسامتۃ ما فی الباقی اصلابل اقول: لعلك ان امنعت النظرلم ترہ یرجع الی صحۃ فان المسامتۃ لا بدلھا من مقابلۃ حقیقیۃ فی حقیقیۃ لوسط الجبھۃ وفی التقریبیۃ شئی من الاطراف امااذا فاتت مقابلۃ الحقیقیۃ اصلا فلامسامتۃ فلا استقبال فلا صلوٰۃ والمقابلۃ انما تکون باتصال الخط قوائم ، الا تری اِحِ ہِ ان سطح ایقابل ب و ح یواجہ ء اماہ فلا یسامت رلعدم الاتصال علی قوائم

کو دیکھا جنہوں نے درر پر اپنے حاشیہ میں ان کی عبارت کو مقیدذکر کیا ان کی عبارت یہ ہے قولہ یکون احد جوانبہ الی القبلۃ(کوئی ایك قبلہ کی طرف ہو) اس سے ان کی مرا د یہ نہیں کہ دوسری جانب بالکل مسامتت قبلہ سے ختم ہوجائے جیسا کہ گمان کیا گیا ہے، بلکہ اس سے مراد یہ ہے کہ ایك طرف کلیۃً محاذی ہو اور دوسری کی سطح کا کچھ مسامت رہے جیسا کہ منبع سے یہی مفہوم ہوا ہے اھ

اقول:  (میں کہتا ہوں ) انہوں نے منبع کی عبارت ذکر نہیں کی تاکہ اس پر غور کیا جا سکے اور انکا یہ قول ظاہر درر کے مخالف ہے اور اس سے مناسبت بھی نہیں رکھتا نیز عامہ کتب مذکورہ کے نصوص کے بھی خلاف ہے کیونکہ کتب مذکورہ نے سطحِ وجہ کے کسی حصّہ کے سمت قبلہ میں ہونے کو کافی قرار دیا ہے یہ اس بات کی صراحت ہے کہ باقی حصہ کا مسامت و محاذی ہونا قطعًا ضروری نہیں۔بل ا قول (بلکہ میں کہتا ہوں) اگرتو غور وفکر کرے توتُواس قول کو صحیح نہیں پائے گا کیونکہ مسامتت حقیقی کے لئے حقیقۃً وسط پیشانی کا مقابل ہونا ضروری ہے اور مسامتت تقریبی کے لئے چہرے کی کسی ایك طرف کا مقابل ہونا کافی ہے۔پس جب ،مقابلہ حقیقی اصلًا ختم ہو گیا تو اب نہ مسامتت رہی نہ استقبالِ قبلہ رہا نہ نماز درست ہوگی۔ اور مقابلہ قائموں پر خط کے اتصال سے بنتا ہے۔ آپ نہیں دیکھتے اِ حِ ہِ میں کہ سطح ا مقابل ہے ب کے اور ح ء کے موجہ ہے لیکن ہ ِ بَ ءَ رَ کے قائموں پر عدمِ اتصال کی وجہ سے ر کے

 


 

 



[1] حاشیۃ الدررعلی غررلعبد الحلیم الرومی باب شروط صلوٰۃ  مطبوعہ مطبع عثمانیہ دار سعادت بیروت ١/٥٢

کتاب کا موضوع

کتاب کا موضوع

Sirat-ul-Jinan

صراط الجنان

موبائل ایپلیکیشن

Marfatul Quran

معرفۃ القرآن

موبائل ایپلیکیشن

Faizan-e-Hadees

فیضانِ حدیث

موبائل ایپلیکیشن

Prayer Time

پریئر ٹائمز

موبائل ایپلیکیشن

Read and Listen

ریڈ اینڈ لسن

موبائل ایپلیکیشن

Islamic EBooks

اسلامک ای بک لائبریری

موبائل ایپلیکیشن

Naat Collection

نعت کلیکشن

موبائل ایپلیکیشن

Bahar-e-Shariyat

بہار شریعت

موبائل ایپلیکیشن